دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون ڈویژن پنیالہ میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں دورة الحدیث کی طالبات کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کیا اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد میں پنیالہ ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور اطراف ڈیفنس کابینہ  روہی نالہ کے قریب ایک اسکول میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

شمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیزاسکول میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل رکھنےاور ہفتہ وار درس منعقد کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  جنوبی لاہور زون ٹاؤن شپ ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیزرواں سال دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے  کوٹ لکھپت میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں دورۃ الحدیث شریف کی طالبات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں میں شرکت کرنےاور اور اپنی خدمات پیش کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ فروری 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1ہزار75

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11 ہزار 979

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 13 ہزار 720

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 603

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5 ہزار 817

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 485

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 32 ہزار 343

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 321

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کے تعداد: 96

ماہانہ ڈویژن دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2 ہزار 310

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 8 ہزار 388


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں لانڈھی کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لانڈھی کابینہ مشاورت اسلامی بہن نےشخصیت کے درمیان کورسز کروانے کا جدول بتایا مزید شعبہ کو بہتر بنانے اور اسکی اہمیت کو اجاگر کر نے کے اہم پوائنٹ سمجھائے مزیر کار کردگی کوبہتر بنانے حوالےسے نکات بتائے اور شخصیت اجتماع کا جدول سمجھایا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت ڈویژن نگران مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی کارکردگی کوجائزہ لیتے ہوئےاپنےعلاقائے میں ہونےوالےدینی کام کوبہتر بنانے کےحوالے سے نکات بتائے نیزکار کردگی انٹر کرنےکا طریقہ کار سمجھایا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں دو ڈویژن کی ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت برائے نیکی کی دعوت ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات دئے نیز ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے بھی مدنی پھول بتاتےہوئے اہداف دئے ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام 18 مارچ سے 12 دن کے اسلامی زندگی رہائشی کورس کا آغاز ہورہا ہے اس کورس میں خصوصیت کے ساتھ فقہ،تجوید،معاملات مہلکات اور دیگرفرض علوم سکھائے جائیں گئے۔

وہ اسلامی بہنیں اس کورس میں داخلہ لے سکتی ہیں جن کی عمر کم از کم 18 سال ہو مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت 12 ماہ ہو اور قومی زبان پڑھنا لکھنا جانتی ہوں امید وار اسلامی بہنیں اپنے علاقےمیں ہونےوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شب و روز کےتحت گزشتہ دنوں ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار، ڈویژن سطح و کابینہ سطح و علاقہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے شعبہ شب و روز کا تعارف پیش کیا اور اس شعبہ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مدنی خبریں پڑھنے کا ذہن دیا نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے شعبہ جات کی خبریں شب و روز کو دینے کی ترغیب دی جبکہ ایک اسلامی بہن کی کابینہ سطح پر شب و روز کےلئے تقرری کی گئی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن میں مدرسات کے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ کی کابینہ سطح مفتشہ اسلامی بہن سمیت 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مفتشہ اسلامی بہن نے مدرسات کی دینی کاموں کےحوالےسےاورمدرسے کےنظام میں بہتری لانے کےحوالےسےتربیتی نکات بیان کئےمزید ای رسید کے حوالے سے مدرسات کو مدنی پھول بھی بتائےجس پر مدرسات نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ کے تحت کریم آباد کے جامعۃ المدینہ گرلز میں خادمات کا تربیتی اجتماع منعقد کیا گیاجس میں ذمہ دار اسلامی بہن نےخادمات کو نماز کا عملی طریقہ، ڈیوٹی سے متعلق اہم ضروری معلومات، اپنی روزی کو پاک و حلال طریقے سے حاصل کرنے کے فضائل، قرآن مجید درست پڑھنے، دینی کاموں میں شرکت اور شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا جس پر 6خادمات نے ہاتھوں ہاتھ تجوید سے قرآن مجید درست کرنے کی نیتوں کااظہار کیاآخر میں مدنی مذاکرہ و مطالعہ اور دیگر کارکردگی میں نمایاں ہونے والی خادمات کو تحائف پیش کئے ۔