دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز پیر امریکا ریجن کے ممالک امریکا اور کینیڈا میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل ِ مدینہ میں 102 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا جبکہ 28اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام ساؤتھ برمنگھم میں23 جولائی 2020ء  کو کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں85 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلِّغۂ دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنو ں کو ذہن دیا کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر ویسٹ مڈلینڈز، برمنگھم میں دو طہارت کورس ایک اردو زبان میں اور دوسرا انگریزی زبان میں منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل کے بارے میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی رہا جس کے ذریعے اسلامی بہنوں کی مسائلِ شرعیہ کے تعلق سے پیداہونے والی مشکلات کو دور کیاگیا۔


يو کے کے شہروں نیو کاسل سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو میں 21 جولائی سے 23 جولائی  2020ء تک چار مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں 72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اپنی ’’اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات فرمائے اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ قربانی کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام 23 جولائی 2020ءکو نیو کاسل سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو کی اسلامی بہنوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنے اخلاق بہتر بنانے کی ترغيب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے بری(Bury) میں 5روزہ فیضان طہارت کورس 17 جولائی 2020ء کو مکمل ہواجس میں 19 اسلامی بہنوں نے شر کت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ سلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو ، تیمم ، مستعمل پانی کے احکام ، کپڑے پاک کرنے کا طریقہ ،اور نجاست کے احکام سکھائے۔ اس کورس میں شعبۂ تعلیم اسکول، یونیورسٹی، سیکنڈری سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفےٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے ساتھ  شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام پچھلے دنوں کو یوکے کے شہر لوٹن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جسں میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام 23 جولائی2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔ 


دعورتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  22 جولائی 2020ء بروز بدھ یورپین یونین مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات کے مطابق شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔

نئی جگہوں پر مدنی انعامات کے نفاذ کے طریقے بیان کئے گئے، روزانہ محاسبہ کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اسکی ترغیب دلانے کا ذہن دیانیز روزانہ کی بنیاد پر مجلس مدنی انعامات کے تحت مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا مضبوط بنانے کے مختلف طریقے بھی بیان کئے۔ اس اجلاس میں اسپین، ناروے، آسٹریا، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ کی مدنی انعامات کی ذمہ داران نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 جولائی 2020 بروز منگل نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا بذریعہ کال اٹلانٹا کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی گئی۔ انفرادی کوشش کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کو اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کاذہن دیانیز مدنی انعامات پر عمل بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 جولائی 2020 بروز بدھ نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن  کا بزریعہ اسکائپ کینیڈا کابینہ اور امریکہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں٘کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ہفتہ دعائے شفاء اجتماع کے حوالے سے کلام ہوا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے اور مریضوں، بیماروں کی عیادت کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یوکے کے شہر ریڈنگ (Reading)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کر کے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔