اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو(Chicago) میں 12دن پر مشتمل اسلامی بہنوں کےلئے (انگلش) میں آن لائن ”اپنی نماز درست کیجیئے کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے فرائض و واجبات،سنن و مستحبات اور دیگر شرعی مسائل وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں یوکےکے شہرسلاؤ ، بریڈ فورڈ ، بری ، مانچسٹر میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل ِمیت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے 10اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی جن کا تعلق(Slough and Bradford, Bury , Manchester) شہروں سے ہے۔

کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے  دنوں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں یوکے ریجن میں لندن ِ بریڈ فارڈ، مانچسٹر ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ محفل نعت کی کارکردگی فارمز سمجھائے مزید کارکردگی شیڈول کی پابندی کا ذہن دیااور سوالات کے جوابات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 3  اگست 2020ء کو یوکے مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ہفتہ دعائے شفاء کے نکات سمجھائے اور مدنی حلقوں میں بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی ۔ اسلامی بہنوں نے مدنی حلقوں پر مزید توجہ دینے کی نیت کی۔


Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ motivates the attendees of weekly Madani Muzakarah to read any one booklet. He دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہlso makes Du’a for those reading and listening to the booklet. Performance of the fortunate readers and listeners is also presented to Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ.

Last week, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ motivated the attendees to read or listen to the booklet, ‘Blessings of Paradise’. So, in this connection, from UK’s Manchester region 2177, London region 1913, Bradford region 5322, Birmingham region 2486, Scotland region 246 and Ireland 40 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the booklet. Overall, 12184 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the booklet ‘Blessings of Paradise’.


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام عالمی سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن کا یو کے بریڈ فورڈ کی مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور یوکے میں مجلس رابطہ کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے چار شہروں (کونی آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ،برائٹن بیچ، نیو جرسی) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 97 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”جلد بازی کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”جنت کی نعمتیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں UKیوکے مانچسٹر یجن سے 2ہزار177، لندن ریجن سے 1ہزار913، بریڈ فورڈ ریجن سے 5ہزار322، برمنگھم یجن سے 2ہزار486، آئرلینڈ سے 40 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 246 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا12ہزار184اسلامی بہنوں نے رسالہ ”جنت کی نعمتیں“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام28جولائی 2020ء کو یوکے کے شہرنارتھ برمنگھم(North Birmingham) میں کفن دفن تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش41 بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نےنزع کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شریعت وسنت کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِاہتمام 28 جولائی 2020ء یوکے کے شہر ہیرو (Harrow)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےنزع کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شریعت وسنت کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 27 جولائی 2020ء کو یوکے کے شہر (Manchester) مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا لنکشائر کابینہ کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں حضرت آسیہ کی مبارک سیرت سے فائدہ لیتے ہوئے ہمت و جذبے کے ساتھ مدنی کاموں کو آگے بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔ آن لائن اجتماعات اور قربانی کے ہدف کے حوالے سے کفتگو کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام 27 جولائی 2020ء کو یوکے کے شہروں مانچسٹر راچڈیل میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسلِ میت سیکھنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو غسل و کفنِ میت کا طریقہ سکھایا۔