10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 08اپریل 2021ءکو یوکے لندن (London)ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اس کے علاوہ ”فرض مسائل کورس“ اور رمضان
المبارک میں ہونے والےکورس ”فیضانِ ذوقِ قراٰن“ کے بارے میں نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں اضافہ کے لئے رواں سال زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب
دلائی۔