حضرت سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام نے اپنے فرزند یعنی بیٹے کی جان محفوظ رہنے اور دنبہ قربانی کرنے کی شکریہ میں ظہر کے وقت چار رکعتیں ادا کیں تویہ نمازِ ظہر ہو گئی۔(شرح معانی الآثار، 1/226، حدیث: 1014 ملخصاً)

ظہر کا ایک معنی ہے: ” ظھیرة “ (یعنی دوپہر)، چونکہ یہ نماز دوپہر کے وقت پڑھی جاتی ہے ،اس لیے اسے ظہر کی نماز کہا جاتا ہے۔(شرح مشکل الآثارللطحاوی، 3/34،31 ملخصاً)

مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں کہ: معراج کے بعد اولاً یہی ظہر کی نماز ظاہر ہوئی اور سب سے پہلے یہی پڑھی گئی۔ نیز یہ دوپہر میں ادا کی جاتی ہے لہذا اسے ظہر کہا جاتا ہے۔(مرأةالمناجیح، 1، باب المواقیت ، شرح حدیث: 534 ملخصاً)

حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ ظہر کا وقت جب ہے کہ سورج ڈھل جائے اور آدمی کا سایہ اس کے قد کے برابر ہو جائے جب تک کہ عصر نہ آئے۔(مشکوٰةالمصابیح، 1، حدیث:534)

ایک حدیثِ پاک میں سردی و گرمی میں نمازِظہر کو پڑھنے کے بہتر وقت کا ذکر ہےکہ روایت ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے، فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم جب گرمی ہوتی تو نماز ٹھنڈی کر کے یعنی دیر سے پڑھتے اور جب سردی ہوتی تو جلدی پڑھتے۔(مشکوٰالمصابیح، 1، حدیث :571)

ظہر کی نماز میں حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے مختلف سورتیں پڑھے جانے کا ذکر ملتا ہے لیکن مقدارکے اعتبار سے ایک حدیثِ پاک میں ہے کہ: جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم جب سورج ڈھل جاتا تو ظہر پڑھتے اور اس میں”وَالَّیلِ إِذَا یَغشٰی“ جیسی سورت پڑھتے تھے۔(ابو داؤد، 1، حدیث :806)

امّ حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا: جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھیں اللہ پاک اسےجہنم کی آگ پر حرام کر دے گا۔(ترمذی، 1، حدیث:427)

ایک حدیثِ پاک میں فرمایا کہ : اگر لوگوں کو یہ معلوم ہو جائے کہ ظہر کی نماز کے لئے سویرے جانے میں کیا ثواب ہے تو اس کےلیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کریں۔(بخاری، حدیث :654)

اللہ پاک ہمیں پانچ وقت کی نماز پابندی کے ساتھ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم


روایت ہے حضرت زید بن ثابت سے اور عائشہ صدیقہ سے فرماتے ہیں کہ بیچ والی نماز ظہر  ہے مالک نے زید سے اور ترمذی نے ان دونوں سے تعلیقا روایت کی حدیث: 586

روایت ہے زید بن ثابت سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر دوپہرمیں پڑھتے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ پر کوئی نماز اس سے زیادہ دشوارنہ تھی تب یہ آیت اتری کہ ساری نمازوں پر خصوصاً درمیانی نماز پر پابندی کرو فرمایا اس سے پہلے دونمازیں ہیں اور اس کے بعد بھی دونمازیں۔ (احمد وابوداؤد ، حدیث: 587 )(حوالہ مراۃ المناجیح ،ص: 385 تا386)

احمد وابوداود و ترمزی و نسائی وابن ماجہ ام المومنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے راوی کہ فرماتے ہیں صلی اللہ علیہ وسلم جو شخص ظہر سے پہلے چار اور بعد میں چار رکعتوں پر محافظت کرے اللہ پاک اس کو آگ پر حرام فرمائے گا ترمذی نے اس حدیث کو حسن صحیح غریب کہا حدیث : 10

ابوداؤد وابن ماجہ ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے کہ فرماتے ہیں صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے چار رکعتیں جن کے درمیان میں سلام نہ پھیرا جائے ان کےلئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں حدیث : 11

احمد وترمذی عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم آفتاب ڈھلنے کے بعد نماز ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے اور فرماتے یہ ایسی ساعت ہے کہ اس میں آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں لہذا میں محبوب رکھتا ہوں کے اس میں میرا کوئی عمل صالح بلند کیا جائے حدیث : 12(بہار شریعت ص: 660)


فرمان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دورد شریف پڑھا اللہ پاک اس پر دس رحمت بھیجتا ہے۔

(1) ام المؤمنین حضرت سیدتنا ام حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے سرکارِ والا تبار، ہم بے کسوں کے مدد گار شفیع روز شمار دو عالم کے مالک و مختار نور مجشم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ "جو شخص پابندی کے ساتھ ظہر سے پہلے اور بعد میں چار چار رکعتیں ادا کرے گا اللہ پاک اس پر جہنم کو حرام فرما دے گا" جب کہ ایک روایت میں یہ ہے کہ "اس کے چہرے کو جہنم کی آگ کبھی نہ چھو سکے گی" ۔( مسند احمد، حدیث ام حبیبہ بنت ابی سفیان،10/242، حدیث: 26825 ، بتغیر قلیل)

(2 )حضرت سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے مظلوم سرور معصوم حسن اخلاق کے پیکر بنیوں کے تاجور محبوب رب اکبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم زوال شمس کے بعد ظہر سے پہلے چار رکعتیں ادا فرمایا کرتے اور ارشاد فرماتے کہ وہ گھڑی ہے جس میں آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں لہذا میں پسند کرتا ہوں کہ اس گھڑی میں میرا کوئی نیک عمل آسمانوں تک پہنچنے۔ (مسندِ احمد، احادیث عبداللہ بن السائب،5/250، حدیث: 15396، بتغیر قلیل)

(3)حضرت سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مکرم نور مجشم رسول اکرم شہنشاہ نبی آدم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتیں ادا کیں گویا کہ اس نے وہ رکعتیں رات کو تہجد میں ادا کیں اور جو چار رکعتیں عشاء کے ادا کرے گا تو یہ شب قدر میں چار رکعتیں ادا کرنے کی مثل ہیں۔ (طبرانی اوسط ،4/386،حدیث: 6332)

(4)امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے شہنشاہ مدنیہ، قرار قلب و سنیہ صاحب معطر پسینہ باعث نزول سکینہ، فیض گنجینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ "زوال کے بعد ظہر سے پہلے چار رکعتیں ادا کرنا صبح میں چار رکعتیں ادا کرنے کی طرح ہے اور اس گھڑی میں ہر چیز اللہ پاک کی تسبیح بیان کرتی ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی:ترجمہ کنزالایمان: اس کی پرچھائیاں داہنے اور بائیں جھکتی ہیں اﷲ کو سجدہ کرتی اور وہ اس کے حضور ذلیل ہیں۔(سنن ترمذی، کتاب التقدیر، 5/88، حدیث:3139)

(5) حضرت سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نصف النہار کے بعد نماز پڑھنا پسند فرمایا کرتے تھے۔ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں دیکھتی ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس گھڑی میں نماز پڑھنا پسند فرماتے ہیں؟ تو ارشاد فرمایا:اس گھڑی میں آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اللہ اپنی مخلوق پر نظر رحمت فرماتا ہے اور یہ وہی نماز ہے جسے حضرت سیدنا آدم و نوح و ابراہیم و موسی و عیسیٰ علیہم السلام پابندی سے ادا کیا کرتے تھے۔(الترغیب والترہیب، کتاب النوافل،الترغیب فی الصلوۃ قبل الظھر و بعدھا،1/225،حدیث:5) 


حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ ہم ایک منزل پر آقا علیہ السلام کے ہمراہ تھے۔ حضرت بلال نے اذان کہی تو حضور علیہ السلام نے فرمایا بلال ٹھہرو پھر انہوں نے اذان دینے کا ارادہ فرمایا تو آپ علیہ السلام نے فرمایا بلال ٹھہرو وہ پھر اذان دینے لگے تو آپ علیہ السلام نے فرمایا بلال ٹھہرو حتیٰ کہ ہم نے ٹیلوں کا سایہ دیکھا پھر حضور علیہ السلام نے فرمایا گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہے لہذا جب گرمی ہو تو نماز ٹھنڈی کرکے پڑھو۔

حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ حضور علیہ السلام نے ہمیں ظہر کی نماز زوال کے فوراً بعد پڑھائی پھر فرمایا ! گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے لہذا اس نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھو۔

امام احمد و ترمذی ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے راوی، کہ حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’نماز کے لئے اوّل و آخر ہے، اوّل وقت ظہر کا اس وقت ہے کہ آفتاب ڈھل جائے اور آخر اس وقت کہ عصرکاوقت آجائے۔(جامع الترمذي ، أبواب الصلاۃ، باب ماجاء في مواقیت الصلاۃ،1/202، حدیث : 151 )

بُخاری و مُسلِم ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ علیہ وسلم: ’’ظہر کو ٹھنڈا کرکے پڑھو کہ سخت گرمی جہنم کے جوش سے ہے۔ دوزخ نے اپنے رب کے پاس شکایت کی کہ میرے بعض اجزا بعض کو کھائے لیتے ہیں اسے دو مرتبہ سانس کی اجازت ہوئی ایک جاڑے میں ایک گرمی میں ۔


دعوت اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر حیدرآباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹروپولیٹن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے صوبہ ٔسندھ میں دعوتِ اسلامی کے جملہ دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی نیز انہیں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے بھی بذریعہ زوم اسلامی بھائیوں کی ایک ماہ اور 10 دن کا اعتکاف کرنے/کروانے کے متعلق ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں گلشن اقبال ٹاؤن کے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور رمضان المبارک میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 مارچ 2022 ء کوناروکی گاؤں گوجرانوالہ  میں شعبہ کفن دفن کے تحت تربیتی اجتماع منعقد کیا جس میں ذمہ داران سمیت مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران نے حاضرین کو شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے نمازِ جنازہ کا طریقہ سکھایااور میت کو غسل دینے کا طریقہ اور کفن کاٹنے و پہنانے کا طریقہ سکھایا۔


11 مارچ 2022 ء  بروز جمعہ جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم واربرٹن لاہور میں بریڈ فورڈ یو کے سے ڈاکٹر اعظم اور محمد حسیب کی حاضری ہوئی اور مبلغ دعوت اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی ۔

حاجی نصر اقبال عطاری نے بیرون ملک سے آئے مہمانوں کو واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کے ادارے جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم (حسن کالونی)، جامع مسجد فیضانِ سید الشھداء (مکہ کالونی)، جامعۃالمدینہ گرلز (مکہ کالونی)، مدرسۃ المدینہ گرلز (مکہ کالونی)، مدنی مرکز مدینہ مسجد ، المدینہ لائبریری ، مدرسۃ المدینہ بوائز اور جامعۃالمدینہ امینیہ رضویہ (محلہ عید گاہ) کا وزٹ کروایا۔

اس کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو دعوتِ اسلامی کے عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف بھی کروایاجس پر ڈاکٹر اعظم نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا عزمِ مصمم کیا۔

اس موقع پر مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب ، مولانا عرفان مدنی ، محمد رمضان مدنی ، اور دیگر ذمہ دارانِ دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد رمضان مدنی مدرس جامعۃالمدینہ و امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر کراچی میں قائم جامع مسجد کیماڑی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری کی آمد ہوئی۔

اراکینِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہم موضوعات پر مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے شبِ براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف، مدنی عطیات اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا جس پر وہاں موجود ذمہ داران نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی نیتیں کیں۔

واضح رہے اس مدنی مشورے میں کیماڑی ٹاؤن اور فش ہاربر ٹاؤن کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 مارچ 2022 ء بروز ہفتہ اسلام آباد میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران  اور اسلام آباد کے زون ذمہ داران نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار حاجی رضا عطاری نےپچھلے ماہ کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ ماہ کے اہداف طے کئے ، رمضان عطیات کا ذہن دیا اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی کےزیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہرلاہور میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے صوبائی اور  ڈویژن ذمہ داران سمیت ناظمینِ اعلیٰ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے شبِ براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف، مدنی عطیات اور 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی جس میں ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 مارچ 2022 ء بروز ہفتہ کروڑپکاکے ایک مقامی اسکول  میں شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کروڑپکا کے ورکرز اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔

ملتان ڈویژن کے ذمہ دار عثمان عطاری نے وضو کے فرائض ، نماز کے مسائل و نیک اعمال کرنے پر گفتگو کی بعد ازاں اسکول کے اسٹاف کے ساتھ ملکر شجرکاری کی اور امیر اہلسنت کے رسائل اور باتصویر نماز رسالہ بھی تقسیم کیا ۔ (رپورٹ: عثمان عطاری ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)