دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس دنیا
بھر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے وقتاً فوقتاً مدارس اور مساجد کا قیام
کرتی رہتی ہے۔
اسی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے 25نومبر 2020ء کو کراچی
کے علاقے اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مسجد ”فیضانِ جیلان“ کا افتتاح کردیا گیا۔
مسجد کا افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی محمد
علی عطاری نے کیا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقے کے عاشقان رسول
شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مسجد آباد کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب
دلائی اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
28نومبر 2020ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے
براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے
سوال (کیا چھوٹے بھی بڑو ں کی اِصلاح کرسکتے ہیں؟اگرکرنا چاہیں تو کس
طرح کریں؟) کہ جواب میں امیر اہل
سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہموقع محل کے مطابق،حکمتِ عملی سے اصلاح کی
جائے،ایک دم چڑھائی نہ کی جائے ۔علماکو نہ سمجھائیں ،غیرعالم یعنی عوام کو انہیں
سمجھانا منع ہے۔
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:مباح کام یعنی وہ کام جس پر نہ ثواب اورنہ گناہ ہے،یہ
کام ثواب والاکام کس طرح بن سکتاہے؟
جواب:مباح کام میں ثواب کی نیّت کرلی جائے اوراس
نیّت کا مقام ومحل بھی ہوتو یہ ثواب کا کام بن سکتاہے ۔
سوال:قُوتُ القُلوب کتاب کس نےلکھی ہے ؟
جواب:اپنے زمانے کے مجتہدیعنی بہت
بڑے عالمِ دین حضرتِ امام ابوطالب مکی رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہنے لکھی ہے ،یہ امام غزالیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے پہلے کے بُزرگ ہیں،امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ
عَلَیْہنے قُوتُ القُلوب سے استفادہ یعنی فائدہ حاصل
کیاہے ۔
سوال: جس مقصدکے لیے دُعاکی جائے
اوروہ پورانہ ہوتو کیاکرنا چاہئے ؟
جواب دُعامانگتےرہنا
چاہئے کیونکہ دُعامانگنا عبادت
اورکارِثواب ہے ۔
سوال: حضرت ِآصف بن بَرخَیارَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ولی تھے یا نبی ؟
جواب:یہ ولی تھے،حضرتِ سلیمان علیہِ السلام کےوزیرتھے،انھوں نے ملکۂ سبا کے تخت کو کرامت دِکھاتے ہوئے پلک جھپکنےمیں
یمن سے حضرت ِسلیمان علیہ ِالسلام کےدربارمیں حاضرکیا تھا۔
سوال:کیا آسیب زدہ (جس پر جنّات کے اثرات ہوں)کے سامنےآیۃُ الْکُرْسی نہیں پڑھنی چاہئے ؟
جواب:ضرورپڑھنی
چاہئے ،اس سے جِنّ بھاگ جائے گا۔
سوال: سب سے بڑاوظیفہ کیا ہے ؟
جواب:سب سے بڑاوظیفہ پانچ وقت نمازپڑھنا ہے۔
سوال:کیا نابیناؤں(Blinds) کی خدمت کرنی چاہئےاوران کی خدمت کی کیا فضیلت ہے؟
جواب:جی ہاں !نابینا(Blind)کی خدمت کرنا بہت
ثواب کا کام ہے، بچپن میں میری بھی
نابیناؤں سے دوستی تھی ،انہیں گھرمیں چھوڑکر آتارہا ،یہ کام کافی عرصہ جاری رہا۔(֍)فرمانِ
مصطفیٰ(صلی اللہ علیہ
والہ وسلم):جس نے کسی
نابیناکوایک مِیل تک چلایاتواُسےمِیل کے ہرذِراع(یعنی گز)کےبدلےایک غُلام آزادکرنے کا
ثواب ملے گا۔جب تم نابیناکوچلاؤتواُس کااُلٹاہاتھ اپنے سیدھےہاتھ سے تھام لوکہ یہ
بھی صدقہ ہے۔ (مسندالفردوس،5/350،حدیث8397) (֍)فرمانِ
حضرتِ انس(رضی اللہ عنہ) :جوکسی نابیناکوچالیس(40) قدم ہاتھ پکڑکرچلائےگااُس کے
چہرےکوجہنم کی آگ نہیں چُھوئے گی۔(تاریخ مدینہ دمشق لابن عساکر،3/48)
سوال:صبرکے بارے میں آپ کیا فرماتےہیں ؟
جواب: صبر کرنے والوں کے لیے جنّت کی بِشارت ہے اورصبراوّل صدمے
میں ہے،بعدمیں تو صبرآہی جاتاہے غم آہستہ آہستہ مدھم ہوجاتاہے پھر اِدھراُدھرخیال
لگ جاتاہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ” اللہ پاک
کے 99 ناموں کی برکتیں‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 16صفحات
کا رسالہ ” اللہ پاک
کے 99 ناموں کی برکتیں “ پڑھ یا سُن لے،اُس کی روزی
میں برکت دے، اُس پر دنیا و آخرت میں اپنا خاص فضل و کرم فرما اور اسے بے حساب بخش
دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کراکری عثمان مین بازار اچھرہ لاہور میں تاجر اجتماع کا
انعقاد کیا جائیگا ، حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر
اہتمام آج رات بعد نماز عشاء پنجاب کراکری عثمان مین بازار
اچھرہ لاہور میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام تاجران سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
الحمد للہ عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح
اعمال (مدنی انعامات) کے نگران مجلس حاجی محمد سہیل مدنی اور لاہور ریجن ذمہ دار
حاجی محمد شہزاد عطاری کی گوجرانولہ فیضانِ مدینہ آمد ہوئی ۔
جہاں نگران
مجلس نے اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں مدنی کاموں کو بڑھانے ، وقت کی
پابندی ، شیڈول کے مطابق کام کرنے اور کارکردگی کے علاوہ کئی اہم امور پر کلام کیا ۔
اس موقع پر نگران نے بارہ ماہ کے مدنی قافلہ کے شرکاء کی تربیت کی جس میں نیک اعمال رسالہ سے جائزہ لینے
اسے عام کرنے ، شریعت کی پابندی کرتے ہوئے سفر کرنے اور دنیا بھر نیکی کی دعوت کو
عام کرنے کا جذبہ دیا ۔(رپورٹ:محمد قاسم عطاری مجلس اصلاح اعمال گوجرانولہ زون)
سینئر صحافی اینکر
پرسن مبشر لقمان اور سینئر صحافی عمران میر اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں
سینئر صحافی اینکر
پرسن مبشر لقمان اور سینئر صحافی عمران میر اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں
دعوت
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے
تحت27نومبر2020ء بروز جمعہ المبارک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان کے مختلف علا قوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی
فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیااور
مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل
سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب
دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔
واضح رہے مجلس
کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کفن دفن کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔
دعوت
اسلامی کی مجلس کفن دفن کے
تحت26نومبر2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ربیع الغوث کی بڑی رات میں مختلف مقامات سے
شرکت کیلئے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور
اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی
مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول
کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ
دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت
اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر
اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی
مذاکرے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اوراد عطاریہ کے تحت 27 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک کراچی کے علاقے صدر میں قائم اقصیٰ مسجد میں صدر اور رنچھور لائن کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ارکین
کابینہ نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں حاجی آصف عطاری نگران مجلس شعبہ اوراد عطاریہ نے شرکا کو عطیات باکس لگانے ،مزید عطیات جمع کرنے
اور مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ٹیلی تھون کے عطیات جمع کرنے والوں کو تحائف دیئے۔( اوراد عطاریہ محمد جنید عطاری مدنی)
آج دوپہر دو بجے عالمی مدنی مرکز کراچی میں ذہنی
آزمائش سیزن 12 کا آڈیشن ہوگا
ذہنی آزمائش سیزن 12
کے لئے آج 29 نومبر 2020ء کو کراچی کی ٹیم
کی سلیکشن کی جائیگی۔ اس دوران Contestants سے سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوگا۔ آڈیشن میں کامیاب ہونے والے
عاشقان رسول کو ذہنی آزمائش سیزن 12 میں کراچی کی نمائندگی کا موقع دیا جائیگا۔
ذہنی آزمائش سیزن 12
کے آڈیشن میں تمام عاشقان رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی
عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔
واضح رہے کہ عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں آڈیشن کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔
مزید
معلومات کے لئےاس نمبر پر رابطہ کریں
03131200026
صفورا چورنگی کراچی میں شخصیات کا مدنی حلقہ ، مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
27نومبر 2020ء کو صفورا چورنگی کراچی میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف
شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی
امین قافلہ عطاری نے ”مال کی محبت کی مذمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے کے ساتھ
ساتھ سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
جامعۃ المدینہ کے طلبہ ٔ کرام کے درمیان سنتوں بھرا
اجتماع، جانشین امیر اہل سنت نے بیان فرمایا
آج 28نومبر 2020ءکی
صبح عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ
الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے
طلبہ، اساتذہ کرام، ناظمین، اراکین مجلس جامعات المدینہ اور رکن شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے شرکت کی۔
جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری
مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے آیاتِ قرآنیہ، احادیث نبوی اور بزرگانِ دین کے
تقوے پر مشتمل واقعات کی روشنی میں ”تقویٰ
اور خوفِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔ جانشین امیر اہلِ سنت نے طلبہ کو تقویٰ اختیار کرنے اور فارغ التحصیل
ہونے کے بعد بڑھ چڑھ مدنی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
واضح رہے کہ اس اجتماع پاک میں جامعات المدینہ پاکستان
للبنین و للبنات کے طلبۂ کرام مدنی چینل
کے ذریعے براہ راست شریک تھے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27نومبر 2020ء کو
جامع مسجد لطیف آبادیونٹ نمبر8 حیدر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا جس
میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری
نے ”فضائل مسجد اور ایثار“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
سیرت مصطفیٰصلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami