برمنگھم ریجن کے دو شہروں کوونٹری اور سنٹرل
برمنگھم کفن دفن اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام برمنگھم ریجن
کے دو شہروں کوونٹری اور سنٹرل برمنگھم (Coventry and Central Birmingham)میں پچھلے دنوں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد
ہوا۔ کوونٹری میں 12 اورسنٹرل برمنگھم میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ
اسلامی بہنوں نےنزع کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی
کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے
کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شریعت وسنت کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔
یوکے کے شہر ویسٹ مڈلینڈز برمنگھم میں بذریعہ اسکائپ کفن
دفن اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام 27 جولائی
2020ء کو یوکے کے شہر ویسٹ مڈلینڈز(West midlands) برمنگھم میں
بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے موت کی یاد پر بیان کرتے ہوئے میت
کو غسل وکفن دینا سکھایا۔ اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو کفن دفن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے کتاب’’ تجہیز و تکفین کا طریقہ‘‘پڑھنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 27 جولائی 2020ءکو یوکے
برمنگھم کے شہر برٹن(Burton) میں ذمہ داراسلامی بہنوں کے لئے آن لائن مدنی مذاکرہ اجتماع ہواجس میں ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ دیکھنے/سننے کے متعلق بیان ہوا۔ متعدد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی اورشریک
اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور
اپنی کارکردگی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینے کی نیت کی ۔
نارتھ امریکہ ریجن کے ممالک امریکہ اور کینیڈا
کے مختلف شہروں میں یومِ قفل مدینہ
شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے ساتھ یوم ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک
کا آغاز فرمایا۔ ماه ذوالحجۃ الحرام کے سلسلے میں پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے نارتھ امریکا ریجن کے ممالک امریکا اور کینیڈا
کے مختلف شہروں میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 102 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’خاموش
شہزادہ‘‘ کا مطالعہ کیا اور 28 اسلامی
بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگایا۔
یوکے کے ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم ،
اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ اور آئر لینڈ میں یوم قفل ِمدینہ
ماہ ذوالحجۃ الحرام کے سلسلے میں پیر شریف کو تنظیمی
لحاظ سے یوکے کے ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم ، اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ اور آئر لینڈ
میں یومِ قفل منایا گیا جس میں 609 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ
کیا اور 263 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
6 اگست 2020ء سے یوکے کے شہر سلاؤ میں اسلامی بہنوں کے لئے انگلش میں آن لائن
”نماز کورس“ کاآغاز ہوچکا ہے۔ اس کورس کی
مدت 12 دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ 30 منٹ ہے۔
سلاؤ کی تمام انگلش اسپیک اسلامی بہنوں سے
درخواست ہے کہ اس کورس میں داخلہ لیکر اپنی نماز درست کریں اور آخرت میں نجات کا
ذریعہ بنائیں ۔
اس آن لائن شارٹ
کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جولائی 2020ء کو
امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم وبیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ”جلد بازی کے
نقصانات“ موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے
شہر تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 35
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نےماہ ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10
دنوں کے فضائل و برکات بیان کئے۔
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے
شہر مسی ساگا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے صحابیات کی سیرت پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور نصیحتوں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 جولائی 2020ء کو
یورپین یونین ریجن کے ملک ناروے میں 5 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و
بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ” اپنی اصلاح کا نسخہ “ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے ۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبہ کرنے
اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء کو
یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیاجس میں کم و بیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ” اپنی
اصلاح کا نسخہ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں
کو محاسبہ کرنے اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یورپین
یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں تین مقامات پر بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیاجن میں کم و بیش 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت سلامی نے ”جلد بازی
کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں
کو تحمل مزاجی سے کام لینے کا ذہن دیا۔