اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلےدنوں ہند اجمیر ریجن شعبۂ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے زون شعبہ تعلیم ذمہ داران سے مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ داران نے اوّل تا آخر شرکت کی۔

کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور کورسز کے حوالے سے فالو اَپ لیا گیا اور مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد کورس کی ترغیب دلائی گئی نیز آخر میں ٹیلی تھون جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کا شروع سے ہی یہ عزم ہے کہ ”مجھے اور اپنی ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ“ اسی عزم کے جذبے کو لیکر دعوت اسلامی کے مبلغین اور ذمہ داران دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف ہیں۔

مبلغین دعوت اسلامی بلاتفریق رنگ و نسل دنیا بھر میں غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینے اور مسلمانوں کو نیکی کی طرف راغب کرنے کے لئے انفرادی کوشش کرتے اور دینی کاموں کی دعوت دیتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم (welkom) میں ہوا جہاں مبلغ دعوت اسلامی کی انفرادی کوشش سے ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا۔نیو مسلم کا اسلامی نام غوث پاک رضی اللہ عنہ کی نسبت سے ”عبد القادر “رکھا گیا ۔ نیو مسلم عبد القادر نے نماز اور وضو کا طریقہ سیکھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ مزید شرعی مسائل سیکھنے اور درس نظامی کرنے کی نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ  بالغات کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں ہفتہ وار اصلاح اعمال کی کارکردگی وصول کی گئی جس کے مطابق10 ہزار 783 نے محاسبہ کیا۔1669اسلامی بہنوں نے نفلی روزے رکھے۔ 2580 اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔1279 اسلامی بہنوں نے نماز تہجد ادا کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ،  مکتوبات و اوراد عطاریہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بلوچستان ڈیرہ الہیار کابینہ کی مکتوبات و اوراد عطاریہ کی مشاورت کامدنی مشورہ لیا جس میں بستے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بیان کئے اور اہدف دئیے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کلفٹن گزری میں علاقائی دورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کے نکات بھی سمجھائے اس کے بعد گھر گھر نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ اسلامی بہنوں نے اجتماع میں شرکت کی نیتیں بھی کیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں ہوئے بڑی گیارہویں شریف جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔

اس موقع پر اسٹوڈنٹس نے اپنی اپنی کلاسز میں تلاوت قرآن کریم ،نعت رسول مقبول، منقبت غوث پاک اور کوئز پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا۔اسٹوڈنٹس نے اپنی تقاریر میں غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کے بچپن،ان کی کرامات ،اوردینی خدمات کو بیان کیا ۔شرکانے حکومت کی جانب سے دی جانے والی ایس او پیز پر بھر پور عمل کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شیڈول کو صحیح فل کرنے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اصلاح اعمال کے اجتماع کروانے اور ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی اور عاملات میں اضافہ کرنے کا ہدف بھی دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون مشاورت  ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں 17 ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کار کردگی سمجھائی اور شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ مدنی مذاکرہ دیکھنے سننے کی ترغیب دلائی۔ اس حوالے سے اہم نکات بھی دیئے۔

 دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 25 نومبر بر2020 بروز بدھ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگران مجلس و رکن مجلس امامت کورس،جامعۃ المدینہ کے رکن مجلس،نگران کابینہ طلباء اور معلمین کا مدنی حلقہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور عطاری نے حاضرین کی 12 مدنی کام کے متعلق تربیت کی ۔(رپورٹ:فیضان عطاری نگران مجلس)


اسلامی بہنوں کی مجلس  ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور میں ریجن شعبہ ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے زون ذمہ داران کا بذریعہ ا سکائپ ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف کارکردگیوں کے نیو فارم سمجھائے نیزگھریلو صدقہ بکس کی رجسٹریشن کے لئے کوششیں کرنے ، آرڈر بڑھانے اور جو ڈلیور ہوچکے انکا فالو اپ کا ذہن دیا گیا نیز کابینہ ذمہ داران کے شیڈول کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن مشاورت مجلس اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کیا جس میں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی ۔ اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ 1 یونٹ اور 1 ہزار پیش کئے۔


حکومتی اعلان کے مطابق پاکستان کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح  دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تمام کیمپسز بھی 26 نومبر 2020 سے 10 جنوری 2021 تک بند رہیں گے۔

اس دوران دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی جانب سے حسب سابق بنیادی سروسزکے طور پر اسٹڈی پیک کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا نیز دیگر ڈیجیٹل سروسز، Zoom Interactive Classes اور بذریعہWhatsApp ایجوکیشنل ویڈیوز وغیرہ بھی پیش کی جاتی رہیں گی۔

والدین اور سرپرستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے دارالمدینہ کی ان سروسز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔