10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ کے شہریوبا سٹی(Yuba
City) میں سنتوں
بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و
بیش 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”ہم ڈرتے کیوں نہیں؟“ کے موضوع پر بیان کیا
اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
ناجائز فیشن کی نحوست، ناچاقیوں سے بچنے کے طریقے بتائے نیز بزرگان دین کا خوفِ
خدا بیان کیا۔