دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے چھ شہروں (ہیوسٹن،
کونی آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ، برائٹن بیچ، فوسٹر، سٹیٹن آئی لینڈ) میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش
171 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کےزیر اہتمام 22 جولائی 2020ء کو امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ
اسکائپ مدنی انعامات اجتماع منعقد ہواجس میں کم و بیش 39 مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت
اسلامی نے مدنی انعام نمبر 39 کے مطابق مدنی پھول اور دعا مانگنے کے فضائل و آداب
پر بیان کیا نیز ذیلی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے،الجھنیں دور
کرنے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانےکی بھر پور ترغیب دلائی۔
امریکہ کے شہر ہوسٹن میں 5 دن مشتمل کورس ’’فیضان
سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کا آغاز
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کےزیر اہتمام 18 جولائی 2020ء بروز
ہفتہ امریکہ کے شہر ہوسٹن میں 5 دن مشتمل کورس ’’فیضان سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کا آغاز ہواجس میں تقریبا 25 مقامی اسلامی بہنیں
شرکت کررہی ہیں۔اس کورس میں حضور ﷺ کی سیرت مبارکہ،شمائل شریف، معجزات ،ازواج
مطہرات کے بارے میں نیز قصیدہ بردہ شریف کے اشعار مع ترجمہ بھی سننے کی سعادت حاصل
ہورہی ہے۔
یوکے کی تمام
ریجن نگران و کابينہ نگران اسلامی بہنوں کا
بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ
دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 21 جولائی 2020ء کو یوکے کی تمام ریجن نگران و کابينہ نگران اسلامی
بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ کیاجس میں 19 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے کی ریجن
نگرا ن اسلامی بہن نے محرم الحرام کے نکات سمجھائے گے۔ بےسِک انگلش سکھانے کے لئے کورس تيار کرنے کے
حوالے سے کلام ہوا۔آنے والے سالوں ميں مدنی کاموں کے لئے 2025 تک اہداف طے کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 جولائی 2020ء کو یوکے کی ریجن نگران اسلامی بہن نے یوکے کی تمام
ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ کیا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
یوکے کی ریجن
نگرا ن اسلامی بہن نے دعائے شفائے اجتماع کے نکات سمجھاتے ہوئےمدنی کاموں کی ترغیب
دلائی۔
ٹوٹنگ ، سڈبری ، سلاؤ ، ریڈنگ ، ہیکنی میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جولائی 2020ء یوکے
لندن کے شہروں ٹوٹنگ ، سڈبری ، سلاؤ ، ریڈنگ
، ہیکنی میں ہفتہ آن لائن وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 121اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں محاسبہ کی اہمیت ،
محاسبہِ نفس کے فوائد ، غورو فکر کے متعلق فرامینِ مصطفٰے ﷺ بیان کئےمزید اس موقع
پر دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں
حصہ لینے کاذہن بھی دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جولائی 2020ء یوکے کے
علاقے اکرنگٹن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار
اسلامی بہن نے’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان میں اپنی
اصلاح کیلئے مدنی انعامات کے ذریعے اپنے اعمال پر غور و فکر کرنے کی ترغیب دلاتے
ہوئے اپنی اصلاح کیلئے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے ہر ہفتے شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔
Online Meeting of UK head Islamic sister of Madani Attiyaat box with
London Region and Kabinah sisters of Madani Attiyaat box
An Online meeting was held under the supervision of Dawat-e-Islami on
20th July 2020 in London, UK in which London Region and Kabinah level Madani
Attiyaat box responsible Islamic sisters participated. The UK head Islamic
sister of Madani Attiyaat box department reviewed the performance of the Madani
activities and provided guidelines to the Islamic sisters. The UK Nigran Madani
Attiyaat box Islamic sister reviewed the performance forms and discussed the
points regarding performance forms. Also gave new targets to increase the work
in home charity boxes.
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام يوکے کے شہر بریڈفورڈ
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بریڈفورڈ، لیڈز،نیوکاسل ،اسٹاکٹن
آن ٹیز اور مڈلز برو کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے میں مزیدبہتری لانے اور مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔
یوکے مانچسٹر ریجن کے شہروں میں 38 مقامات پر ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت جہاں ملک و بیرونِ ملک اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار
اجتماعات کا انعقاد کیا جا تا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے لئے بھی ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔
یوکے کے شہر
لندن میں مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
عطیات بکس کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر لندن میں مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ریجن و کا بینہ مدنی عطیات
بکس کے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے مدنی عطیات بکس نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گھریلو صدقہ باکسز
کو بڑھانے اور شعبے کے مدنی کاموں کو
بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے شہر
کوونٹری میں پانچ دن پر مشتمل آن لائن ’’طہارت کورس‘‘ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے
شہر کوونٹری میں پانچ دن پر مشتمل آن لائن ’’طہارت کورس‘‘ کا انعقاد کیا
گیا جس میں کم و بیش21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔