نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلَّم کا فرمان ہے: خَيْرُكُمْ مَن تَعَلَّمَ القُرْآنَ وعَلَّمَهُ ترجمہ:تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔ (صحيح البخاری: 5027 )

اس روایت کے اگلے حصے میں ہے کہ حضرت ابو عبد الرحمن سلمی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت سے حجاج کے گورنر بننے تک قرآن پڑھایا اور فرمایا کہ

یہی حدیث ہے جس نے مجھے یہاں بیٹھا رکھا ہے۔

فتح الباری میں اس حدیث کی شرح میں ہے : قرآن مجید اشرف العلوم ہے پس جو شخص قرآن مجید سیکھے اور دوسروں کو سکھائے وہ اس سے زیادہ شرف والا ہو گا۔جو غیر قرآن کو سیکھے اور سکھائے ۔بلاشبہ جو قرآن کو سیکھنے اور سیکھانے کو جمع کرنے والا ہے وہ اپنی بھی تکمیل کرتا ہے اور دوسروں کی بھی ۔وہ نفع قاصر اور نفع متعدی کو جمع کرتا ہے اس وجہ سے وہ سب سے افضل ۔

(فتح الباری بشرح البخاری، جلد 15،ص152،مطبوعہ الرسالۃ العالمیہ)

وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ(۳۳)

ترجمہ کنز الایمان: اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مسلمان ہوں۔ (حم السجدۃ : 33)

ان امور کی دعوت دینے میں قرآن مجید بھی ہے۔

تو معلوم ہوا کہ قرآن کی تعلیم دینے والا بہترین لوگوں میں سے ہے۔

خیر الکلام کلام اللہ ، یعنی کہ سب سے اچھا کلام اللہ کا کلام ہے، اس کلام کو سیکھنے سکھانے والا خیر الناس ہوا ، یعنی لوگوں میں سے بہترین ۔

بندے کو رب سے قریب کرنے والی چیزوں میں سے ایک اہم کام تلاوت قرآن ہے تو گویا قرآن سیکھانے والا دوسرے مسلمان کو رب سے قریب کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

قرآن پڑھنے والے کو ہر ہر حرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں اور سیکھانے والا بھی اجر کا مستحق ہوتا ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلَّم کا فرمان ہے:مَن دَلَّ على خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فاعِلِهِ ۔ ترجمہ:جس شخص نے نیکی کی طرف رہنمائی کی تو اس کو اس نیک کام کرنے والے کی مثل اجر ملے گا۔(الصحیح المسلم :1893)

تو سیکھ کر پڑھنے والا جب تک پڑھتا رہے گا سیکھانے والا اجر پاتا رہے گا۔

ایک حدیث شریف میں ہے: جس شخص نے کتابُ اللہ کی ایک آیت یا علم کا ایک باب سیکھایا اللہ عَزَّوَجَلَّ تا قِیا مت اس کا اجر بڑھا تا رہیگا۔ (تاریخ دمشق لابن عساکِر ج۵۹ ص۲۹۰) 

ذُوالنُّورین، جامع القراٰن حضرتِ سیِّدُنا عثمان ابنِ عفّان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایت ہے کہ تا جدارِ مدینۂ منوّرہ، سلطانِ مکّۂ مکرّمہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا : جس نے قراٰنِ مُبین کی ایک آیت سیکھائی اس کے لیے سیکھنے والے سے دُگنا ثواب ہے۔

ایک اور حدیثِ پاک میں حضرتِ سیِّدُنااَنَس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے رِوایت ہے کہ خاتَمُ الْمُرْسَلین، شفیعُ الْمُذْنِبیْن، رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں : جس نے قراٰنِ عظیم کی ایک آیت سکھائی جب تک اس آیت کی تلاوت ہوتی رہے گی اس کے لیے ثواب جاری رہے گا۔ (جَمْعُ الْجَوامِع ج۷ ص ۲۸۲، ۲۲۴۵۵۔ ۲۲۴۵۶،تلاوت کی فضیلت، مطبوعہ مکتبہ المدینہ )

حضرت عاصم بن کلیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے مسجد میں لوگوں کے قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی آوازیں سنیں تو آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا : یہ وہ لوگ ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلَّم کو سب سے زیادہ پسند ہیں ۔

(العجم الاوسط للطبرانی، 121)

تو قرآن پڑھانے والا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ ہے۔

خیرکم والی حدیث کی شرح میں مفتی احمد یار خان نعیمی مراۃ المناجیح میں لکھتے ہیں : قرآن سیکھنے سکھانے میں بہت وسعت ہے ۔بچوں کو قرآن کے ہجے روزانہ سکھانا، قاریوں کا تجوید سیکھنا سکھانا ، علما کا قرآنی احکام بذریعہ حدیث و فقہ سیکھنا سکھانا، صوفیا کرام کا اسرار و رموز قرآن بسلسلہ طریقت سیکھنا سکھانا ، سب قرآن ہی کی تعلیم ہے۔(مرآۃ المناجیح، جلد 3، ص230)


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی میں مختلف مقامات پر فیضانِ رمضان کورس کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 180 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں کئے جانے والے دینی کاموں کےحوالے سے معلومات فراہم کیں اورکورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دیگر شارٹ کورسز،مدنی مذاکرہ سننے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


زندگی کھانے پینے،  زندہ رہنے اور مر جانے کا نام نہیں، بلکہ اس دنیا میں اللہ عزوجل نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا فرمایا ہے اور اپنا نائب بنا کر بھیجا اور مسلمان ہونے کی وجہ سے ہمیں یہ فرض سپُرد کیا گیا ہے کہ ہم لوگوں کو نیکی کی طرف بلائیں اور برائیوں سے روکیں، اِرشادِ باری تعالی ہے:

"اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مسلمان ہوں۔"(پارہ 24، حٰم سجدہ، 33)

اسی طرح حدیث مبارکہ میں ہے کہ"تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔"

" لوگوں میں اچھا وہ ہے، جو لوگوں کو نفع دیتا ہے۔"

ان حدیث مبارکہ سے قرآن مجید کی فضیلت اور اس کے پڑھانے والے کی عظمت واضح ہو جاتی ہے ، جس طرح قرآن کریم تمام کلاموں سے بہتر ہے، اسی طرح وہ انسان بھی تمام انسانوں سے بہتر ہے، جو خود اس کا علم حاصل کرے اور اسے دوسروں کو سکھائے، اسی سلسلے میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی تحریک ہے، آؤ تحریک چلائیں، قرآن سیکھیں اور سکھائیں۔


قرآن مجید کی تلاوت کرنے اور پڑھانے کے بہت فضائل ہیں،  اللہ عزوجل اِرشاد فرماتا ہے:
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠، ترجمہ کنزالایمان:" اور بےشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لیے تو ہے کوئی یاد کرنے والا۔"(پارہ27، سورہ قمر، آیت نمبر 22)

تفسیر صر اط الجنان میں ہے، قرآن یاد کرنے والوں کے لئے آسان ہے، حضرت علامہ مفتی نعیم الدّین مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں، اس آیت میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے، قرآن پاک کی تعلیم دینے، اس میں مشغول رہنے اور اسے حفظ کرنے کی ترغیب ہے اور اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ قرآن پاک یاد کرنے والے کی اللہ تعالی کی طرف مدد ہوتی ہے اور اس کو حفظ کرنا سَہل و آسان فرما دینے ہی کا ثمرہ ہے کہ عربی، عجمی، بڑے حتٰی کہ بچے تک بھی اس کو یاد کر لیتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی مذہبی کتاب ایسی نہیں ہے، جو یاد کی جاتی ہو اور سہولت سے یاد ہو جاتی ہو۔(تفسیر صراط الجنان)

حدیث مبارکہ ہے، عن النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قال:خیرکم من تعلم القرآن وَعَلَّمَہٗ۔

ایک اور روایت ہے، ان افضلکم من تعلم القرآن وَعَلَّمَہٗ۔ "یعنی قرآن مجید سیکھنا اور سکھانا دونوں اجرِ عظیم ہے۔"( بخاری شریف)

اس حدیث میں اس پر دلیل ہے کہ تمام نیک کاموں میں سب سے افضل قرآن مجید کو پڑھنا ہے، کیونکہ جب قرآن مجید کو پڑھنے والا اور پڑھانے والا سب سے بہتر اور سب سے افضل ہے تو یہ اس کو مستلزم ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت سب سے افضل عمل ہے اور جب تک عُلوم باقی رہیں گے، قرآن مجید کی تعلیم سب سے افضل رہے گی۔

حافظ شہابُ الدّین احمد بن علی اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں:" کہ قرآن مجید اَشرف العلوم ہے، پس جو شخص قرآن مجید سیکھے اور دوسروں کو سکھائے، وہ اس سے زیادہ اشرف ہوگا جو غیر قرآن مجید کو سیکھے اور سکھائے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جو قرآن مجید کی تعلیم اور تعلم کو جمع کرنے والا ہو، وہ اپنے نفس کی بھی تکمیل کرتا ہے اور دوسروں کی بھی تکمیل کرتا ہے اور وہ النفع القاصر النفع التعمدی کا جامع ہے، اس وجہ سے وہ سب سے افضل ہے۔

ایک حدیثِ مبارکہ میں اس کے پھیلانے کا بھی فرمایا گیا ہے ۔

اللہ عزوجل خوب عمل کرنے اور پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7اپریل2021ء بروز بدھ  بعد نماز ظہر 1:30 بجے فیضان آل برکات مسجد النجیبی بازار 8 فلور عبد اللہ ہارون صدر کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“منعقد ہونے جارہا ہے۔

سیمینار میں  مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائیں گے۔

زکوۃ سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہونگی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بلدیہ میں شعبہ بالغات اور شعبہ رابطہ کے تحت مختلف مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات کی طالبات اور اسکول ٹیچرز و اسٹوڈنٹس کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اسٹال لگائے گئے جن میں تقریباً 173 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اور 23 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے رنگین شمارے کی بکنگ کروائی اور 10 اسلامی بہنوں نے سادہ شمارے کی بکنگ کروائی، نیز 17 اسلامی بہنوں نے بکنگ کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت 4 اپریل 2021ء کو علاقہ جوڑے پُل بلاک A کے مدرسہ صلی ٹاؤن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس میں شرکا نے بھر پور اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی زون ایسٹ 2 کی کابینہ گلزار ہجری میں اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز ذمہ داراسلامی بہن نے قبر و حشر کے ہولناک واقعات کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیااور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے ڈوینشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 اپریل 2021ء کو واہگہ ٹاؤن کابینہ داروغہ والا علاقہ نواں والا میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا مزید آگے بڑھانے کے لئے عطیات جمع کروانے اور اس حوالے سے دوسروں پر انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ زون کی کابینہ دادو اور جامشورو کابینہ میں اجتماع کاانعقادہواجن میں دادو ڈویژن اور ککر کی 415 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے توبہ کے موضوع پر بیان کیااور ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی وقت پر جمع کروانےکا ذہن دیا نیز تقرریوں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بیان کئے اور 3 علاقے اور ایک ڈویژن پر اسلامی بہنوں کی تقرر ی کی جبکہ کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے خود بھی عاملہ اصلاحِ اعمال بننے اور بنانے ،مدنی مذاکرہ سننے کی بھی ترغیب دلائی ،جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


پچھلے دنوں رکن کابینہ شعبہ کورسز محمد نعیم عطاری کے والدمرحوم داروغہ والا علاقہ نواں والا چوک میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

اسی سلسلے میں 4 اپریل 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری محمد نعیم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے صاحبزادگان اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔

رکن شورٰی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شرکا کو دینی کاموں میں دینی شرکت کرنے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  علاقائی دورہ کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے زون ڈیرہ الہ یار کابینہ ، اوستہ محمد کابینہ، سبی کابینہ ، جھڈو کابینہ کنری کابینہ اور ڈہیرکی کے ڈویژن گھوٹکی میں مدنی مشورے منعقد ہوئے جن میں زون نگران ،نگران کابینہ ،ڈویژن نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اوردینی حلقے کے نکات بیان کئے ،علاقے دورہ برائے نیکی کی دعوت ، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، محفل نعت منعقدکرنے،محارم کو قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا نیز ماہانا اور سالانہ ڈونیشن جمع کرنےکے حوالے سے اسلامی بہنوں کومدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔