دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام09 اگست 2020ء کو  یوکے مانچسٹر ریجن اکرنگٹن(Accrington) میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن ذمدار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اگست سے 9 اگست 2020 ء تک یوکے لندن ریجن کے شہرچیشم ، ہائی وےکمب ، لوٹن ، ملٹن کینز، آئلسبری، واٹ فورڈ، ایسٹ ہام ، الفورڈ (Chesham, High Wycombe , Luton, Milton Keynes , Aylesbury, Watford, East Ham, Ilford)میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 225 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ motivates the attendees of weekly Madani Muzakarah to read any one booklet. He دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ also makes Du’a for those reading and listening to the booklet. Performance of the fortunate readers and listeners is also presented to Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ.

Last week, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ motivated the attendees to read or listen to the booklet, ‘The Terrifying Animal’. So, in this connection, from UK’s Manchester region 2036, London region 1936, Bradford region 3006, Birmingham region 2107, Scotland region 260 and Ireland 42 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the booklet. Overall, 9387 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the booklet ‘The Terrifying Animal’.


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”خوفناک جانور “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں UKیوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2036 ، لندن ریجن سے 1936، بریڈ فورڈ ریجن سے 3006، برمنگھم یجن سے 2107، آئرلینڈ سے 42 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 260 اسلامی بہنوں نے پڑھنے،سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا9ہزار387اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خوفناک جانور“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کےساتھ 8ذوالحجۃ الحرام تا   14ذوالحجۃ الحرام تک اس ہفتے یوکےUK میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

221اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ آدھا پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

152اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

514 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

355 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

341 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

331اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  6 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر لوٹن لندن (Luton London)میں بذریعہ اسکائپ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں لوٹن کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا، دعا ئے صحت اجتماع اور محرم الحرام کے نکات سمجھاتے ہوئے مدنی دورے کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  6 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر سلاؤ لندن (Slough London) میں بذریعہ اسکائپ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں سلاؤ کی تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا، دعا ئے صحت اجتماع اور محرم الحرام کے نکات سمجھاتے ہوئے مدنی دورے کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر لندن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن (West London)ویسٹ لندن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا،دعائے صحت اجتماع اورمحرم الحرام کے نکات سمجھائے مزید مدنی دورے کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت ِاسلامى کے زیرِ اہتمام 6 اگست 2020ءیوکے کی ریجن نگران اسلامی بہن نے  ويسٹ اينڈ ساوتھ يارکشائر (West and South Yorkshire) مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت کم وبيش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے”انفرادی عبادت کے لے وقت کيسے نکاليں“ کے موضوع پر بيان کرتے ہوئے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہر ماہ ذيلی ذمہ دار کو رسالہ جمع کروانے کی ترغيب دلائی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی تحريکوں کی کارکردگی جمع کروانے کا ذہن ديا، کارکردگی شيڈول پُر کرنے اور جمع کروانے کی ترغيب دلائی نیز ويک فيلڈ کے علاقے ميں انگلش اجتماع شروع کرنے اور مزيد شارٹ کورسز کی ترکيب بہتر بنانے کے حوالے سے کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامى کے زیرِ اہتمام 6 اگست 2020ءیوکے کے شہر بریڈفورڈ میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کاموں کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے شیڈول کی کمزوری دور کرنے اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے راہنمائی کی۔


دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام 7 اگست 2020ء یوکے کے اسکاٹ لینڈ ریجن نگران  اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں گلاسگو( Glasgow کابينہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کم وبيش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے انگلش اجتماعات کو بڑھانے پر نکات پیش کیے دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے، تمام شعبہ جات کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام برمنگھم (Birmingham UK)ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے 6 اگست 2020ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کیے اور اہداف مقرر کئے ۔

مدنی انعامات کے شعبے میں بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ’’بالخصوص لاک ڈاون کے دوران مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کی ترغیب مزید کیسے مضبوط کی جائے تاکہ لاک ڈاون کےدوران مسلمانوں کا وقت زیادہ سے زیادہ نیکیوں میں گزرے اور کارکردگی میں مزید اضافہ ہو سکے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ مدنی ماحول سے منسلک کر کے با عمل بنایا جا سکے‘‘ اس حوالے سے نکات دئے۔