وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں تاجر،مل آرنر اور مختلف شعبہ جات سے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کو آقا کے مہینے شعبان المعظم میں درود پاک کی کثرت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو رمضان المبارک میں عبادات کرنے کے فضائل اور بزرگان دین کے واقعات بتاتے ہوئے ایک ماہ و آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی دعوت پیش کی۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااوردعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ بیرون ملک ائمہ مساجد کا  فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ائمہ کے درمیان امام صاحبان کی ذمہ داری کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور’’اعتکاف ا ور رمضان ڈونیشن‘‘ کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس کا مقصد اعتکاف کے انتظامی معاملات میں گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں مزید بہتری لانا اور ڈونیشن میں اضافہ تھا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مدنی عطیات و اعتکاف کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔واضح رہےکہ! اس مشورے کو مقامی امام صاحبان کے لئے انگلش زبان میں ٹرانسلیٹ بھی کیا گیا۔( رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ننکانہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی افراد و صحافی برادران نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز مدینہ مسجد اور جامع مسجد فیضان غوث اعظم واربرٹن میں آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے  مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وزٹ کروایا ۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ، ڈسٹرکٹ ننکانہ نگران محمد شکیل عطاری و تحصیل ننکانہ نگران نوید احمد عطاری و دیگر ذمہ داران نے مہمانوں سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے مہمانوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کےادارے مدرسۃ المدینہ ، جامعۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔

شخصیات میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ پنجاب رانا محمد ارشد ، ایس ۔ایچ ۔او ۔تھانہ واربرٹن ظفر فرید ، تاجر رہنما رانا عمر حیات ، رانا روحیل اصغر بیرسٹر (UK) ، رانا شفیق عباد رہنما مسلم لیگ واربرٹن ، سیاسی و سماجی شخصیت عامر سعید رحمانی ، رانا عکرمہ ، چوہدری عثمان ورک ، سرفراز بوٹا و سینئر صحافی لبیب مغل ، اسد عباس نقوی ، امین دانش ، چوہدری غلام مصطفیٰ تبسم چیرمین سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) شامل تھے ۔(رپورٹ :واربرٹن دعوت اسلامی، کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


09 مارچ 2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گجرات برانچ کےہوم  مدرسین نے شرکت کی۔

نگران مجلس مولانا یاسر مدنی نے دینی کام کےحوالے سے مدرسین کی تربیت کی اور انہیں مدنی عطیات کے سلسلے میں مدنی پھولوں سے نوازا۔ اس موقع پر پنجاب ذمہ دار عامر سلیم مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ :محمد عثمان عطاری ، برانچ ناظم ، کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دعوتِ اسلامی کے تحت پشاور ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سلمان نثار سے اُن کی آفس میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سلمان نثار سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں کلام کیا نیز انہیں دنیا بھر میں ہونے والی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


09 مارچ 2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گجرات برانچ کے مدرسین نے شرکت کی۔

نگران مجلس مولانا یاسر مدنی نے دینی کام کےحوالے سے مدرسین کی تربیت کی اور انہیں مدنی عطیات کے سلسلے میں مدنی پھولوں سے نوازا۔اس موقع پر پنجاب ذمہ دار عامر سلیم مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ :محمد عثمان عطاری ، برانچ ناظم ، کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مزارات اولیا کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کے علاقہ گوھڑ شریف میں واقع پیر سید احمد علی شاہ گیلانی قادری علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزارات شریف پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن پاک کا ختم کیا ۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے فاتحہ خوانی کی اور صاحب مزار سمیت تمام اُمّت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسڑکٹ عمر کوٹ کا دورہ کیا ۔

جہاں محمد اشتیاق ناگوری سے ان کے شوروم پر ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا، مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کی دعوت دی اور دینی کاموں کے لئے ڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رکن شوریٰ نے عمر کوٹ میں دیگر مقامی شخصیات و تاجران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بھی ایک ماہ کے اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اسلاف کی   تعلیمات کو برقرار رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 مارچ 2023ء کو جامعۃ المدینہ (گرلز) ہٹیاں بالا میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران ( شعبہ معاونت برئے اسلامی بہنیں) نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نےاسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید شعبے کی دینی ایکٹویٹیز میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ ( رپورٹ: عمر بھٹی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں صوبہ خیبرپختونخوا میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  لائبریری انچارج (PMS) اصغر علی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے اصغر علی کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے شعبے کی جانب سے قاری غلام فرید قادری رضوی صاحب ( امام و خطیب جامع مسجد حنفیہ گلزار مدینہ خوجیانوالی ضلع گجرات) سے ملاقات کی ۔

دورانِ گفتگو محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے غلام فرید قادری صاحب کو دعوت اسلامی کے ملک و بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ، فلاحی کاموں میں بالخصوص مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے آغاز کے بارے میں بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفتاًپیش کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے مولانا ولید احمد نقشبندی صاحب( مدرس جامعہ صفۃ المدینہ گجرات) سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ظہیر عباس عطاری مدنی نے ولید احمد نقشبندی صاحب کو دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)