اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن کے 31 جامعات المدینہ میں درجہ ثالثہ کی طالبات کے درمیان فیضان مدنی کام کورس مکمل ہوا۔ کم و بیش 726 طالبات نے شرکت کی۔ مختلف ذمہ داران ریجن، زون، کابينہ سطح اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات کی تربيت کی گئی۔ مدنی کاموں کا آسان طریقہ سمجھاتے ہوئے  مختلف شعبہ جات کے مدنی پھول سمجھانے و مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ طالبات نے خود کو شارٹ کورسز، مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھانے اور مدنی کاموں کے لئے پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ریجن نگران نے سرجانی کابينہ میں ڈویژن و علاقہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔ جن علاقوں اور گوٹھوں میں مدنی کام نہیں وہاں دین کا کام کرنے کے اہداف دئیے گئے۔ مزید رسالہ کرکردگی بڑھانے کے اہداف دئیےآخر میں ریجن مشاورت کے گھر محفل نعت میں شرکت کی و بیان کیا۔ گناہوں سے بچ کر اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں    کراچی ڈویژن دستگیر میں مخیر اسلامی بہن کے یہاں مدنی حلقہ ہوا جس میں کم و بیش 170 مقامی شخصیات و اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اسلامی بہن نے بیان کیا۔ دورانِ بیان دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔ جس پر شرکا نے نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس جامعۃالمدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   ریجن نگران اسلامی بہن نے سرجانی ٹاؤن کے جامعۃالمدینہ وزٹ کیا اور طالبات کے درمیان ’’غوث پاک کا علم دین‘‘ سیکھنے و سکھانے کا جذبہ بیان کیا۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لیکر علم دین کے فروغ کا ذہن دیا۔ ناظمہ و معلمات کے درمیان مدنی مشورےمیں انہیں بھی مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر 2 معلمات نے ذمہ داری لینے کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   صدر کے علاقے سولجر بازار میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن نگران سمیت دیگر ذمہ داران اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’غوث پاک علیہ الرحمہ‘‘ کی سیرت کے موضوع پر بیان کیا۔ شرکا کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئےزندگی گزارنے، اپنی اولاد کی شریعت کے مطابق تربیت کرنے کا ذہن دیا مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   ریجن نگران اسلامی بہن نے صدر کابينہ کے علاقہ گارڈن میں مدنی مشورہ لیا جس میں جملہ ذمہ دارااسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تربیت کی نیز مدنی کاموں کو مزید بہتر انداز میں کام کرنے کا ذہن دیا آخر میں ذمہ داران کو اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کھارادر کے ڈویژن آگرہ تاج میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن و علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔ بتایا گیا کہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کر کے کس طرح مزید دین کا کام بڑھایا جا سکتاہے نیز مدنی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا اور بہترین کار کردگی کے لئے اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال بڑھانے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اورنگی کے علاقے قذافی اور قطر موڑ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا  جس میں اصلاح اعمال کی زون سطح سمیت تقریبا 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دوران اجتماع گھر درس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے روزانہ نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرتے ہوئے فیضان سنت سے گھر درس دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی نیت کی آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال پر آسانی کے ساتھ عمل کا طریقہ بھی سمجھایا۔

 اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیفنس میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں اصلاح اعمال کی کابینہ سطح ذمہ دار سمیت 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گھر درس کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرتے ہوئے گھر درس دینےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے پابندی سے فیضان سنت سے گھر درس دینے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن، حیدرآباد زون میں کورس ’’ مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد‘‘ 65 مقامات پر منعقد ہوا جن میں 800 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مسکرانے کے فوائد پر اسلامی بہنوں کی تربیت کا سلسلہ رہا۔ شرکااسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مزید نئے نئے شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں حافظ آباد کی ریجن تا ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کالے منڈی اور اتارتی منڈلی حافظ آباد جلال پور بھٹیاں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی مکتبۃالمدینہ کا سامان آرڈر کروانے کے مدنی پھول پیش کئے نیز ذمہ داران کی تربیت کی اور نظام کو بہتر بنانے کے نکات فراہم کئے۔