دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی بہن نے فیضان نماز کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اصلاح اعمال کے حوالے سے نکات پیش کرتے ہوئے روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور فکرِ آخرت کرنے کا ذہن دیا۔