دعوتِ اسلامی  کے تحت گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کی ملک ریجن اور فنانس ذمہ دار بین الاقوامی امور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جس میں اِی رسید اکاؤنٹ کھلوانے کے اہداف دیئے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فنانس ٹیسٹ دیں اس کی ترغیب دلائی نیز شخصیات اجتماعات رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


11مارچ 2022 ءبروز جمعۃ المبارک شعبہ اصلاح اعمال کے تحت صوبہ بلوچستان میں   ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کوئٹہ، سبی ،قلات، لورالائی اور میٹروپولیٹن سرکاری ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اخلاقیات سنوارنے، خود با عمل بن کر با عمل بنانے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ اصلاح اعمال اجتماع کا فالواپ کرتے ہوئے ہر تنظیمی ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا ۔

اس کے ساتھ ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغات کو مضبوط رکھتے ہوئے انہیں بھی رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے، نفل روزے رکھنے اور روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔ اس پر شرکاء مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


ساؤدرن افریقہ میں فروری   2022ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 18

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 114

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد:25

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:264

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:36

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :682

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :146

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں :28

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :425

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :231


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت سینٹرل افریقہ  میں اسلامی بہنوں کے فروری 2022 ء کے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 44

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 51

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 16

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 84

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 8

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 149

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 71

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 44

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 178

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 63


المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کا تعارف

Introduction of Ilmia Faisalabad

علمِ دین وہ نور ہے جس سے جہالت کے اندھیرے دور ہوتے ہیں اور بےعملی کی نحوست کا خاتمہ ہوتا ہے۔اسی اہمیت کے پیشِ نظر عاشقان ِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی نے تعلیمی ،تدریسی اورتحقیقی شعبے قائم کر رکھے ہیں جن کی بدولت ہر عمر کے فرد کو علمِ دین حاصل کرنے کے مواقع میسر آرہے ہیں اورجہالت کے اندھیرےدم توڑرہے ہیں۔

ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہبھی ہےجس کی پاکستان میں دو برانچز ہیں۔ایک برانچ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہے جسے 2001ء بمطابق 1422ھ میں قائم کیا گیا جبکہ دوسری برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم ہے جس کی بنیاد 2009ء میں رکھی گئی۔

المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کے ذمہ داران:

٭مرکزی مجلسِ شوریٰ پر اس شعبے کے نگران ”رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی “ ہیں۔

٭نگرانِ مجلس (یعنی پاکستان سطح پراس شعبےکے ذمہ دار) مولانا آصف خان عطاری مدنی ہیں۔

٭ المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کے برانچ ناظم مولانا محمد حسین یونس عطاری مدنی ہیں جبکہ رکنِ مجلس حاجی مولانا محمد عمر عطاری مدنی ہیں۔

المدینۃ العلمیہ فیصل آباد میں قائم شعبہ جات کے ذمہ داران کے نام:

شعبہ ذمہ دار: ٭مولانا محمد حسین یونس عطاری مدنی ٭ مولانا حسین خوشی عطاری مدنی ٭ مولانا شہزاد علی عطاری مدنی ٭مولانا صدام حسین عطاری مدنی

ذیلی شعبہ ذمہ دار: ٭مولانا نعمان عطاری مدنی ٭مولانا نبیل عطاری مدنی ٭مولانا ذیشان عطاری مدنی ٭مولانا عرفان عطاری مدنی ٭مولانا محمد زبیر عطاری مدنی

المدینۃ العلمیہ فیصل آباد میں قائم ذیلی شعبہ جات:

اس برانچ میں تحقیقی، تصنیفی و تحریری خدمات کے ذریعے دینی کاموں کو فروغ دینے کے لئے سات شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں:

1:شعبہ بیانات دعوت اسلامی

٭ہفتہ وار اجتماع کے بیانات

مبلغین اور مبلغات کے لئے ہفتہ وار اور بڑی راتوں کے اجتماعات میں ہونے والے بیانات کرنا۔

٭شعبہ سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا جدول

ہفتہ وار اجتماعات میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کے لئے اصلاحی و تربیتی مواد تیار کرنا۔

٭شعبہ جمعۃ المبارک کے بیانات

دعوت اسلامی کے مراکز اور مساجد کے لئے جمعۃ المبارک کے بیانات تیار کرنا۔

2:شعبہ دینی کاموں کی تحریرات

٭اسلامی بھائیوں کے 12 دینی کام ٭دیگر تنظیمی تحریرات ٭اسلامی بہنوں کےآٹھ دینی کام٭ذمہ داران کے ماہانہ مدنی مشوروں کے لئے مدنی پھول

3:شعبہ ، شعبہ جات کے رسائل

٭شعبہ جات کے تعارفی رسائل ٭شعبہ جات کے کورسز کے نصاب

4:شعبہ فیضان صحابیات رضی اللہ عنہن و صالحات رحمۃ اللہ علیہن

٭سیرت صحابیات رضی اللہ عنہن و صالحات رحمۃ اللہ علیہن ٭ صحابیات رضی اللہ عنہن و صالحات رحمۃ اللہ علیہن کے اعلیٰ اوصاف

5:شعبہ مدنی چینل پروگرام

٭پروگرام کانٹینٹ( Content) ٭بیانات کانٹینٹ ( Content) ٭سوشل میڈیا کانٹینٹ ( Content)

6:شعبہ فقہ شافعی

٭اسی شعبے کے تحت امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور المدینۃ العلمیہ کی مختلف کتب و رسائل کو فقہ شافعی کے احکام و مسائل کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔

7:شعبہ خود کفالت

٭ڈونیشن باکسز Donation boxes ٭ڈونیشن کاؤنٹر Donation counter ٭ماہانہ مدنی عطیات Monthly donation کی تراکیب بنانا

اسٹاف اور انہیں دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات:

٭فیصل آباد کی برانچ میں 20 علمائے کرام بطور اسلامک اسکالرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

٭اسکالرز کےلئے کمپیوٹرز (Computers)

٭ اسکالرز کےلئے ٹیبل و کُرسیاں

٭ اسکالرز کےلئے بیٹھنے کی جگہ اور متعلقہ سامان

٭ایک میٹنگ روم one meeting room

٭لائبریری روم Library room

اہداف

٭12 دینی کام ”مجلد“ ٭8 دینی کام ”مجلد و رسائل“ ٭فیضان صحابیات ”آٹھ رسائل“ ٭بیانات ”2022ء سے 2023ء پانچ ماہ ایڈوانس بیانات


پیارے آقا ﷺ کی  دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین میں ماہ فروری2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:50

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 138

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 39

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 4


پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت مانچسٹرمیں ماہ فروری2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:92

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:211

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 137

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 105


دعوتِ اسلامی کے تحت پیارے آقا ﷺ کی  دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت بریڈفورڈریجن میں ماہ فروری2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستہ کی کارکردگی درج ذیل رہی:

بستہ پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:31

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:47

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 27

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 12 


فروری 2022 ء  میں دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت (اسلامی بہنیں ) کے تحت دنیا بھر کے جن ملکوں اور ریجن میں محافل نعت ہوئیں ان میں عرب شریف ، بحرین ، عمان، آسٹریلیا ، چائنا ، سری لنکا، سلھٹ، راجشاہی، اجمیر ، دہلی، بمبئی، کلکتہ ، بریلی، ایران ،ساؤتھ افریقہ، تنزانیہ، ماریشس ، موزمبیق ، یوکے ، اٹلی ، ڈنمارک ، بیلجئیم ، اسپین ،ہالینڈ اور نیو یارک شامل ہیں۔

محفل نعت کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں :

ٹوٹل محافل نعت کی تعداد: 1 ہزار 371

محافل نعت کے ذریعے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار686

مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:290

محافل نعت کے ذریعے تقسیم کی گئی کتابوں کی تعداد: 188

محافل نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:10 ہزار 161

دینی ماحول سے وابستہ ہونے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد:404

دنیا بھر میں لگنے والے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقوں کی تعداد: 422

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7 ہزار219


دعوتِ اسلامی کے تحت  10مارچ مارچ 2022 ء بروز جمعرات پاکستان کے شہرراولپنڈی میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اور پاکستان سطح ادارتی و غیر ا دارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ حوصلہ افزائی کیجئے ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بعدازاں ماہانہ و متفرق دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز مختلف سوفٹ ویئر کی کارکردگی ، تقرری انٹری رپورٹ اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی اپ ڈیٹ کرنے پر مدنی پھول دیئے ۔ اس کے علاوہ مختلف اسلامی بہنوں کے دینی کاموں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کا شعبہ ’’ رہائشی کورسز ‘‘ کے تحت فروری2022  ء میں دینی کام کورس اور اصلاح اعمال کورس (26 گھنٹے کا) میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

دینی کام کورسز مکمل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 64

اصلاح اعمال کورسز (26 گھنٹے کا) مکمل کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 288

نیک اعمال کارسالہ جمع کروانےکی نیت کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 251

مستقل قفلِ مدینہ تحریک کارکن بننےکی نیت کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 193

روزانہ صراط الجنان سے3آیات مع ترجمہ وتفسیر پڑھنے کی نیت کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 131

ہفتہ وارمدنی مذاکرہ(براہِ راست ) دیکھنے/سننےکی نیت کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 256

نیک اعمال نمبر 47 (روزانہ ایک بیان/ مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے) پر عمل کی نیت کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 135

حجاب کے ساتھ شرعی پردہ کی نیت کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 115

معلمہ بننے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 25

مبلغہ بننے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 20

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 64


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کا شعبہ ’’محبتیں بڑھاؤ‘‘کے زیر اہتمام  فروری 2022 ء میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔

ایسی اسلامی بہنوں جو پہلے رابطے میں تھیں مگر اب نہیں ہیں ان کی تعداد :1 ہزار 136

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:753

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 440

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے/پڑھانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:182

شارٹ کورسز کرنے/کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 326

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 452

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:400