دعوتِ اسلامی کے تحت  4 اکتوبر 2022ء بروز منگل ٹھٹھہ شہر میں بھنبھور ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ داران نیز ضلع تا ٹاؤن سمیت تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران ِ پاکستان اسلامی بہن نے دوران ِ مدنی مشورہ ’’حسن سلوک ‘‘ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی شیڈول پر عمل کی ترغیب کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل ٹھٹھہ شہر بھنبھور ڈویژن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقے کی خواتین کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  2 اکتوبر 2022 ءبروز اتوار میر پور خاص شہر میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’ معجزاتِ نبی ﷺ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے آخر میں انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات اور آن لائن مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا نیز پابندی سے ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  یکم اکتوبر 2022 ء بروز ہفتہ پاکستان حیدرآباد شہر میں قائم شعبہ دارالسنہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ دارالسنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں رہائشی کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے تیار کرنے اور داخلوں کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے۔ اس کے بعد اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  یکم اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ دار، حیدرآباد میڑوپولیٹن نگران سمیت ضلع تا ٹاؤن سطح کی تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دینے کے طریقہ کار پرتربیت کی۔ مزید ذمہ داران کے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل حل کرتے ہوئے دیگر دینی کاموں پر اہداف دیئے اور تربیت کی۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 2 اکتوبر 2022 ء بروز اتوار میر پور خاص شہر میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ دار، ضلع تا ٹاؤن ذمہ دار سمیت تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  30 ستمبر 2022ءبروز جمعہ کراچی سٹی کی نگران و شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی نگران تا ٹاؤن نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’ شکریہ امیر اہل سنت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ بعدازاں تقسیم کاری، ماہانہ کارکردگی، منسلک کا ڈیٹا، رسالہ کارکردگی، ہفتہ وار دینی کاموں کی کارکردگی کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ مزید نئی جگہوں پر دینی کام کا آغاز کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے  تحت 30 ستمبر 2022ء کو نیا آباد میں ڈسٹرکٹ سطح پر محفلِ میلاد کا اہتمام ہوا جس میں خصوصیت کے ساتھ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار و نگران عالمی مجلس مشاورت سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا پھر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا فرمائی اور آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے لئے نیا گھر لینے کے سلسلے میں مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ فیضان آن لائن اکیڈمی(گرلز) کی نیو کراچی برانچ میں26ستمبر2022ء بروز پیر ملک و بیرونِ ممالک(یوکے،سعودیہ عرب،انڈونیشیا وغیرہ) کی ریجن، ملک اورشعبہ نگران نیز عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہنوں نے وزٹ کیا۔

اس موقع پر نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی مجلس کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ کے مکمل اسٹرکچر اور مختلف کاموں کے حوالے سے Presentation پیش کی جس پر اسلامی بہنوں کی جانب سے مختلف سوالات کا سلسلہ رہا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی طرف سے تحائف دیئے گئے۔ آخر میں Visitors نےفیضان آن لائن اکیڈمی کے حوالے سے تحریری صورت میں اپنے تاثرات بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 24 ستمبر2022ء بروزہفتہ اوورسیزکی اسلامی بہنوں کو کراچی سٹی کے مدرسۃ المدینہ گرلزمیمن صدیق آباد کا وزٹ کروایا گیا جس  میں اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً48 تھی۔

ان اسلامی بہنوں کو نابینا بچیوں کی منزل سنائی گئی جس میں چھوٹی چھوٹی بچیوں نے اچھے لب و لہجے کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھ کرسنایا اورکلام شکریہ عطارکا اس کے چند اشعارپڑھ کر سنائے نیزمدرسۃ المدینہ گرلز کے آغازسے اب تک کی کارکردگی کا مختصراً خلاصہ پیش کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ گرلزکے وزٹ پرخوشی کا اظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے زیرا ہتمام یوسی PIB میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔

٭دوسری طرف صدف سوسائٹی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااوراجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا کروائی۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار، نگران عالمی مجلس مشاورت، شارٹ کورسز ذمہ دار عالمی سطح، فارایسٹ ریجن نگران ،ساؤدرن افریقہ اور آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہنوں نے سچل سرمست گوٹھ میں سیلاب سے متاثرین اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔صاحبزادیِ عطار نے سیلاب زدگان کی امداد فرمائی اور دیگر اسلامی بہنوں نے بھی اس کار خیر میں آپ کے ساتھ حصہ لیا۔ 


20ستمبر2022ء بروزمنگل دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان صحابیات کراچی میں مدنی  مشورے کا انعقاد ہوا جس میں آسڑیلیا نگران، ساؤتھ کوریا نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی جو کہ بیرون ملک سے بطور خاص تشریف لائیں۔ اس کے علاوہ کراچی ڈسٹرک، ڈویژن،سٹی نگران نے بھی شرکت کی نیز بیرون ملک اور بیرون شہر میں رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

اس مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کے اپڈیٹ مدنی پھول سمجھائے۔اس میں معلمہ بنانا،مبلغہ بنانا،نئی جگہ دینی کام کرنا،تقرری کرنا،مدنی مشورے لینا،لرنگ سیشن کرنا،کارکردگی دینا،کارکردگی وصول کرنا، شیڈول جمع کرنا ،دیگر شعبہ جات کی تقرریا ں کرنا کروانا۔گلی ذمہ دار اور بلڈنگ ذمہ دار بنانے کے بارے میں تفصیلاً بتایا گیا۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 19ستمبر 2022ء کو کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں صاحبزادی عطار ، نگران عالمی مجلس مشاورت، کورسز ذمہ دار(عالمی سطح) اور فار ایسٹ ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی نعمت پر شکر ادا کرنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے شرکت کی۔ اس کے بعد لانڈھی کی ایک اسلامی بہن کو ان کے یہاں ہونے والی خوشی کی تقریب پر مبارک باد دی۔

٭دوسری طرف کورنگی میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں صاحبزادی عطار سلمہا الغفار، کورسز ذمہ دار عالمی سطح ، فارایسٹ ریجن نگران اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نعت خوانی ‘‘سے متعلق مدنی پھول بیان کئے اور دینی کاموں میں بہتری لانے سے متعلق نکات بیان کئے۔ آخر میں صاحبزادی عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت 16 ستمبر2022ء کو حیدرآباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسات، ڈویژن تا ٹاؤن 50 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے شعبے کے متفرق دینی کا موں کا فالو اپ کیا نیز جلد ناظرہ ٹیسٹ پاس کرنے اور درجہ جائزہ مفتشہ بناکر تفتیشی نظام مضبوط بنانے، تقرری مکمل کرنے نیز نئے مدارس اور کورسز کے آغاز کا ہدف دیا۔ اس کے علاوہ گلی گلی مدرستہ المدینہ کھولنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔