دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ(Longsight) میں” فیضان زکوة کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوة کے مسائل سکھائے گئے اور دعوت اسلامی کو اپنی زکوة و صدقات دینے کی ترغیب دلائی گئی۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے رمضان المبارک سے پہلے پہلے فیضان رمضان کتاب کا مطالعہ کرنے اور رمضان شریف میں فیضانِ تلاوت کورس کرنے کی نیتیں پیش کیں۔