
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان ، حیدرآباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا ڈیرہ الہ یار کا شیڈول بنا جس میں انہوں نے
سبی کابینہ کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے فوائد پر
بیان کیا۔ اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش
کے ذریعے مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی۔شعبہ جات کی تقریاں مکمل کرنے کی کوشش کی
گئی۔
حیدرآباد ریجن
فنائنس ذمہ دار اسلامی بہن کا اجیر فنائنس ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ ا سکائپ مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس فنائنس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن فنائنس ذمہ دار اسلامی بہن نے اجیر فنائنس ذمہ
داران کا بذریعہ ا سکائپ مدنی مشورہ لیا
جس میں 6 اجیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے اجیر اسلامی بہنوں کو
اپنے پیشگی جدول کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔تمام رسید بکس کا فالواَپ کرکے جمع
کروانے اور ای رسید کی تربیت پر فوکس کرنے کا کہا گیا ۔
حیدرآباد ریجن
، سکهر زون ، خیرپور کابینہ کے علاقے اعظم کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن ، سکهر زون ، خیرپور کابینہ کے خیرپور ڈویژن کے علاقے اعظم کالونی میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریبا 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۃٔ دعوتِ اسلامی نے نیک اعمال کے رسالے پُر
کرنے اور ہر ماه جمع کروانے کا ذہن دیا گیا آخر میں اسلامی بہنوں میں نیک اعمال کے
رسائل تقسیم بهی کئے گئے۔
حیدرآباد
کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 میں ”V. I. P Ladies Jym“
میں مدنی حلقہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 میں ”V. I. P
Ladies Jym“ میں مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں جم کی اونر اور ممبرز نے
شرکت کی۔
مجلس رابطہ
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
شرکاکو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
اورمدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں مکتبہ المدینہ کے مختلف رسائل بھی
تقسیم کئے گئے۔
ریجن و کابینہ لاڑکانہ کی وارھ ڈویژن میں مدرسۃالمدینہ
بالغات ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان ریجن و کابینہ
لاڑکانہ کی وارھ ڈویژن میں مدرسۃالمدینہ ذمہ دار کا کابینہ ذمہ دار نے مدنی مشورہ کیا جس میں وارہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ”حسن اخلاق“کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ مدنی مشورے کے بعد مدرستہ المدینہ بالغات پڑھنے
پڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن کے لیے نیت پیش کی۔
وارھ ڈویژن پر ذمہ دار کا تقرر بھی کیا گیا جو اب 1 جنوری سے مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز بھی فرمائیں گی ۔
حیدرآباد ،
لطیف آباد نمبر 11 اور آفندی ٹاؤن میں
گورنمنٹ اسکول ٹیچر اور ایک ٹیوشن سینٹر میں نیکی کی دعوت

اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ ٔتعلیم کے زیر اہتمام حیدرآباد کے مختلف علا قوں لطیف آباد نمبر 11 اور آفندی ٹاؤن میں ڈویژن اور علاقہ مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے گورنمنٹ اسکول ٹیچر
سے ملاقات کی اور اسکول میں درس اجتماع کروانے کا ذہن دیا جس پر اگلے ہفتے اسکول کی اسٹاف ممبران کے درمیان درس
کروانے کی نیت بھی پیش کی۔
اور اسی طرح بھی شعبۂ تعلیم ڈویژن مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے ایک ٹیوشن سینٹر میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اور ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کو رسالے بھی پیش
کئے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس فنائنس کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں حیدر آبادکےعلاقے ڈیفنس میں فنائنس ریجن مشاورت اور مجلس رابطہ کابینہ
مشاورت نے نیکی کی دعوت کے دوران ”The Beauty bar “سیلون کی اونر سے ملاقات کی اور انہیں ڈیفنس
میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع برائے
شخصیات میں شرکت کی دعوت دی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سیلون میں مکتبہ المدینہ کا رسالہ ریک بھی رکھوایااور
گائنا کولجسٹ آف سول ہاسپٹل سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہیں دعوتِ اسلامی
کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کا رسالہ تحفے میں پیش کیا۔
جھنگ زون کی
اطراف باغ ِمصطفےٰ کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام پچھلے دنوں
پاکستان، فیصل آباد ریجن،جھنگ زون کی
اطراف باغ مصطفی کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 20اسلامی
بہنوں شرکت کی ۔
مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے نیت کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔ ”زندگی کو کن کاموں میں
گزارنا چاہیے “اس بارے میں مدنی پھول دئیے۔ فضول گوئی سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے باقاعدگی
کے ساتھ رسالہ پُر کرنے کی نیتیں بھی کروائیں جس پر اسلامی بھنوں نے بھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2020ء بروز جمعرات جھنگ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈویژن
جھنگ صدر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پردے کے بارے میں بیان
کیا نیز اسلامی بہنوں کو پردے کا ذہن بھی دیا گیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ
اسماعیل خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورکارکردگی شیڈول نیچے سطح تک وصول کرنے ، ہر ماہ مدنی مشورے میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی، کچھ تقرریاں ہوئیں مزید تقرریوں کے اہداف دئیے گئے نیز مختلف
شعبوں کے دینی کاموں میں مزید بڑھوتری کس
طرح کی جائے اس حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں میراں حسین زنجانی کابینہ اور شاہدرہ
مرید کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے بیان کیا نیز آٹھ دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی
زون لاہور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز کارکردگی شیڈول جمع کروانے، گھریلو صدقہ باکسز کے آرڈر بڑھانے ،ڈیٹا تیار کرنےاور
دینی کاموں کو مز ید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔