گزشتہ دنوں مارچ  2022ء میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے یوکے کی ملک نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ڈونیشن کےحوالے سے مدنی مشورہ لیا جس میں ہر منسلک سے ڈونیشن لینےاس کے ساتھ ہی شخصیات سے مضبوط رابطہ کرنے اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے بریفنگ دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


پچھلے دنوں فارایسٹ ریجن  کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ڈونیشن کےحوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جس میں منسلک اسلامی بہنوں سے ڈونیشن لینےنیز شخصیات خواتین سے مضبوط رابطہ کرنے اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف بتانے کا ہدف دیا۔


دعوت اسلامی زندگی کے ہر طبقے سے وابستہ افراد میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور انہیں دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔

اسی سلسلے میں 16 مارچ 2022ء بروز بدھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

بار کے تمام افراد سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  پچھلے دنوں لیاری کمبیلہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اللہ پاک کی فرمانبرداری کرنے، شادی کی محفل نعت میں بے جا رسومات سے بچنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِاہتمام 8 مارچ2022ء  بروزمنگل صوبہ پنجاب کی ڈویژن فیصل آباد کے مَدرسہ آفیسرکالونی میں مدارس المدینہ گرلزکی ناظمات ذمہ دار و اسٹاف کی اسلامی بہنوں کے ساتھ رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں 93 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ میں اصلاح کے مدنی پھول، وقت کی پابندی، وقت کی تقسیم کاری اور رمضان سالانہ ڈونیشن کے لئے ناظمات کے شیڈول کے حوالے سے نکات بتائے گئے نیز سرپرستوں سے ملاقات و ملنساری،اہداف کی تکمیل اور بچیوں کی اخلاقی تربیت پر کلام ہوا جس پر اسلامی بہنوں نے کاموں میں بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10 مارچ  2022ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے جامعۃ المدینہ کریم آباد میں جامعۃ المدینہ کی دو سطح کی ذمہ دار ، پاک سطح و ڈویژن سطح اور تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ لیا جس میں اللہ کریم کا خوف اپنے دل میں رکھتے ہوئے اپنے آپ کو گناہوں سے بچاتے ہوئے ، خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے سے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش کئے۔


ہرہفتے کی طرح 12 مارچ 2022ء کو بھی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول فیضان مدینہ کراچی آکر جبکہ سینکڑوں مقامات پر ہزاروں اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے بیرونِ ملک سے آن لائن مدنی چینل کے ذریعے جوابات دیئے اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال : قرآن ِکریم میں مور(Peacock)کا پَررکھنا کیسا؟

جواب : بچپن سے دیکھا ہے کہ قرآنِ کریم میں مورکا پَررکھا جاتاہے ،اس کا عرف یعنی معمول بھی ہے ،اس سے قرآنِ کریم کی جلدبھی متائژنہیں ہوتی ، اس کو رکھنے میں حرج نہیں ۔

سوال: بُرے لوگوں کی صحبت سےبچنے کے لیے کہاجاتاہے کہ ان کا رنگ تم پر چڑھ جائے گا،یہ کیوں نہیں کہاجاتاکہ تمہاری نیکی کا رنگ اُن پرچڑھ جائے گا؟

جواب: گُناہ میں لذّت ہوتی ہے اورنیکی میں امتحان ہوتاہے،اس لیے گُنا ہ کا رنگ زیادہ اثراندازہوتاہے، حدیث پاک میں بھی بُری صحبت کی مثال لوہارکی بھٹی سے دے کربُروں کی دوستی اورصحبت سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے ۔بُروں کے ساتھ وہی بیٹھنے کا معمول بنائے گا جو اندرسے اُن کی باتوں کو پسندکرتاہوگا عربی محاورہ ہے اَلْجِنْسُ یَمِیْلُ اِلَی الْجِنْس یعنی جنس اپنی ہم جنس کی طرف مائل ہوتی ہے ،البتہ اگرکوئی عالم دین یا منجھے ہوئے مبلغِ دعوت ِ اسلامی ہوں گے تواُن کا رنگ بُروں پر چڑھے گا ،کیونکہ وہ ان کے پاس جاکر ان کی خوش گپیوں میں شریک ہونے کے بجائے نیکی کی دعوت دیں گے ۔

سوال: اگرکسی کے گھر بوڑھے افراد بیمارہوں تواُن گھروالوں کا ان سے اندازکیساہونا چاہئے ؟

جواب : یہ سخت کڑااورامتحان کا وقت ہوتاہے ،بوڑھوں کی خوب خدمت کی جائے ،اگروہ کوئی آپ کے مزاج کے خلاف بات کردیں تو آپ کو صبرکا پیمانہ پینا ہوگا،انہیں "اُف" بھی کہنے کی اجازت نہیں ،ان سے عاجزی کریں،نرمی سے پیش آئیں، ان کی خدمت بوجھ سمجھ کر نہیں بلکہ خوش دلی کے ساتھ کریں۔ یہ تمنا بھی نہ کریں کہ یہ(بوڑھے مریض) اس دنیا سے چلے جائیں بلکہ اُن کی عافیت،صحت ا ورسلامتی کی دعاکریں ۔

پارہ 15،سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر23 میں اِرشادہوتاہے:

وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا ؕاِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا۔

(ترجمۂ کنزالعرفان:اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو اگر تیرے سامنے ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے اُف تک نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا اور ان سے خوبصورت ، نرم بات کہنا )

سوال: شبِ براءَت میں قبرستان جانا کیسا؟

جواب: شبِ براءَت میں قبرستان جانا مستحب ہے ،سُنّت سے ثابت ہے مگرعبرت حاصل کرنے کے لیے جائے،اپنی موت کو یا دکرے، اپنی زندگی کو شریعت کے سانچے میں ڈھالنے کی ترکیب کرے ،صرف رسم کے طورپر نہ جائے ،قبرستان میں جاکر قبروالوں کو سلام کرے، یہ دعا پڑھے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَهْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللهُ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ۔

( ترجمہ:اے قبرستان والو! تم پر سلامتی ہو،اﷲ پاک ہماری اورتمہاری مغفرت فرمائے ،تم ہم سے پہلے چلے گئے اورہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں)اس دُعاکے ترجمے پر غورکرے ،اس میں بھی عبرت اورموت کی یادہے۔

سوال: اصل بزرگ کون ہوتاہے ؟

جواب: اصل بزرگ عالِم ہوتاہے، اگرچہ وہ جوان ہو،عالِم علم سے بنتاہے، شکل وصورت اورعمر سے نہیں۔

سوال : شبِ براءَت کس طرح گزاریں ؟

جواب :14 شعبان اعمال نامے کا آخری دن ہوگالہٰذا تمام گناہوں سے سچی توبہ کریں ، لوگوں سے معافی بھی مانگ لیں ،معافی مانگنے سے محبتیں بڑھیں گی ،14شعبان کا روزہ رکھ لیں ،بلکہ اس بارتو14 شعبان(18مارچ2022) جمعہ کو ہے، اس لیے جمعرات کا بھی روزہ رکھ لیں کہ جمعرات کو روزہ رکھنا سُنّت ہے ،14 شعبان(بروزجمعہ) کو نمازِمغرب سے پہلے ہی مسجدمیں آجائیں،بعدنمازِ مغرب بزرگوں سے ثابت 6 نوافل پڑھ لیں ، اس کی تفصیل مکتبۃ المدینہ کے رسالے ’’آقاکا مہینا ‘‘سے دیکھ لیں ،ساری رات دعوتِ اسلامی کے اجتماعِ شب براءَت میں گزاریں ۔یہ عبادت کی رات ہے،پٹاخے پھوڑنے کی رات نہیں بلکہ یہ پٹاخے پھوڑنا تو اِسراف اورگُناہ ہے ،یہ شبِ براءَت یعنی جہنم سے چھٹکارے کی رات ہے ۔ہوسکے تو15شعبان کا بھی روزہ رکھ لیں،اس کی بھی بہت زیادہ فضیلت ہے۔ 

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” مریض طبیب بن گیا “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”مریض طبیب بن گیا“ پڑھ یا سُن لے،اُسے گُناہوں کی بیماری سے شِفا دے، جہنّم سے بچا اور جنتُ الفردَوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ 


پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 مارچ 2022ء سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن پر مشتمل ”ضروریات دین کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔

کورس میں شرکت کرنے والے افرادکو (1)ضروریاتِ دین سے آگاہی (2)نماز کی شرائط و فرائض، عملی طریقہ (3)عقیدے کا بیان اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔

کورس میں آمد کا وقت: 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء

کورس کا آغاز: 26 مارچ 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز تہجد

کورس کا اختتام: 27 مارچ 2022ء بروز اتوار بعد نماز عصر

تمام پروفیشنلز حضرات سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


18 مارچ 2022ء   بنگلہ دیش میں دستار فضیلت اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے

جامعۃ المدینہ بوائز بنگلہ دیش سے فارغ التحصیل ہونے والے 58طلبہ کی دستارِبندی کی جائے گی

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں جامعۃ المدینہ کی برانچز قائم ہیں جن میں طلبہ کرام کو درس نظامی (عالم کورس) کروایا جاتا ہے۔عالم کورس مکمل کرنے والے طلبائے کرام کے لئے ہر سال مختلف ممالک میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں طلبہ کرام کے سروں پر اعزازی طور دستار سجائی جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک پروگرام 18 مارچ 2022ء بروز جمعہ رات 10:30 بجے رنگونیا ادرشہ باہو مکھی پائلٹ اسکول گراؤنڈ، رنگونیا، چٹا گرام منعقد ہونے جارہا ہے جس میں سینئر اساتذۂ کرام و ذمہ داران دعوت اسلامی درس نظامی مکمل کرکے فارغ التحصیل ہونے والے 58 طلبائےکرام کی دستار بندی کریں گے۔

بنگلہ دیش کے عاشقان رسول سے اس پُر وقار تقریب میں بھرپور اندازسے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و سندھ مشاورت کے نگران حاجی قاری ایاز عطاری نگران ضلع مٹیاری مشاورت، شعبہ تاجران اور شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سندھ کے شہر بھٹ شاہ پہنچے جہاں حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

شرکا نے مزار شریف پر ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  جہاں سیاسی و سماجی شخصیات اور علمائے کرام وزٹ کے لئے آتے رہتے ہیں وہاں دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی دورے پر آتے رہتے ہیں جہاں ذمہ داران ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہیں۔

پچھلے دنوں سیکٹر کمانڈربھٹائی رینجرز بریگیڈیئرشبیر خان نے دیگر چند سینئررینجرز اہلکاروں کے ساتھ فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے متعلق بنائی گئی ایک ڈاكيومنٹری دکھائی۔ دعوت اسلامی کے مرکز ی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے بریگیڈیئرشبیر خان نے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔

بعد ازاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے بریگیڈیئرشبیر خان کو فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ، فیضان آن لائن اکیڈمی، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ، مدنی چینل، سوشل میڈیا اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایاجبکہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکا کو اپنے اپنے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اسلامی برادر ملک ترکی دورہ کیا جہاں انہوں نے سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانات فرمائے، ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کیں، دینی کاموں میں شرکت کی اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔

ترکی کے دورہ کرتے ہوئے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےاستنبول کے علاقے امرت فاتح میں شیخ سید محمد سبسبی الرفاعی شافعی حفظہ اللہ اور شیخ سید علی سبسبی الرفاعی شافعی حفظہ اللہ سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر گفتگوکا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر حضور غوث پاک سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہُ عنہ کی شان میں ایک منقبت بھی پڑھی گئی۔

آخر میں شیخ سید علی سبسبی الرفاعی شافعی حفظہ اللہ نےاپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیٔ عمر بالخیر اور دعوت اسلامی کی دن دُگنی، رات چگنی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔اس کے علاوہ انہوں نے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کے لئے پاکستان آنے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔