دعوت اسلامی کے تحت 26 ستمبر2020ء  کو دھوراجی کالونی میں ہونے والے نعت خواں اجتماع میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار و رکن عالمی مجلس نے شرکت کی اور اجتماع کے بعد خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 28 ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی عالمی مجلس مشاورت کا مدنی مشورہ  ہواجس میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارو رکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے شرکت کی اور اپنے شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے تحت 29ستمبر 2020ء بروز منگل  پاکستان نگران اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن کی کشمور کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں حیدرآباد ریجن نگران ، کشمور زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہِ اگست کی کارکردگی کا فروری کی ماہانہ کارکردگی سے تقابل کیا گیا، ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔ذمہ داران کو سفر شیڈول بنانے، کارکردگی فارم پر کارکردگی جمع کروانے اور ماہانہ مدنی مشورہ لینے کا ذہن دیا گیا ۔ اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے، نئے ڈویژن میں مدنی کام کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے اور درس و بیان کے مدنی حلقہ لگانے کے اہداف دیئے گئے ۔

دعوت اسلامی کے تحت 29ستمبر 2020ء  کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن کی تھر زون کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں حیدرآباد ریجن نگران ، تھر زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ماہِ اگست کی کارکردگی کا فروری کی ماہانہ کارکردگی سے تقابل کیا اور کمزوری پر ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔ذمہ داران کو ہر ماہ سفر شیڈول بنانے ،کارکردگی فارم پر ماہانہ کارکردگی جمع کروانے اور ماہانہ اجلاس لینے کا ذہن دیا گیا ۔ اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے، نئے ڈویژن میں مدنی کام اور سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان کے شہر مظفر گڑھ بمقام شیروانی چوک میں ٹیچرز اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے صفر المظفر کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں ٹیچرز نے پابندی کے ساتھ اجتماع میں شرکت کی نیتیں کیں اور دعوتِ اسلامی سے محبت کا اظہار کیا۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا۔

ملک و بیرون ملک میں

71,694اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کیا۔

21,962اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

25,822 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔

54,624 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

1200 درودپاک 38,358 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

313 درود پاک 59,819 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

67,852 اسلامی بہنوں نے 12منٹ مطالعہ کیا۔

13,270 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

9,029اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

6,019 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان  ریجن ، شجاع آباد زون ، کابینہ میلسی میں مدنی انعامات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں مدنی انعامات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی اور مدنی انعامات کے اجتماعات کے بارے میں نیت کروائی نیز مدنی انعامات کے اہداف بھی لئےگئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ء کو ملتان ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار  اسلامی بہن نے تمام زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ملتان دارالسنہ میں لیا ۔

شعبہ تعلیم ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی کاموں میں استقامت کیسے ملے، اسلاف کی قربانیوں اور جذبہ ایمانی و استقامت پر بیان کیا نیز کار کردگی جدول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر بنانے کا ذہن دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان بھر میں علاقہ و ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کے لیے 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں ایڈمیشنز انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوئے ۔

کورس کی اہمیت یہ ہے کہ اس میں اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھانے کے ساتھ ساتھ وضو، غسل اور نمازکے اہم مسائل بھی سکھائے جائیں گے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام  پچھلے دنوں ملتان ریجن ، شجاع آباد زون اور کابینہ میلسی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار ،کابینہ ذمہ دار، زون نگران، ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مدنی مشور ے میں مدنی انعامات کی کارکردگی کی مضبوطی کا ذہن دیا گیا اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا اجلاس لینے کا بھرپور ذہن دیا گیا اور مدنی انعامات اجتماع کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام پچھلے دنوں  ملتان ریجن کی ملتان زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی پھولوں کے ذریعے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔

ملتان مکی کابینہ ذمہ دار کی تقرری فرمائی، مدنی انعامات کے فارم سمجھائے اور وقت پر کارکردگی دینے کی نیتیں کروائیں اور کارکردگیوں کو بہتر بنانے کے اہداف دئیے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن، زون بہاولپور، کابینہ بہاولنگر منچن آباد، محلہ غلہ منڈی میں غسل ِ میت اور کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اُن کی تربیت کی ، مزید اسلامی بہنوں نے تربیت لینے اور ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔