انڈونیشا
سے آئی ہوئی اسلامی بہنوں کا مدرسۃ المدینہ گرلزصدیق آباد کا وزٹ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 13 اکتوبر2022ء بروز جمعرات انڈونیشا سے آئی ہوئی 6 اسلامی
بہنوں کو کراچی سٹی کے مدرسۃ المدینہ گرلز صدیق آباد کا وزٹ کروایا گیا ۔
اس دوران ان
کو حفظ کلاس فل ٹائم، ناظرہ کلاس شارٹ ٹائم کے شیڈول
سے آگاہی دی گئی جس میں انہیں نیو
مدرسۃ المدینہ گرلزاسٹارٹ کرنے، تعداد مکمل رکھنے، بڑھانے اور پیرنٹس سے ڈیلنگ کرنے
کے حوالے سے بتایا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں چھوٹی
چھوٹی بچیوں کی منزل سبق، سبقی سمیت اذکار
و دعا وغیرہ سنوائے گئے۔

عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں ستمبر
2022ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ ہوں:
انفرادی
کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4 ہزار 5
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:75 ہزار 885
مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:97 ہزار 609
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:5
ہزار 317
مدرستہ
المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد:62 ہزار 714
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:9 ہزار
525
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ،80 ہزار 69
ہفتہ
وار علاقائی دورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:22 ہزار 736
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والیاں:7 لاکھ ،964
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:65 ہزار23
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے طالبات میں کنزالمدارس بورڈ کےتحت
ہونے والے سالانہ امتحانات کے داخلے
بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک بھر سے طالبات کی کثیر تعداد کنزالمدارس کے تحت
امتحان دینے کےسلسلے میں فیضان آن لائن اکیڈمی سے مربوط ہیں۔
اس کے
علاوہ یوکے میں بھی فیضان آن لائن اکیڈمی کی جانب سے طالبات کے لیے چند مخصوص مقامات پر کنزالمدارس بورڈ کےتحت امتحانات دینے کی سہولت
فراہم کی جا رہی ہے۔
آن
لائن اکیڈمی کی مجلس تعلیمی امور امتحانات کے مکمل نظام پر کام کرنے اور طالبات کو پیش آنے والے مسائل کو حل
کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
دعوت اسلامی کی طرف سے گزشتہ دنوں پنجاب
میں قائم مختلف
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز برانچز میں اسٹاف
کی میٹنگز ہوئیں۔ صوبہ پنجاب کی تمام آن لائن برانچز (ملتان،شیرانوالہ،گجرانوالہ،گجرات،فیصل
آباد،ساہیوال وغیرہ)میں یہ سلسلہ کیا گیا۔
اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ کی رکنِ مجلس تعلیمی
امور کی ذمہ دار اسلامی بہن نے صوبہ پنجاب کی تمام آن لائن برانچز میں وزٹ کیا اور لیڈی اسٹاف کے ساتھ میٹنگ کی جس میں نظام کی مضبوطی، رولز ریفریشراور
اصولوں پر عمل کرنے کے حوالےسے اپڈیٹس نکات پیش کئے نیز مختلف امور پر ایڈمن اسٹاف کے ساتھ مشاورت کا
سلسلہ بھی رہا جس
پر شعبے کی ترقی و بہتری پر کام کرنے کے حوالے سے اسٹاف نے ا چھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 6 اکتوبر2022ء بروزجمعرات پاکستان بھرمیں برانچ وائزاجتماع میلاد
کا انعقاد شیڈول کے مطابق کیا گیا جس میں بچیوں ،معلمات اور سرپرست خواتین نے شرکت کی۔
اجتماعِ
میلاد کا آغاز حسب معمول تلاوتِ قرآنِ کریم
اور آمد مصطفیٰ ﷺ کی نعتوں سے ہوا۔
بعدازاں دینی معلومات پر مشتمل سوال جواب کا سیشن بنام ذہنی آزمائش ہوا جس میں سیشن
میں حصہ لینے والی بچیوں نے تیاری کے ساتھ جوابات دیئے۔ اس موقع پر بچیوں اور بڑوں سب کے چہروں پرخوشی کا سماں تھا۔
علاوہ ازیں مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ حلمِ مُصطفیٰ ﷺ ‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرے بیانات کئے اور عاملات نیک اعمال بنّے کی ترغیب دلاتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیا گیا جس پر بچیوں اوراسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز غیرحاضری نہ کرنے والی، ممتازکیفیت والی
اورگھردرس کی پابندی کرنے والی بچیوں کو تحائف دیئے گئے۔ اختتام دعا صلوۃ و سلام پرہوا ۔
فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نغماتِ رضا کورس کا آغاز

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نغماتِ رضا کورس کا آغاز کیا گیا
ہے جس میں طالبات کے لئے داخلے جاری کئے گئے۔
اس کورس میں اعلیٰ حضرت کے بے مثل و لاجواب کلام کے منتخب اشعار کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا جارہا ہے اور یہ کورس اعلیٰ حضرت
کی سیرت و اوصاف نیز آپ کے مشہور کلام و اقوال کے مجموعہ پر مشتمل ہے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 11اکتوبر 2022ء بروز پیر راولپنڈی میں بہاولپور
میٹروپولیٹن و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ کارکردگی سے تقابل
کیا۔اس کے علاوہ ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے اور
ٹیلی تھون جمع کرنے کے
اہداف دیئے ۔
٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 11اکتوبر 2022ء بروز منگل سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میٹروپولیٹن و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کے آن لائن مدنی مشورے ہوئے جن
میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا سابقہ ماہ کی کارکردگی سے تقابل کرتے ہوئے ٹاؤن
نگران اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 12اکتوبر 2022ء بروز بدھ کراچی ڈویژن ون ملیر ون ڈسٹرکٹ اور گورنگی ڈسٹرکٹ کی ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کے آن
لائن مدنی مشورے ہوئے ۔
نگران پاکستان اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ
آٹھ دینی کام کارکردگی کا سابقہ کارکردگی
سے تقابل کیا نیز ٹیلی
تھون کے اہداف بھی دیئے ۔
مدرسۃ
المدینہ فار گرلز فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
حب تحصیل میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر 2022 ء بروز بدھ لسبیلہ ڈسٹرکٹ حب تحصیل میں قائم مدرسۃ المدینہ فار گرلز فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ۔
نگران
پاکستان اسلامی بہن نے ’’ بچیوں کی کیسے تربیت کی جائے؟‘‘اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور گھر درس
دینے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
٭بعدازاں 5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ نگران پاکستان اسلامی بہن نے لسبیلہ ڈسٹرکٹ کے حب کیمپس فیضان اسلامک اسکول
کا وزٹ کیا۔ وہاں لیڈی پرنسپل اور ٹیچرز
سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کیمپس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹاف کو تحائف پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 5اکتوبر 2022ء بروز بدھ لسبیلہ ڈسٹرکٹ کی حب تحصیل میں قائم فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں قلات ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورہ نگران
پاکستان و ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے بیانات
کے ذریعے آٹھ دینی کام کرنے ، افرادی قوت
کیسے بڑھائی جائے ، علاقائی دورہ برائے نیکی
کی دعوت کو کیسے مضبوط کیا جائے؟نیز تقرریاں مکمل کرنے ان پوائنٹ پر اسلامی بہنوں کی تربیت کیں
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں نیز ٹیلی تھون کے
اہداف بھی دیئے۔
 - Copy.jpg)
دعوت
اسلامی کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت خصوصیت کے ساتھ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی شرکت ہوئی
۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں پابندی سے اجتماع
پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں صاحبزادئیِ عطار سلمھا الغفار نے اجتماع میں
دعا کروائی۔ اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت نے چاندنی چوک میں ذمہ
دار اسلامی بہن سے عیادت کی۔

5 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوسی PIB میں
علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس
میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر
انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے
ہوئے نیتیں کروائیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز
کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کی۔
دوران مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کو ماہانہ میٹنگ پابندی کے ساتھ منعقد کرنے کا ذہن دیا نیز تین دن کے رہائشی کورسز میں اضافے کا ہدف دیا۔
٭دوسری طرف پی آئی بی کے ذیلی حلقے میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں گھر کی
خواتین سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفلِ نعت مدینہ شریف کی حاضری کے متعلق منعقد کی
گئی تھی۔ اس کا آغاز تلاوۃ قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔ بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’ مکہ معظمہ کی عظمت اور حاضری مدینہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی دعوت دی۔