دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے راچڈیل (Rochdale)ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے”نیت“ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیت کی اہمیت کے بارے میں اہم مدنی پھول دیئے نیز رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے شب و روز رسالہ نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام04 مارچ2021ءکو یوکے کے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں آن لائن ”واقعۂ معراج کورس“ ہوگا جس میں ہمارے پیارے آقا ﷺکا معراج کا سفر بیان کیا جائے گا اور اُس مبارک رات میں پیش آنے والے واقعات بیان ہونگے۔یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہوگا۔

اس کورس کا لنک حاصل کرنے کیلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں:

mcr.sisters@yahoo.com


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام10 مارچ2021ء کو یوکے کے مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم (Oldham)میں آن لائن ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد کیا جائےگا ۔ یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہوگا۔ اسلامی بہنوں کی سہولت کے لئے یہ کورس انگلش زبا ن اور اردو زبان دونوں میں منعقد ہوگا۔

اس کورس میں ہمارے پیارے آقا ﷺکا معراج کا سفر بیان کیا جائے گا اور اُس مبارک رات میں پیش آنے والے واقعات بیان ہونگے۔

کورس کا لنک حاصل کرنے کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں:

coursesoldhamdivision@gmail.com


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے    کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکےریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دوسری کمیونٹی میں کام کرنے کے لئے کابینہ سطح پر الگ سے اسلامی بہن کا تقرر کرنے کے بارے میں کلام کیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کی جملہ ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تقریباً60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکےریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور انگلش زبان میں دینی کام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ مدنی مذاکرہ ہر ہفتے سننے اور اس کی کارکردگی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مکتبہ المدینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”دنیا کی حقیقت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

شعبہ کفن دفن پر مقرر اسلامی بہن نے غسل میت و کفن کاٹنے کے طریقہ کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  امریکہ کی ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات پر کونی آئی لینڈ ، برائٹن بیچ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، بینسن ایوینیو(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, Bensonhurst Avenue) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 113 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہلسنت نے رسالہ” کرامات خواجہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار146 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کرامات خواجہ“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کےشہر مسی ساگا (Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غفلت بھری زندگی گزارنے کی نحوست بچنےاور موت کو کثرت سے یاد کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اچھے انداز سے عبادت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 26 فروری 2021ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کی گلاسگو( Glasgow)کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام  26 فروری 2021 کو اسکاٹ لینڈ ریجن کی گلاسگو( Glasgow)کابینہ میں کفن دفن تربیتی سیکشن کا انعقادہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کا شرعی طریقہ،اسراف اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات دیتےہوئیں کتاب تجہیز و تکفین پڑھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 25 فروری2021ء سے یوکے لنکشائر (Lancashire)کابینہ میں ”ناظرہ کورس“ کا آغاز ہوا ہے جس میں 6 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس کورس میں وہ اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں جنہوں نے مدنی قاعدہ کورس کے بعد ٹیسٹ پاس کیا ہوا ہے۔