
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ FGRF کے
تعاون سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ
غلام سرور اور PHA کے ڈائریکٹر محمد شوکت کے ہمراہ مل کر کمیونٹی
گرین پارک میں کم و بیش 50 پودے لگائے۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے
ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی نیز اسسٹنٹ کمشنر نے رکنِ شوریٰ کو اپنے
آفس میں آنے کی دعوت دی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسسٹنٹ کمشنر سمیت وہاں
موجود تمام اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے
کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سابقہ ایم پی اے رانا منور غوث خان کے بھائی کی
وفات پر فاتحہ خوانی کا اہتمام

سابقہ MPA رانا منور
غوث خان کے بھائی کی وفات پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےمرحوم کے
ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام
کیا۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا
تعارف کروایا نیز دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رانا منور غوث خان نے ریجنل مینجر سوئی
گیس سرگودھا ساجد حسین سمیت دیگر شخصیات سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات
کروائی اور اُن کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
.jpg)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے صاحبزادۂ مولانا پیر غلام بشیر نقشبندی صاحب( مہتمم جامعہ صفۃ المدینہ آستانہ عالیہ باؤلی شریف گجرات )سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں
ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا ، دعوت اسلامی کے اصلاحی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتاتے ہوئے بشیر
نقشبندی صاحب کو ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے صاحبزادۂ مولانا عبدالرشید اویسی صاحب( مہتمم جامعہ اویسیہ گجرات )سے
ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں
دعوت اسلامی کے پاکستان اور بیرون ممالک
میں ہونے والے اصلاحی، فلاحی اور دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس کے
علاوہ مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتایا
اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیاجس پر عبدالرشید اویسی صاحب نے خوشی کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی DSP ٹریفک محمد
اسلم سے اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔
ویسٹ افریقہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے
والے دینی کاموں کی کارکردگی

نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت ویسٹ
افریقہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فروری 2023ء میں ہونے
والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
ماہِ فروری میں انفرادی کوشش کے ذریعے دینی
ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:06
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:02
مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:02
مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:05
اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد:01
اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:15
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:02
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:09
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر شخصیات
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ

ڈویژن لاڑکانہ کے ڈسٹرکٹ جیکب آباد میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات گرلز کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر شخصیات
اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شرکا کو ماہِ رمضانُ المبارک کی تیاری کرنے اور ماہِ رمضان میں زیادہ سے
زیادہ نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی
بہنوں کو رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات
میں شرکت کرنے اور تلاوت کورس کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے
لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کےلئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

12 مارچ 2023ء بروز اتوار دینی کاموں کے
سلسلے میں لاڑکانہ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ جیکب
آباد کا شیڈول رہا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی
تربیت و رہنمائی کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ذاتی دوستیوں سے بچنے، نئے مقامات پر دینی کام شروع
کرنے، مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”اسلامی بیانات“ خرید کر اس کے ذریعے درس و
بیان کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سالانہ
ڈونیشن جمع کرنے اور اجتماعات کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پروفیسر کالونی ڈویژن لاڑکانہ میں شخصیات کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

گزشتہ روز لاڑکانہ ڈویژن صوبۂ سندھ کی پروفیسر
کالونی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مارچ 2023ء بروز
ہفتہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے فرض علوم
سیکھنے کی اہمیت، فرض علوم کیا ہے؟،نماز کورس کرنے اور سالانہ ڈونیشن میں بھرپور
کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مارچ 2023ء بروز ہفتہ
صوبۂ سندھ میں اسلامی بہنوں کے درمیان 8 دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اُن کی
تربیت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کا درست
استعمال کرنے، اپنے شیڈول کو مینج (Manage)کرنے اور شیڈول کی
اہمیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

ڈویژن حیدر آباد صوبہ سندھ کےڈسٹرکٹ دادو میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی دینی کاموں کے سلسلے میں
ایک ڈاکٹر اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی۔
حیدر آباد کے ڈسٹرکٹ دادو میں دینی کام کرنے
والی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

10 مارچ 2023ء بروز جمعہ ڈویژن حیدر آباد کے ڈسٹرکٹ دادو میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی
کام کرنے والی اسلامی بہنوں کا فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے
سالانہ ڈونیشن کے بارے میں کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔