2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِاہتمام 8 مارچ2022ء بروزمنگل صوبہ پنجاب کی ڈویژن فیصل آباد کے
مَدرسہ آفیسرکالونی میں مدارس المدینہ گرلزکی ناظمات ذمہ دار و اسٹاف کی اسلامی بہنوں کے ساتھ رکن عالمی مجلس مشاورت
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس
میں 93 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورہ میں اصلاح کے مدنی پھول، وقت کی
پابندی، وقت کی تقسیم کاری اور رمضان سالانہ ڈونیشن کے لئے ناظمات کے شیڈول کے
حوالے سے نکات بتائے گئے نیز سرپرستوں سے
ملاقات و ملنساری،اہداف کی تکمیل اور بچیوں کی اخلاقی تربیت پر کلام ہوا جس پر اسلامی بہنوں نے کاموں میں بہتری کے لئے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔