پچھلے دنوں یوکے ویسٹ مڈلینڈ کے سٹی ڈڈلی Dudleyمیں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت غیر مسلموں کی عبادت گاہ کی جگہ خرید کرمسجد قائم کی گئی تھی جس کا نام ”فیضان فاروق اعظم“ رکھا گیاتھا۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اپنے یوکے شیڈول کے دوران اس مسجد کا دورہ کیا اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔ نگران شوریٰ نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی عبادتوں کے ذریعے مسجد آباد کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران ویلز حاجی سیدفضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ان دنوں یوکے U.K کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اسٹچفورڈ برمنگھم میں پروفیشنلز حضرات سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو فروغ دینے اور معاشرتی حوالے سے تبادلۂ خیال ہوا۔

اس موقع پر رکن شوری حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ان دنوں یوکے U.K کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ یوکے کے شہر برمنگھم میں ایک مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد رکن شوریٰ مولانا عبد الحبیب عطاری نے بارگاہِ رسالت ہدیۂ نعت پیش کیا۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور عاشقان رسول سے ملاقات کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع لیہ میں شعبہ روحانی علاج کے اسلامی بھائیوں کے لئے دہرائی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع لیہ کے بستہ ذمہ دارن سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر معلم محمد طیب عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات لکھنے، کاٹ اور دم کرنے کے متعلق چند ضروری احتیاطیں بیان کی نیز ان تمام چیزوں کی دہرائی کروائی۔

اس کے علاوہ معلم محمد طیب عطاری نے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں دہرائی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے بستہ ذمہ دار ن سمیت دیگر اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

اس موقع پر معلم محمد طیب عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات لکھنے، کاٹ اور دم کرنے کے متعلق چند ضروری احتیاطیں بیان کی نیز ان تمام چیزوں کی دہرائی کروائی۔

اس کے علاوہ معلم محمد طیب عطاری نے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 19 مئی 2022ء بروز جمعرات مدرسہ جائزہ کے سلسلے میں صوبۂ بلوچستان کے سوئی ٹاؤن ضلع ڈیرہ بگٹی میں قائم مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز کا دورہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سطح کے ذمہ دار و نگرانِ شعبہ فلک شیر عطاری نے مدرسۃ المددینہ رہائشی بوائز کے مدرسین سمیت عملے کے دیگر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور خودکفالت کے متعلق اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔

آخر میں مدرسۃا لمدینہ رہائشی بوائز کے طلبہ کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠ (۸)

ترجمہ کنز الایمان: ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔ (سورۃ البینہ، آیت نمبر 8)

کل بروز قیامت حساب و کتاب کے بعد رب عَزَّوَجَلَّاپنی فضل و عطا اور اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت سے اپنے برگزیدہ بندوں کو اس میں داخل فرمائے گا۔ جنت میں بیشمارایسی ایسی نعمتیں ہیں جن کا گمان بھی بندہ دنیا میں نہیں کرسکتا۔

جنت کے بارے میں عاشقان رسول کو معلومات فراہم کرنے، ان کے دلوں میں اس کا حرص پیدا کرنے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دینے کے لئے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے رسالہامیر اہل سنت سے جنت کے بارے میں سوال جوابپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی، پشتو، سندھی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ امیر اہل سنت سے جنت کے بارے میں سوال جوابپڑھ یا سن لے اُسے جنت میں لے جانے والے نیک کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فر ما کر بلا حساب مغفرت سے نوازدے اور جنت الفردوس میں اپنے پیارے اور آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس عطا فرما اور یہ دعائیں مجھ گناہگار کے حق میں بھی قبول فرما۔ امین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری اور نگران انڈونیشیا مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی نے انڈونیشیا (Indonesia) میں شیخ توبلقینی بن محمد یحیی شطری حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔

نگران انڈونیشیا نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور خصوصاًانڈونیشیا میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ عربی ڈیپارٹ کے نگران عبد اللہ عطاری نے عرب مبلغین دعوت اسلامی کے ہمراہ مکۃ المکرمہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کے شافعی مفتی الحبیب العلامہ عمر بن الجیلانی حفظہ اللہ سے ترکی شہر استنبول میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے مفتی صاحب کو امام اہلسنت امام احمد رضا خان الہندی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کا تعارف پیش کیا، اسی طرح بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دینی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔


18 مئی 2022ء  بروز بدھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دنیا بھر کے امام صاحبان کے لئے خصوصی مدنی مذاکرےکا انعقاد کیا گیاجس میں دور و نزدیک سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

شیخِ طریقت امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری نے سنتوں بھرا بیان فرمایاجس میں عاشقان رسول کومسجدوں کی آباد کاری اور لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے نیز امامت کرنے کے حوالے سے قیمتی مدنی پھول عطا فرمائے۔

مزید امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے عاشقان رسول کو اللہ و رسول کی رضا کو پیش نظر رکھنےاورصحابہ کرام سے محبت رکھنے کا ذہن دیا ۔ آپ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مریدین کو یہ وصیت فرمائی کہ میرے جنازے کو ایسا شخص کندھا نہ دے جو صحابی رسول ، کاتب وحی امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے چِڑتا ہو۔ اس بات کااظہار آپ نے ان الفاظ میں فرمایا کہ مجھے مدینہ کے کتے کھا جائیں لیکن ایسے کندھے نہیں چاہئیں جو گستاخ رسول ہو، گستاخِ صحابہ و اہلِ بیت ہو،ایسا کندھا کسی کام کا نہیں ہے۔آپ نے فرمایا: اگر اپنا باپ بھی ایسا ہو تو وہ کسی کام کا نہیں ،حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ جنتی صحابی ہیں ،ایسے جنتی صحابی کہ خود سرکار ﷺ نے جنت کی بشارت دی۔ اس پر کئی احادیث موجود ہیں۔

اس موقع پر امیر اہل سنت نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کی شان امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ سے بہت درجہ بلند ہے۔ کروڑوہا درجے بلند بھی کہوں تو کم ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ امیر معاویہ صحابی نہیں ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ صحابی رسول ہے آپ کا اپنا ایک مقام ہے، کچھ لوگ آپ کو برا کہتے ہیں اس حوالے سے آپ کی مظلومیت ہے۔

اس کے علاوہ آپ نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: میں دعوت اسلامی کے بہت پہلے سے اس معاملے میں جذباتی ہوں اور مجھے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے بہت پُرانا پیار ہے۔ اللہ پاک ان کے صدقے میری آنے والی نسلوں کو بخشے اور میری نسلوں میں کوئی بھی صحابہ اور اہل بیت کا گستاخ نہ ہو۔  ’’ اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ ‘‘ ۔ یعنی جو جس کے ساتھ محبت رکھے گا اس کا حشر اس کے ساتھ ہوگا۔ ( مسلم ، کتاب البر۔ ۔ ۔ الخ ، باب المرء مع من احب ، ص ۱۰۸۸ ، حدیث : ۶۷۱۸) گستاخانِ صحابہ کے ساتھ اٹھائے گئے تو ہو گا کیا؟ ملے گا کیا ؟۔آپ نے فرمایا : اپنے بھلے، عاشقان رسول بھلے، عاشقان صحابہ و اہل بیت بھلے (یعنی اچھے)۔

امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے شرکا کو جو امیر معاویہ کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے ایسوں کو نہ سننے کی ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : جب قراٰن و حدیث میں ان کی فضیلتیں آگئیں اب کسی ہسٹری کا حوالہ، تاریخ کا حوالہ دینا درست نہیں۔ قراٰن و حدیث کے مقابلے میں کسی ہسٹری اور تاریخ کا حوالہ نہیں چلتا۔ یہ بالکل اصول کے ہی خلاف ہے۔کسی صحابی ،امام اور اولیاء کرام کے خلاف ہمیں کسی سے سننا ہی نہیں ہے جو وسوسہ آئے۔ ان کو سنے وہ جس میں لچک ہو ، دیوار جو نرم ہو کیل وہاں گَڑھ جاتی ہے۔اپنے کو نرم دیوار نہیں بننا۔ ہمیں سیسہ پِلائی ہوئی دیوار بننا ہے کہ بم بھی ٹکرائے تو ہم پر نہ پھٹے،ٹکرا کر دشمن کے کلیجہ پر جاکے پھٹے ،ہم پر نہ پھٹے۔

اس پر رکن شوریٰ حاجی امین سمیت دیگر عاشقان رسول نے ہر صحابی نبی۔۔۔۔۔۔ جنتی جنتی کے نعرے لگائے ۔ 


پچھلے دنوں جواد صبغت اللہ مہر (سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سندھ) نے انٹرنیشنل سطح پر دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ فیضان مدینہ میں جواد صبغت اللہ مہر کو اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، فیضان آن لائن اکیڈمی اور مدنی چینل سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق معلومات حاصل کی۔

بعد ازاں مرکزی مجلس شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دار الافتاء اہلسنت میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سندھ جواد صبغت اللہ مہر نےملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔


کروناوبا کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات فرمارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں 19 مئی 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی، اخلاقی و معاشرتی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔

آخر میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے عاشقان رسول نے ملاقات کرتےہوئے دعاؤں کی درخواست کی۔