دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر 2021ء کوجھنگ زون، اٹھارہ ہزاری کابینہ ڈویژن کوٹ شاکر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو پنج وقتہ نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی طرف سے دئیے جائے والے  اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں سے ایک اہم دینی کام ہفتہ وار رسالہ پڑھنا اور سُننا ہے گزشتہ ہفتے امیراہل سنت نے رسالہ ’’لاکھ نیکیاں اور لاکھ گناہ ‘‘ پڑھنے اور سُننے کی ترغیب ارشاد فرمائی جس پر جڑانوالہ زون کی تقریباً: 6 ہزار 500 اسلامی بہنوں نے رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 نومبر 2021ء  کوپاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید پور کے ذیلی حلقے 13sp میں اسلامی بہن کے گھر میں محفل میلاد کا انعقاد ہواجس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت قراٰ ن پاک اور نعت رسول ﷺ سے آغاز ہوا۔ اس کے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’درودشریف کے فضائل اور غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی شان و عظمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ مزید اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کا ذہن دیااورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 نومبر 2021ء کو جھنگ زون، لالیاں کابینہ ڈویژن کانڈووال میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو پنج وقتہ نمازوں کو پڑھنے کی ترغیب دلائی اور پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 16 نومبر 2021ء کو ٹوبہ زون، اطراف سمندری کابینہ ڈویژن گوجرہ روڈ میں شخصیت خاتون کے گھرمحفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں رکن زون شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ غوث پاک کی سیرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن سعودآباد میں قائم اسکول الشافع اسلامک اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد ہواجس میں پرنسپل، اساتذہ اور اسٹوڈینٹ کے ساتھ 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے علم دین میں ’’ اذان کا جواب دینے کا طریقہ‘‘ سکھایا ۔ دعا اور صلوٰۃ و سلام پر سلسلہ اختتام پزیر ہوا۔ آخر میں ماہانہ فیضانِ مدینہ کے بکنگ کی ترغیب دلائی گئی جس پر ادارے کی پرنسپل اور ٹیچرز نے ماہانہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں پیش کیں۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 4 نومبر 2021ء کو ڈرگ کالونی کوکابینہ میں ٹیچرز اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش 8 ٹیچرز،1 پرنسپل اور 450طالبات نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’فرض علوم سیکھنے‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔ اس کے بعد دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ 


الحمدُ للہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے تحت پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک عرب شریف،  کویت، عمان، بحرین، سڈنی، انڈونیشیا ، سری لنکا ،بنگلہ دیش ، ہند ، ایران ، ساؤتھ افریقہ ،کینیا  تنزانیہ،یوکے ،ڈنمارک ،اٹلی ، اسپین ،فرانس ، ناروے، بیلجئیم، یوبہ سٹی میں محافلِ نعت کے سلسلے میں پاکستان بھر میں ہونے والی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

پاکستان میں ماہ اکتوبر2021ء میں’’13 ہزار 758‘‘ محافلِ نعت منعقد  ہوئیں جن میں اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی گئی جس پر’’ ایک ہزار489‘‘ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات  میں شرکت کی۔اس کے علاوہ ’’ایک ہزار 470‘‘ اسلامی بہنوں نےاسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ میں داخلہ لیااور’’4لاکھ،44ہزار،793 ‘‘ رسائل  تقسیم  کئےگئے ۔


دعوتِ اسلامی کے    شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی بہنیں) کے تحت حیدرآباد کابینہ میں مدنی دورہ کا سلسلہ ہوا ۔ علاقائی دورہ میں مبلغات دعوت اسلامی نے کچھ اہل ثروت و سلائی سینٹرز کی خواتین سے ملاقاتیں کیں جس میں انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیتے ہوئے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ راہِ خدا میں خرچ کے فضائل بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کا تعارف کروایا جس پر بعض شخصیات نے ڈونیشن فوراً جمع کروائے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیت کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے   شعبہ ڈونیشن بکس(اسلامی بہنیں) کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ حیدرآباد کابینہ ڈویژن حالی روڈ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ڈویژن ذمہ دار، علاقہ ذمہ دار اور ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ ڈونیشن بکس کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے نکات بیان کئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 15نومبر 2021ء کو سکھر ڈویژن علاقہ مدینہ کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اس میں موجود خانے پُر کرنے کا ذہن دیا اور نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 14 نومبر2021ء بروز اتوار نواب شاہ زون ٹنڈو آدم کابینہ ڈویژن اڈیرولال میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کا جائزہ کروایا ۔آخر میں صلوٰۃ و سلام کے ساتھ اختتام ہوا ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ میر پور خاص کابینہ ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریباً 78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کروایا اور نفل روزے رکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ربیع الاخر میں نفل روزے رکھنے کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 15نومبر 2021ء کو ڈویژن سکھر کے علاقے لوکل بورڈ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آغاز تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔ اس کے بعد مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور اس میں موجود خانے پُر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال رسالہ پر عمل کرنے اور نفلی روزے رکھنے کی نیتیں بھی کیں ۔ 


 دعوتِ اسلامی کے تحت 15 نومبر2021ء بروز پير حیدرآباد کابینہ ڈویژن عثمان شاه کے علاقے لياقت کالونی میں محفلِ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار رسائل پڑھنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ميں آنے کى دعوت دی۔ اس کے علاوہ آخر میں اسلامی بہنوں کو ٹيلى تھون کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے کچھ يونٹ بھی جمع کروائے اور مزید جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2021ء بروز اتوار حیدرآباد کابینہ ڈویژن حالی روڈ کے علاقے ذیل پاک سوسائٹی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسائل پڑھنے کا ذہن بھی بنایا نیز ٹيلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے يونٹ جمع کروانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ميں آنے کى نیتیں پيش کىں۔


دعوتِ اسلامی کے  تحت 14 نومبر 2021ء بروز اتوار حیدرآباد ریجن کشمور کابینہ گڈو ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کشمور زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔ اس کے بعد کشمور کابینہ ڈویژن کشمور میں شخصیت خاتون سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے اپنے گھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے کی نیت پیش کی اس کے بعد ایک گورمنٹ اسکول ٹیچر کہ گھر محفل نعت منعقد ہوئی۔