دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ،ساؤتھ،ویسٹ برمنگھم، کونٹری، ٹیل فورڈ،بلیک کنٹری، سینڈویل(North, South, West Birmingham, Country, Telford, Black Country, Sandwell)پر آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 438 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی زندگی مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور رسالہ پُر کر کے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہریوبا سٹی(Yuba City) میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”ہم ڈرتے کیوں نہیں؟“ کے موضوع پر بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ناجائز فیشن کی نحوست، ناچاقیوں سے بچنے کے طریقے بتائے نیز بزرگان دین کا خوفِ خدا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ڈیلس(Dallas)میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 32 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر میامی (Miami)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 19 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ذکر اللہ کرنے کے فضائل و برکات نیز روزوں کے فوائد بتائے جبکہ روزے رکھنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کابینہ کی نگران اور امریکہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار دعائے شفاء اجتماع کے حوالے سے کلام کیا نیزذمہ داراسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے اور مریضوں، بیماروں کی عیادت کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جولائی2020ء بروز منگل امریکہ کے شہر ڈیلس میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیاگیا جس میں تقریبا 32 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں مبلغۂ دعوت اسلامی نے ’’حج کے مہینے کے ابتدائی 10 دن‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔مبلغہ اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے،سننے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 جولائی 2020ء بروز بدھ    یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی (Italy) کے ڈویژن بریشاء (Brescia) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا ا نعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 33 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’مدنی انعامات‘‘ کے موضوع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہم نکات پیش کیے اور اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو بڑھانے کا بھرپور ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 جولائی 2020ء بروز جمعہ یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی (Italy) کے ڈویژن میلان (Milan) میں مدنی حلقہ کا ا نعقاد کیا گیاجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ’’ کوشش کامیابی کی کنجی ہے‘‘ کے موضوع پر ترغیبی بیان فرمایا ۔ اور اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو بڑھانے کا بھرپور ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے ساتھ  24 تا 30 ذوالقعدہ الحرام تک جولائی 2020ء اس ہفتے یوکےUK میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ کیجیے۔

277اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ آدھا پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

195اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

362اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

601 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

333 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

362 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے ، سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شہرت کی خواہش“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔اسی سلسلے میں UKیوکے مانچسٹرریجن سے 1910 ، لندن ریجن سے 1694، بریڈ فورڈ ریجن سے 3479، برمنگھم یجن سے 2551، آئرلینڈ سے 56 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 230 اسلامی بہنوں نے پڑھنے، سننے کی سعادت حاصل کی۔ مجموعی طور پر تقریبًا9ہزار912اسلامی بہنوں نے رسالہ ” شہرت کی خواہش“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر سلاؤ( Slough)میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں تین ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات  ہیرو ، لیٹن ، سلاؤ ، ووکنگ ، ولڈسن گرین، لوٹن ، ہائی وے کومب (Harrow, Leyton, Slough, Woking, Willesden Green, Luton, Highway Combe) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 103اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ“ کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبہ کی اہمیت ، محاسبہِ نفس کے فوائد ، غورو فکر کے متعلق فرامینِ مصطفے ﷺ بتائیں۔