
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اقبال ٹاؤن لاہور میں اصلاح اعمال
اجتماع ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نیکی کی اہمیت بیان کی اور اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو ذہن دیا کہ ابھی وقت ہے کہ جتنا زیادہ نیکیاں کرسکتے ہیں
کرلیں نیز رسالہ نیک اعمال کا تعارف
کرواتے ہوئے جائزہ لینے کی نیتیں کروائیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں 3 ڈویژنز میں بذریعہ کال مدنی
مشورہ لیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے شارٹ کورسز کے حوالے سے کورسز کی تعداد بڑھانے پر کلام کیا نیز ڈویژن
فاروق آباد میں شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کی گئی۔
داتا صاحب
کابینہ میں ”مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد“ ون ڈے سیشن کورس

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں داتا صاحب کابینہ، ڈویژن
اقبال ٹاؤن شخصیات کے علاقے میں ”مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد“ ون ڈے سیشن کورس ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شخصیات نے
مزید شارٹ کورسز کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں بھی کیں اور مدنی
رسائل تحفۃً تقسیم کئے گئے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں زون نگران اسلامی بہن نے داتا صاحب کابینہ کا سہ ماہی مدنی مشورہ لیا جس میں تمام شعبوں کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے بہت اہم مدنی پھولوں سے نوازا، مدنی کاموں کو
بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے۔ 3 ڈویژنز
سے شارٹ کورسز ذمہ داران نے بھی شرکت کی جن میں آنے والے کورسز کے بارے میں کلام
ہوا۔
متفرق کورسز کروانے، لنک پر جن شرائط کے مطابق
اجازت ہے، مدنی پھول دئیے، عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ذمہ داران کی تربیت
کی۔ تمام اسلامی بہنوں تک یہ پیغام پہنچانے اور ٹیکنالوجی
کا دین کے کاموں میں مفید استعمال کیلئے سب کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن
مجلسِ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کا ساہیوال زون میں مدنی مشورہ کیاجس میں زون تا ڈویژن سطح کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے مدنی کام کو بڑھانے
کے مختلف مدنی پھول دئیے۔ ذمہ داران سے رسالہ وصول کرنے کی ترغیب دلائی ۔ ذیلی سطح تک تقرریاں مکمل کرنے پر مدنی پھول دئیے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔

دعوت اسلامی
کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 20دسمبر
بروز اتوار فیصل آباد ریجن ، سرگودھا زون ،
سرگودھا کابینہ میں زون ذمہ دار اسلامی
بہن نے ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس
میں سرگودھا کابینہ ،شاہ پور کابینہ کی ،کابینہ ،ڈویژن اور علاقہ سطح کی ذمہ داران
نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں کابینہ نگران اور دیگر ذمہ داران سے
ڈونیشن بکس کی مزید رجسٹریشن کے حوالے سے کلام ہوا سب ذمہ داران نے مزید گھریلو
صدقہ بکسز لگوانے کی نیتیں پیش کیں۔
مدنی مشورے
میں نئی آنے والی ذمہ داران کو اپ ڈیٹ
کارکردگی فارم بھی پیش کئے گئے،بروقت بکس کھلوانے کا ذہن بھی دیا گیاجس پر تمام ذمہ
داران نے نیت کی کہ وہ اپنے شعبہ ڈونیشن بکس میں اضافہ کرتے ہوئےاپنی کارکردگی کو
ممتاز بنائیں گی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے گوجرانوالہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں لاہور ریجن نگران اور گوجرانوالہ زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران ِ پاکستان اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ٹائم منیجمنٹ ، پلاننگ ، نئے ڈویژن
میں دینی کام کا آغاز، تقرریوں کے اہداف ،
کارکردگی شیڈول کی وصولی و چیک ، کارکردگی فارم پر کارکردگی دینا، ماہانہ مدنی
مشورے میں شرکت ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وغیرہ پر کلام کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ بینکرز کالونی کے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب بھی دلائی۔ اس اجتماع
میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے خصوصی شرکت کی اور آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی۔
نگران عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا رابطہ برائے
شخصیات کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا رابطہ برائے شخصیات کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
نگران عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات
کے لئے انگلش مدّرسہ(ٹیچر) کا اہتمام کرنے ، وہاں شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی
کاموں میں عملاً شرکت کروانے، طالبات میں ذہنی آزمائش کا اہتمام کرنے اور دار السنہ سے کورسز وغیرہ پر بات چیت ہوئی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں وہاڑی اور بورے والا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
تا ذیلی اور مُدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ملتان ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور نظام میں بہتری لانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے،شعبے کے تحت ہونے والے کورسز کروانے کا ذہن دیا اور شعبے
پر تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
لاڑکانہ کابینہ
کی ڈویژن وارہ میں اصلاح اعمال کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ کی ڈویژن وارہ میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
سمیت ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرری کے حوالے سے
ذہن دیا نیز ہاتھوں ہاتھ ڈویژن سطح پر مجلس اصلاح اعمال کی ذمہ دار کی تقرری کی۔
شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد کی زون نگران اسلامی بہن نے تربیت کی
اہمیت کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔