23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت صوبۂ
پنجاب پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں دہرائی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
شہر کے بستہ ذمہ دار ن سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس موقع پر معلم محمد طیب عطاری نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں تعویذات لکھنے، کاٹ اور دم کرنے کے متعلق چند ضروری احتیاطیں بیان
کی نیز ان تمام چیزوں کی دہرائی کروائی۔
اس کے علاوہ معلم محمد طیب عطاری نے شعبے کی
اپڈیٹس کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)