10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ،ساؤتھ،ویسٹ برمنگھم،
کونٹری، ٹیل فورڈ،بلیک کنٹری، سینڈویل(North,
South, West Birmingham, Country, Telford, Black Country, Sandwell)پر آن لائن سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش 438 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی زندگی مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور رسالہ پُر
کر کے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔