دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کی ذمہ دار عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن  نے ملک کینیا کی نگران اور دیگر تمام شعبہ مشاورت ذمہ دران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں آٹھ مدنی کاموں کی بہتری اور ان کو بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے گئے۔

مقامی زبان میں اجتماع شروع کرنے اور مقامی زبان والی ذمہ دران کی تیاری کا ذہن بھی دیا نیزدیگر شعبہ جات کی مضبوطی اور ان میں ذیلی سطح تک تقرریوں کی ترغیب دلائی۔

ٹیسٹ پاس اسلامی بہنوں کو قرآن کی تعلیم عام کرنے کے لے مدرسہ بالغات کھولنےاور گھر مدرسہ جاری کرنے کے اہداف دئیےنیز ذمہ داران نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات کرنے کے لیے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔