دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے چارلٹن (Chorlton)میں ” فیضان زکوة کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوة دینے کے فضائل، نہ دینے کی وعیدیں اور زکوة کے مسائل سکھائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو آگے بڑھانے کےلئے دعوت اسلامی کو اپنی زکوة و صدقات دینے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے مانچسٹر (Manchester)ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سےمتعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے شب و روز رسالہ نیک اعمال کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ(Longsight) میں” فیضان زکوة کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوة کے مسائل سکھائے گئے اور دعوت اسلامی کو اپنی زکوة و صدقات دینے کی ترغیب دلائی گئی۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے رمضان المبارک سے پہلے پہلے فیضان رمضان کتاب کا مطالعہ کرنے اور رمضان شریف میں فیضانِ تلاوت کورس کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ  کے مختلف شہروں پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر، ڈربی (Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester, Derby )میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 357 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقاﷺاور بزرگان دین کی عبادت کی جھلکیاں بیان کیں نیز نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ہنسلو (Hounslow)میں” فیضان زکوٰۃ کورس “ کا انعقاد کیا گیاجس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں زکوۃ کا بیان، قراٰن و حدیث کی روشنی میں، زکوۃ کی حکمت، سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے، زکوۃ نکالنے کا طریقہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے اسکاٹ لینڈ ( Scotland)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شخصیات اجتماع منعقد کرنےکی ترغیب دلائی نیز ہر اجتماعات میں ڈونیشن کے اعلانات کروانےاوررواں سال دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئےزیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبرمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف شہروں لیسٹر، پیٹر برو، برٹن، ڈربی اور ناٹنگھم( Leicester, Peterborough, Burton, Derby and Nottingham )میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 105 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر کے علاقے نیوکاسل اور بریڈفورڈ( Newcastle and Bradford )میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلمای بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کیے۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ واد سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اوراسلامی بہنوں کو ذہن دیا کہ وہ اگلے مدنی حلقے میں شامل ہوکر علم دین حاصل کریں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر کے علاقے نیوکاسل سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو  (Newcastle, Stockton on Tees, Middlesbrough )میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرےبیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے بیسوس (Besós) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ سطح پر مقرر کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی بہن نے فیضان نماز کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اصلاح اعمال کے حوالے سے نکات پیش کرتے ہوئے روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور فکرِ آخرت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ہالینڈ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم (Rotterdam)، دین ہاگ (Den Haag ) اور ایمسٹرڈیم(Amsterdam) کی 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”توبہ کرنے والوں کے واقعات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کے توبہ کرنے کے واقعات ، خوف خدا ، میوزک سننے کے عذابات اور اس کی تباہ کاریوں کے بارے میں بتایا نیز اجتماع میں شرکت اسلامی بہنوں کو اپنے گناہوں سے توبہ کرنے، اپنے دل میں خوف خدا بڑھانے اور آخرت کی تیاری کے لئےرسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا