10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز اور مدرستہ
المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئےرمضان المبارک کے رحمت بھرے
لمحات کو عبادت میں گزارنے کے لئے اور قلیل مدت میں مکمل قراٰن مجید سننے کا نادر
موقع پانے کے لئے ڈنمارک میں ”فیضان تلاوت قراٰن
کورس “ہونے جا رہا ہے ۔یہ کورس 30 دن
پر مشتمل ہے ،کورس کا آغاز 12 اپریل 2021 ءکو ہو گا اور اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 10 منٹ ہوگا۔
کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ روزانہ ایک پارہ کی تلاوت سننے کے ساتھ
ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سےمتفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ یاد کروائ جائیں گی۔