دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام آج رات بعد نماز عشاء پنجاب کراکری عثمان مین بازار اچھرہ لاہور میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام تاجران سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


الحمد للہ عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال (مدنی انعامات) کے نگران مجلس حاجی محمد سہیل مدنی اور لاہور ریجن ذمہ دار حاجی محمد شہزاد عطاری کی گوجرانولہ فیضانِ مدینہ آمد ہوئی ۔

جہاں نگران مجلس نے اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں مدنی کاموں کو بڑھانے ، وقت کی پابندی ، شیڈول کے مطابق کام کرنے اور کارکردگی کے علاوہ کئی اہم امور پر کلام کیا ۔

اس موقع پر نگران نے بارہ ماہ کے مدنی قافلہ کے شرکاء کی تربیت کی جس میں نیک اعمال رسالہ سے جائزہ لینے اسے عام کرنے ، شریعت کی پابندی کرتے ہوئے سفر کرنے اور دنیا بھر نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا جذبہ دیا ۔(رپورٹ:محمد قاسم عطاری مجلس اصلاح اعمال گوجرانولہ زون)


سینئر صحافی اینکر پرسن مبشر لقمان اور سینئر صحافی عمران میر اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت27نومبر2020ء بروز جمعہ المبارک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان کے مختلف علا قوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف پیش کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔

واضح رہے مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کفن دفن کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت26نومبر2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ربیع الغوث کی بڑی رات میں مختلف مقامات سے شرکت کیلئے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ اوراد عطاریہ کے تحت 27 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک کراچی کے علاقے صدر میں قائم اقصیٰ مسجد میں صدر اور رنچھور لائن کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ارکین کابینہ نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں حاجی آصف عطاری نگران مجلس شعبہ اوراد عطاریہ نے شرکا کو عطیات باکس لگانے ،مزید عطیات جمع کرنے اور مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ٹیلی تھون کے عطیات جمع کرنے والوں کو تحائف دیئے۔( اوراد عطاریہ محمد جنید عطاری مدنی)


ذہنی آزمائش سیزن 12 کے لئے آج  29 نومبر 2020ء کو کراچی کی ٹیم کی سلیکشن کی جائیگی۔ اس دوران Contestants سے سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوگا۔ آڈیشن میں کامیاب ہونے والے عاشقان رسول کو ذہنی آزمائش سیزن 12 میں کراچی کی نمائندگی کا موقع دیا جائیگا۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں آڈیشن کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔

مزید معلومات کے لئےاس نمبر پر رابطہ کریں

03131200026


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 27نومبر 2020ء کو صفورا چورنگی کراچی میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے ”مال کی محبت کی مذمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


آج 28نومبر 2020ءکی صبح عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ، اساتذہ کرام، ناظمین، اراکین مجلس جامعات المدینہ اور رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے آیاتِ قرآنیہ، احادیث نبوی اور بزرگانِ دین کے تقوے پر مشتمل واقعات کی روشنی میں ”تقویٰ اور خوفِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ جانشین امیر اہلِ سنت نے طلبہ کو تقویٰ اختیار کرنے اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد بڑھ چڑھ مدنی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

واضح رہے کہ اس اجتماع پاک میں جامعات المدینہ پاکستان للبنین و للبنات کے طلبۂ کرام مدنی چینل کے ذریعے براہ راست شریک تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27نومبر 2020ء کو جامع مسجد لطیف آبادیونٹ نمبر8 حیدر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”فضائل مسجد اور ایثار“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


27نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رسول نگر میں عبد الرحمن جامی عطاری مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے  شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27نومبر 2020 ءبروز جمعہ آل پاکستان جوڈیشنل ایمپلائز ایسوسی ایشن  کراچی ڈویژن کے تحت سٹی کورٹ میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی کورٹ کے عہدیداران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار و مبلغ دعوت اسلامی یوسف سلیم عطاری نے ”سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔