پاک سطح
ذمہ دار اسلامی بہن کا پاکستان کی تمام
ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن
نے پاکستان کی تمام ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
پاکستان ذمہ
دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا فالو اپ کیا۔ ہر ہر سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃالمدینہ کا
اسٹال لگانے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ
کروانے اور اس سلسلے میں کوششیں تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔ہفتہ وار رسالہ تمام سنتوں بھرے اجتماعات تک پہنچانے کے
حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کوششوں
کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اسپیشل اسلامی بہنوں کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں صدیق آباد میں اسپیشل
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی اصول بتائے اور مبلغات دعوتِ اسلامی نے اس شعبے کو مضبوط کرنے اور مزید مبلغات تیار
کرنے کی نیتیں پیش کیں آخر میں مبلغات کی خیر خواہی بھی ہوئی ۔
جامعۃالمدینہ للبنات فیضان بسم اللہ میں تعارفی اجتماع برائے کورس فیضان قرآن و سنت کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں کلفٹن سول لائن کی جامعۃ
المدینہ للبنات فیضان بسم اللہ میں قرآن و سنت کورس کے سلسلے میں تعارفی اجتماع
منعقد کیاگیا جس میں کلفٹن و ڈیفنس کی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ مزید کابينہ مشاورت و دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
کورس کے
مضامين تجوید، تفسیر، حدیث، فقہ وغیرہ کا تعارف بذریعہ سلائیڈز کروایا گیا۔ تربیتی
بیان کے ذریعہ کورس کی اہمیت بتائی اور ترغيب دلائی۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے داخلوں کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں
کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 21
دسمبر 2020 ء کو ناظم آباد کابینہ کے علاقہ KBR کے ایک کلینک میں درس اجتماع ہوا جس میں کابینہ
مشاورت شعبہ تعلیم نے خصوصی شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو
دعوت اسلامی سے وابستہ ہونے، مدنی مذاکرہ
دیکھنے اور مجلس شارٹ کورسز کے تحت شروع ہونے والے کورسز”بیٹی کا کردار“ اور ”اسلامی ہیروز“ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں آخر میں دعوت اسلامی کے رسائل بھی تقسیم کئے
گئے۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کوئٹہ زون میں فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فنانس ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن
جمع کروانے کی ترغیب دی ۔مدنی مرکز کے تحت کام کرنے کا ذہن دیاآخر میں اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن کے کابینہ صدر میں اسلامی بہنوں کا کفن دفن اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت و کفن دینے کا
درست طریقہ بتایا ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں پاک سطح ذمہ دار اسلام بہن نے مدنی
مشورہ لیا جس میں پاکستان کی تمام کفن و
دفن کی مفتشات اور تمام ریجن ذمہ داران نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں پاکستان، لاہور ریجن کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کی مختلف زون
اور کابینہ شارٹ کورسز ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں آئندہ ہونے والے کورسز کے بارے میں معلومات دی گئیں ۔ تمام زون اور کابینہ ذمہ
داران کو شارٹ کورسز کے اہداف بھی دئیے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں حافظ آباد زون کی کابینہ میں طہارت کورس ہوا جس میں زون نگران، کابینہ نگران اور مختلف شعبہ ذمہ داران سمیت 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنون کو طہارت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے
طہارت کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے تاثرات بھی دئیے نیز مزید کورسز کرنے اور مدنی کام کرنے کی نیت پیش
کی۔ کورس کے اختتام پر ذمہ داران نے ہر شعبے اور سنتوں بھرے اجتماع پر بھی کورس کروانے
کی نیتیں پیش کیں۔
لاہور ، جوہر
ٹاؤن کابینہ، ڈویژن ٹھوکر میں جامعۃ المدینہ
للبنات میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں پاکستان، لاہور ، جوہر ٹاؤن
کابینہ، ڈویژن ٹھوکر میں جامعۃ المدینہ
للبنات میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں طالبات، ذمہ داران اورمقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی حلقے
میں نماز کے فرائض اور ” مبلغہ کو کیسا ہونا
چاہیے“کے موضوع پر بیان ہوا اور علم دین سیکھنے کوملا، دعائے حاجات اجتماع کا
اعلان بھی ہوا اور جدول بھی سمجھایا گیا۔
دسمبر میں ہونے والے کورس (بیٹی کا کردار) کی بھی تشہیر کی گئی اور تمام ذیلی حلقوں میں
ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں کورسز کروانے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،
پنجاب،ڈیرہ اسماعیل خان زون میں زون نگران
اسلامی بہن نے مدنی
حلقے کا انعقاد کیا جس میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں سمیت کثیر تعداد میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی اختتام پر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ساتھ
والے ذیلی حلقہ میں ایک اور اجتماع کروانے کا ذہن دیا نیز ذیلی ذمہ داران نے دینی کاموں کو
بڑھانے کی نیت پیش کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، راولپنڈی، کینٹ کابینہ کے لال کرتی ڈویژن
میں ماہانہ مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں نگران گلگت بلتستان ذمہ دار اسلامی بہن نے خصوصی شرکت کی۔ اس مدنی
حلقے میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔