مجلس علاقائی
دورہ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے ریجن لاہور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام17 اکتوبر 2020ء کو پاکستان کے ریجن لاہور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ، ہزارہ،ڈیرہ اسماعیل خان،لاہور جنوبی اور گلگت کی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز مختلف اہداف بھی طے کئے۔
لاہور جنوبی
زون شاہ پور کابینہ کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام17
اکتوبر 2020ء کو لاہور جنوبی زون شاہ پور کابینہ کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن سمیت زون مشاورت نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزکابینہ پر شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کی
گئی۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کام مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف بھی دئیے گئے۔