اسلامى بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام یوکے کے شہر شیفیلڈ (Sheffield)میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغيب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِاہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں آن لائن شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سےتعلق رکھنے والی طالبات سمیت 36 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے کی اہمیت اور روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل سیکھنے کی ترغیب دلائی۔ آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات کا تعارف کرواتے ہوئے اس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہرنیلسن (Nelson) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔ 

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام  مانچسٹر ریجن کے علاقےبری (Bury)میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گریٹر مانچسٹر کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور اس کے ذریعے اپنی اصلاح کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن میلان  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام    یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیئم (Belgium) میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبہ اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایانیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں اپنا حصہ ملانے اور اپنے جانور کی کھال دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شُہرت کی خواہش“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا3ہزار629 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”شُہرت کی خواہش“ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہروں آئلسبری اور لوٹن میں مدنی حلقوں  کا انعقاد کیا گیا جن میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز قربانی کی کھالوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یوکے برمنگھم ریجن کے شہر كونٹری اور والسال میں مدنی مذاکرہ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 30 ذمہ  دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرےبیانات کئے اور اجتما عات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اپنی کارکردگی ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِاہتمام یوکے کے شہر لندن میں 27 جولائی 2020ء  سے اسلامی بہنوں کے لئے” طہارت کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کورس کی مدت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہے۔

اس آن لائن شارٹ کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یوکے کے شہر نوٹنگھم میں آن لائن مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نو ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے اور اپنی کارکردگی ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہروں ایڈنبرا، گلاسگو، ہنسلو، لیٹن، آئلسبری اور لوٹن میں ہفتہ وار آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 172اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبہ کی اہمیت ، محاسبہِ نفس کے فوائد ، غورو فکر کے متعلق فرمانینِ مصطفیٰ ﷺ بیان کئے نیزدعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کاذہن دیا۔