دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   گلشن پی۔آئی۔بی کالونی میں ڈویژن مدنی حلقہ ہوا جس میں بنت عطار سلمہا الغفار اور کثیر اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مدنی حلقے میں 3 اسلامی بہنوں نے مدنی برقع بھی پہنا آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی انفرادی کوشش کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں بھی کروائیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 20 نومبر 2020 گارڈن میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے درس فیضان سنت کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے کا آسان طریقہ سمجھایا نیزاسلامی بہنوں نے گھر درس دینے اور روز نیک اعمال کا جائزہ لینے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب کے شہر حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنر کے آفس میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ارشاد چیمہ، D.Cجنرل اینڈ فنانس حامد ناصر گورایا،اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز،اسسٹنٹ کمشنر H.Rرانا فاروق احمد، C.E.Oایجوکیشن محمد امین چوہدری سمیت دیگر افسران اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

نگران حافظ آباد زون محمد وسیم عطاری نے ”حسن اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات اور سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر شرکانے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں قائم ایک مارکیٹ میں کپڑے کے تاجر محمد عاشق کی دکان پر دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت نیکی کی دعوت اسلامی کا سلسلہ ہوا جس میں اطراف کے دکانوں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران زون محمد اشرف عطاری ونگران کابینہ مولانا ذی وقار عطاری مدنی نے ان اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی، شعبہ کارکردگی اور شعبہ جدول کے ریجن ذمہ داران سمیت پاکستان آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔ مدنی مشورے میں دونوں شعبہ جات کو مزید بہتر اور اپڈیٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور مختلف تجاویز پر کلام ہوا جس میں طے پایا کے پیشگی جدول کو عصری تقاضوں کے مطابق اور ماڈرن ٹولز استعمال کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنایا جائیگا جبکہ اس حوالے سے ایک سوفٹ ویئر بھی بنایا جارہا ہے۔


پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم پولیس آفس میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میںS.S.Pآپریشنزکاشف اسلم، آرائی ملک عاطف، S.H.Oپولیس ڈولفن اور دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مفتی محمدعرفان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت مبارکہ بیان کی۔محفل کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کے تحت 27 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مکتبۃالمدینہ کا افتتاح کردیا گیا۔

مکتبۃ المدینہ کا افتتاح درود شریف کی صداؤں میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے کیا۔ اس موقع پر نگران زون حیدر آباد حاجی ایاز عطاری اور مقامی عاشقان رسول موجود تھے۔

رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو اس مکتبہ المدینہ سے کتابیں خرید کر پڑھنے اور علمِ دین میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا اور دعائیں کیں۔

افتتاح کے موقع پر رکن شوریٰ نے عاشقان رسول میں مدنی رسائل بھی تقسیم فرمائیں۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس اور سیالکوٹ میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں P.H.Dہولڈرز، یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”شان مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی جامعۃ المدینہ میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف اور تخصص فی الفقہ  کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

دار الافتاء اہل سنت کے مفتی محمد ہاشم خان عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور زندگی گزارنے کے اہم امور پر کلام کیا۔


28نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے وقتاً فوقتاً مدارس اور مساجد کا قیام کرتی رہتی ہے۔

اسی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے 25نومبر 2020ء کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مسجد ”فیضانِ جیلان“ کا افتتاح کردیا گیا۔

مسجد کا افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی محمد علی عطاری نے کیا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقے کے عاشقان رسول شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مسجد آباد کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


28نومبر 2020ء  کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (کیا چھوٹے بھی بڑو ں کی اِصلاح کرسکتے ہیں؟اگرکرنا چاہیں تو کس طرح کریں؟) کہ جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہموقع محل کے مطابق،حکمتِ عملی سے اصلاح کی جائے،ایک دم چڑھائی نہ کی جائے ۔علماکو نہ سمجھائیں ،غیرعالم یعنی عوام کو انہیں سمجھانا منع ہے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:مباح کام یعنی وہ کام جس پر نہ ثواب اورنہ گناہ ہے،یہ کام ثواب والاکام کس طرح بن سکتاہے؟

جواب:مباح کام میں ثواب کی نیّت کرلی جائے اوراس نیّت کا مقام ومحل بھی ہوتو یہ ثواب کا کام بن سکتاہے ۔

سوال:قُوتُ القُلوب کتاب کس نےلکھی ہے ؟

جواب:اپنے زمانے کے مجتہدیعنی بہت بڑے عالمِ دین حضرتِ امام ابوطالب مکی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے لکھی ہے ،یہ امام غزالیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے پہلے کے بُزرگ ہیں،امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے قُوتُ القُلوب سے استفادہ یعنی فائدہ حاصل کیاہے ۔

سوال: جس مقصدکے لیے دُعاکی جائے اوروہ پورانہ ہوتو کیاکرنا چاہئے ؟

جواب دُعامانگتےرہنا چاہئے کیونکہ دُعامانگنا عبادت اورکارِثواب ہے ۔

سوال: حضرت ِآصف بن بَرخَیارَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ولی تھے یا نبی ؟

جواب:یہ ولی تھے،حضرتِ سلیمان علیہِ السلام کےوزیرتھے،انھوں نے ملکۂ سبا کے تخت کو کرامت دِکھاتے ہوئے پلک جھپکنےمیں یمن سے حضرت ِسلیمان علیہ ِالسلام کےدربارمیں حاضرکیا تھا۔

سوال:کیا آسیب زدہ (جس پر جنّات کے اثرات ہوں)کے سامنےآیۃُ الْکُرْسی نہیں پڑھنی چاہئے ؟

جواب:ضرورپڑھنی چاہئے ،اس سے جِنّ بھاگ جائے گا۔

سوال: سب سے بڑاوظیفہ کیا ہے ؟

جواب:سب سے بڑاوظیفہ پانچ وقت نمازپڑھنا ہے۔

سوال:کیا نابیناؤں(Blinds) کی خدمت کرنی چاہئےاوران کی خدمت کی کیا فضیلت ہے؟

جواب:جی ہاں !نابینا(Blind)کی خدمت کرنا بہت ثواب کا کام ہے، بچپن میں میری بھی نابیناؤں سے دوستی تھی ،انہیں گھرمیں چھوڑکر آتارہا ،یہ کام کافی عرصہ جاری رہا۔(֍)فرمانِ مصطفیٰ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم):جس نے کسی نابیناکوایک مِیل تک چلایاتواُسےمِیل کے ہرذِراع(یعنی گز)کےبدلےایک غُلام آزادکرنے کا ثواب ملے گا۔جب تم نابیناکوچلاؤتواُس کااُلٹاہاتھ اپنے سیدھےہاتھ سے تھام لوکہ یہ بھی صدقہ ہے۔ (مسندالفردوس،5/350،حدیث8397) (֍)فرمانِ حضرتِ انس(رضی اللہ عنہ) :جوکسی نابیناکوچالیس(40) قدم ہاتھ پکڑکرچلائےگااُس کے چہرےکوجہنم کی آگ نہیں چُھوئے گی۔(تاریخ مدینہ دمشق لابن عساکر،3/48)

سوال:صبرکے بارے میں آپ کیا فرماتےہیں ؟

جواب: صبر کرنے والوں کے لیے جنّت کی بِشارت ہے اورصبراوّل صدمے میں ہے،بعدمیں تو صبرآہی جاتاہے غم آہستہ آہستہ مدھم ہوجاتاہے پھر اِدھراُدھرخیال لگ جاتاہے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ” اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 16صفحات کا رسالہ ” اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں “ پڑھ یا سُن لے،اُس کی روزی میں برکت دے، اُس پر دنیا و آخرت میں اپنا خاص فضل و کرم فرما اور اسے بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم