دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ مارچ2021ء میں یوکے لندن(London) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات کی تعداد:36

مدرسات کی تعداد: 32

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :247

بذریعہ اسکائپ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد:22

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 118

بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 18

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :56

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :103

اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :66


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام09 اپریل2021ء کو  یوکے لندن(London) کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

یوکے شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے حوالے سے نکات پیش کئےاور کورسز کی مدنی خبریں کس انداز میں دی جائیں اس پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام09 اپریل2021ء کو یوکےکے شہرا سٹوک (Stoke ) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو رسالہ نیک اعمال اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 اپریل2021ء کو یوکے لندن ریجن کی لوٹن(Luton ) کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز اور مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئےرمضان المبارک کے رحمت بھرے لمحات کو عبادت میں گزارنے کے لئے اور قلیل مدت میں مکمل قراٰن مجید سننے کا نادر موقع پانے کے لئے ڈنمارک میں ”فیضان تلاوت قراٰن کورس “ہونے جا رہا ہے ۔یہ کورس 30 دن پر مشتمل ہے ،کورس کا آغاز 12 اپریل 2021 ءکو ہو گا اور اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 10 منٹ ہوگا۔

کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ روزانہ ایک پارہ کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سےمتفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ یاد کروائ جائیں گی۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 08 مارچ2021ء کو ڈنمارک (Denmark) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن سمیت 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   یوکے کی مانچسٹر (Manchester)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوررمضان شریف میں روزانہ ہونے والے مدنی مذاکروں کو دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں اضافہ کے لئے رواں سال زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یکم رمضان المبارک سے یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands) کابینہ میں کم وبیش 14 ذیلی حلقوں میں”فیضان تلاوتِ قراٰن کورس “ شروع ہو رہا ہے جبکہ 2 مقامات پر انگلش زبان میں یہ کورس منعقد ہو رہا ہے۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں ذمہ داراسلامی بہنوں سے جلد از جلد رابطہ فرمائیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 08اپریل 2021ءکو یوکے لندن (London)ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اس کے علاوہ ”فرض مسائل کورس“ اور رمضان المبارک میں ہونے والےکورس ”فیضانِ ذوقِ قراٰن“ کے بارے میں نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں اضافہ کے لئے رواں سال زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 08 اپریل2021ءکو یوکے لندن (London)ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ،ڈویژن اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت ہونے والے کورس”فیضانِ ذوقِ قراٰن“ کا تعارف اور کورس کے اہم نکات پیش کئے نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو اس میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن (London)ریجن کی مختلف زون میں 8دن پر مشتمل آن لائن کورس بنام”رمضان کیسے گزاریں؟“ کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 92اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزے کے احکام و مسائل، تراویح، لیلۃ القدر کے فضائل، اعتکاف کرنے کے مدنی پھول بتائے نیز اذکار و دعائیں بھی سکھائیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ ریجن کے مختلف علاقوں نیوکاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو( Newcastle, Stock on Tees, Middlesbrough )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 13اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے عوام اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔