بذریعہ
آن لائن راولپنڈی میں صوبہ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کی اسلامی بہنوں کا دینی کام
کورس

دعوتِ
اسلامی کےتحت 26 جولائی تا 2اگست 2022ء کو نگران پاکستان اسلامی بہن نے صوبہ خیبر
پختون خواہ اور صوبہ بلوچستان کی اسلامی بہنوں کو 8 دینی کام کورس (آن لائن) کروایا جس میں صوبۂ نگران،ڈویژن نگران اور بعض ڈسٹرکٹ
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ
دعوت ِ اسلامی نے دینی کام کرنے بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور سیکھنے سیکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کے مدنی پھول بتائے جبکہ شیڈول میں علاقائی دورہ ذمہ دار ،
اصلاح اعمال ذمہ دار ، مدرسۃ المدینہ بالغات اور ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے
بھی اپنے اپنے شعبے کے مدنی پھول بتائے ۔
اس کے علاوہ دینی کام کرنے کے دوران آنے والے مسائل کا حل کیسے نکالا جائے اس حوالے سے
تربیت کی۔ مزید کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں سے سوال و جواب کی صورت میں زبانی ٹیسٹ ہوا۔بعدازاں اسلامی بہنوں نے کورس میں بیان
کئے گئےمدنی پھولوں پر عمل کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔
اراکین
عالمی مجلس کامدنی مشورہ کراچی میں اسلامی بہنوں کے مدنی مرکزفیضان صحابیات میں

یکم اگست2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت اراکین عالمی مجلس اور
مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کامدنی مشورہ کراچی میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مرکزفیضان صحابیات میں ہوا۔
عالمی
مجلس پوری دنیا میں اسلا می بہنوں کے دینی کاموں کو سنبھالنے اور بڑھانے کی ذمہ
دار ہے یہ شعبہ پوری دنیا کے کئی ممالک میں دینی کاموں کی دھومیں مچارہا ہے۔
دورانِ مدنی مشورہ عالمی مجلس کی نگران اسلامی
بہن نے شعبے کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتر انداز میں دینی کام کرنے
کا ذہن دیا ۔ مدنی مشورے میں دعوت اسلامی
کی ترقی کے لئے مشورے اور مسائل پر غور کیا گیا اور مدنی پھول بنائے گئے ۔
٭دوسری
طرف نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
شرف آباد میں دفتر کی اسلامی بہن کے یہاں شادی کے سلسلے میں ہونے والی اسلامی بہنوں کی محفلِ نعت میں شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’شادی کے موقع پر شکر ادا
کرنا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شکر سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔

پچھلے
دنوں پی آئی بی کالونی میں رکنِ شورٰی حاجی امین کی ہمشیرہ کے گھر محفلِ
نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کا ذہن
دیا اور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے
ملاقات کرتے ہوئے انفرادی کوشش بھی کی۔
شعبہ
تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ تعلیم عالمی و پاک سطح کورسز ذمہ دار
اسلامی بہنوں اور شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کی
ناظمہ نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کے کورس کروانے کے سلسلے میں مشورہ لیا جس میں شعبہ تعلیم کے تحت کورسز کی تیاری کب سے ہو؟اس کے
مشورے کون لے؟اس کی کارکردگی کا نظام کیا ہو؟ ان امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
٭دوسری
طرف عالمی سطح و بین الاقوامی امور شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز کی پہلی و دوسری سطح کے مدنی مشورے لینے و کارکردگی شیڈول وصول ہونے پر بات چیت کی نیز کفن دفن و کارکردگی فارم کی وضاحت سے متعلق امور پر بھی اسلامی بہنوں کو نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کی جانب سے 27 جولا ئی 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے علاقہ پیر کالونی وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں’’بیماری کے فائدے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں، مصیبتوں پر صبر کے فضائل بیان کرتے
ہوئے تربیت کے مدنی پھول دیئے۔ اجتماع کے
بعد ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جاکر ان کی طبیعت کی خرابی پر ان
سے عیادت کی ۔
٭دوسری
جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقہ پیر کالونی میں گھر گھر جا
کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوتیں دیں اور اجتماع میں آنے کے
لئے ذہن دیا اس انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔
راولپنڈی میں شعبہ دارالسنہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت ناظمات کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کےتحت 30جولائی 2022ء بروز ہفتہ راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شعبہ دارالسنہ ذمہ داران و ناظمات کا آن لائن مدنی مشورہ کیا۔
نگران
پاکستان اسلامی بہن نے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے اور اس
میں تعدا د بڑھانے کے لئے نکات بتائے نیز اہداف بھی دیئے اور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیوں کا اظہار کیا۔
پاکستان مجلس مشاورت ذمہ داراور پاک سطح شعبہ فیضان مرشد ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کےتحت 30جولائی 2022ء بروز
ہفتہ پاکستان کے شہر راولپنڈی سے نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے پاکستان مجلس مشاورت اور پاک سطح شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن’’شجر کاری مہم‘‘کے
مدنی پھولوں پر مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کو شجر کاری مہم کے
اسپیشل کام کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔
’’یومِ
دعوتِ اسلامی‘‘ کی تیاری سے متعلق عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ

پچھلے
دنوں’’یومِ دعوتِ اسلامی‘‘ کی تیاری کے
سلسلے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔ اس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے یومِ
دعوتِ اسلامی کے موقع پر اجتماعات کن کن
شعبہ جات میں ہوں گے؟ اور کون کون سے شعبہ
جات کے تاثرات جمع کرکے دیں گے،اس سے متعلق بات چیت کی۔

دعوتِ اسلامی کی جانب سے عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ آڈیو لنگ عنقریب ہونے
والے نگران شورٰی کے مشورے کی تیاری اس پر باہمی مشاورت سے طے ہونے والے نکات بتائے۔
اس موقع پر شعبہ جات کی کمی بیشی پر غور و فکر کیا گیا اور نئے ملکوں میں کام شروع ہوا اس پر بات کی گئی
نیز مختلف زبانوں میں ہونے والے سنتوں
بھرے اجتماعات، کورسز اور مدرسۃ المدینہ بالغات لگ رہے ہیں اس پر نظر ثانی کی گئی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی
مجلس مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز کے 8 دینی کام کی کارکردگی سمیت تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ اور تقابل کیا۔
اس کے بعدنظام میں بہتری لانے کے لئے غور و فکر
کرتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کراچی
سٹی ڈویژن ٹو ویسٹ ڈسٹرکٹ اور ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے بذریعہ آن لائن مدنی مشوروں کا انعقاد

پاکستان کے شہر راولپنڈی سے 23 جولائی 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سٹی کی ڈویژن
ٹو ویسٹ ڈسٹرکٹ اور ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے بذریعہ آن لائن مدنی
مشورے منعقد ہوئیں جن میں ڈسٹرکٹ تا ٹاؤن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول بیان کر
کے 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ بعدازاں ماہانہ کارکردگی کا تقابل، سافٹ ویئر کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز اسلامی
بہنوں کو تقرریوں کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 22 جولائی 2022 ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی سے کراچی سٹی ایسٹ ڈسٹرکٹ کی ڈسٹرکٹ تا ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا۔
نگران
پاکستان اسلامی بہن نے نگران اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول بیان کر کے ماتحت ذمہ داران کی تربیت کا ذہن دیا۔ ماہانہ کارکردگی کا تقابل ، سافٹ ویئر کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تقرریوں
کے اہداف دیئے۔