دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن میں  بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ریجن مشاورت و زون نگران اسلامی بہنوں سمیت ادارتی شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’غصے کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ مزید ٹیلی تھون کے لئے کوششِ کرنے کی ترغیب دلائی۔ دارالسنہ کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حیدرآباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے زون ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کے نظام میں بہتری لانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے اور ای-رسید کے استعمال کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئےآئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے تحت 9 نومبر 2021ء بروز منگل کو حیدرآباد زون آفندی ٹاؤن میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراں ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے بعد ایک شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا اور وہاں زون نگران اسلامی بہن نے ’’غوث اعظم علیہ رحمہ کا بچپن ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں)کے تحت 9 نومبر 2021ء بروز منگل حیدرآباد کابینہ ڈویژن تلک چاڑی کے علاقے صدر میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور ان کو ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6  نومبر 2021ء بروز ہفتہ کو حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی نگران اور ڈویژن مشاوروں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت اور انفرادی کوشش کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ٹیلی تھون جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو یونٹس جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے اور ڈویژن مشاورتوں کے شیڈول کا جائزہ کرتے ہوئے کلام کیا ۔مزید احسن انداز سے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8 نومبر2021ء  کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن تازون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں سے تقرریوں مکمل کرنے پر کلام ہوا۔ کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ اس پر تربیت کی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  ) اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والے علاقائی دوروں کی تعداد: 11 ہزار115

اکثر علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 601

انفرادی کوشش کے ذریعے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 35


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ  کے تحت فیصل آباد ریجن میں ماہ اکتوبر 2021 ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد :822

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد : 822

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 8 ہزار11

گھروں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 749

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : ایک ہزار 583

ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 5 ہزار443

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 3 ہزار 334

رسالہ نیک اعمال کے ذریعے جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 4 ہزار 933


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے زیر اہتمام 8 نومبر 2021ء  کو فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرسات کو صدقہ کے فضائل بتائے گئے اور انہیں ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ایک مدرسہ نے سونے کی بالیاں ٹیلی تھون کی مد میں پیش کیں مزید اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 8 نومبر 2021ء کوفیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی شیڈول کا فالو اپ کیا اور انہیں داخلوں کو بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت  13نومبر 2021ء کو پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن گوادر زون اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

جس میں ٹیلی تھون یونٹ جمع کرنے کے حوالے سے ہدف دیئے اور شعبے کے متفرق دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے نکات سمجھائے نیز پینڈنگ کاموں کا فالو اپ کیا اور ماہ دسمبر 2021ء میں نئے مدارس کھولنے کے حوالے سے تقابلی جائزہ کارکردگی بتائی ۔ اس کے بعد دینی کاموں میں اضافے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 11 نومبر2021ء بروز جمعرات حیدرآباد کابینہ ڈویژن تلک چاڑی میں 3 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 74 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال اجتماعات میں مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ اپنی اصلاح کیسے کی جائے ‘‘کے موضوع سنتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو نفلی روزے رکھنے کا ذہن دیا۔ اصلاح اعمال ذمہ داران نے اصلاح اعمال کے رسالے تقسیم کئے اور رسالے لینے والی اسلامی بہنوں نے ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی نیتیں پیش کی۔ آخر میں ایصال ثواب اور دعا پر اختتام ہوا۔