دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 15نومبر 2021ء کو سکھر ڈویژن علاقہ مدینہ کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اس میں موجود خانے پُر کرنے کا ذہن دیا اور نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 14 نومبر2021ء بروز اتوار نواب شاہ زون ٹنڈو آدم کابینہ ڈویژن اڈیرولال میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کا جائزہ کروایا ۔آخر میں صلوٰۃ و سلام کے ساتھ اختتام ہوا ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ میر پور خاص کابینہ ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریباً 78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کروایا اور نفل روزے رکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ربیع الاخر میں نفل روزے رکھنے کی نیت کا اظہار کیا۔