نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت دسمبر 2020ء میں لاہور ریجن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں :

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی نئی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار 17

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9 ہزار 602

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15 ہزار 66

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:313

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار 333

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:1 ہزار 473

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:37 ہزار 797

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار 894

ماہانہ مدنی حلقوں کی تعداد:89

ماہانہ تربیتی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار 49

وصول ہونے والی نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:5 ہزار 669


 اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کوئٹہ زون میں فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دی ۔مدنی مرکز کے تحت کام کرنے کا ذہن دیاآخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن ، زون ملتان ،  کابینہ ملتان مکی کی ڈویژن ولایت آباد مکی میں اصلاح اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کی دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیا اور مدنی پھول سمجھائے آخر میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن  بکس کے زیراہتمام 19 دسمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن پاکپتن زون میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، زون نگران اور ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور وقت پر باکسز کھولنے، وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے کارکردگی شیڈول لینے اور وقت پر ماہانہ کارکردگی لینے پر نکات فراہم کئے ،صدقہ بکس کے آرڈر کروانے پر زور دیا اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا اہداف بھی دیا۔


پچھلے دنوں ایک اسلامی بھائی کاپردے والی جگہ پر مرض لاحق ہونے کے سبب آپریشن ہو ا۔

آپریشن کی اطلاع ملنے پر امیر اہل ِ سنت علامہ محمد الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےان اسلامی بھائی سے عیادت فرمائی اور مصیبت پر صبر کرنے کی تلقین ارشاد فرمائی۔

امیر اہل سنت نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں اور حیاء کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا: حصرت سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کےبغل میں پھوڑے ہوگئے۔ کسی نے آزمانے کے لیے پوچھا کہ آپ کو کہاں تکلیف ہے؟ ارشاد فرمایا: ہاتھ کے اندرونی حصے میں۔ یعنی بغل کا نام لینے میں بھی آپ نے شر م محسوس کی۔(احیاء العلوم ، جلد3، ص373،بِالتغیّر) اب تو بعض لوگوں کو پتا نہیں کہاں کہا ں تکلیف ہوتی ہے اور بولتے ر ہتے ہیں، جیساکہ پیٹ جاری ہوجاتا ہے تو بولتے ہیں کہ ”مجھے لوز موشن ہوگئے “یہ بھی ایک معیوب بات ہے۔

اسی طرح بعض ایسی جگہوں کے آپریشن ہوتےہیں جن کا نام لیا جائے تو بڑا غلط تصور بنتا ہے لیکن لوگ بلا تکلف ان جگہوں کے نام لے کر بول رہے ہوتےہیں کہ مجھے یہاں تکلیف ہے۔ یہ ہوگیا ہے، وہ ہوگیا ہے۔اگر کبھی ایسی صورت حال پیش آبھی جائے اور لوگ پوچھیں کہ کیا ہوا ہے تو کہہ دیا جائے کہ پردے کی جگہ میں کوئی تکلیف تھی اس کا آپریشن ہوا ہے ۔

بانیِ دعوتِ اسلامی نے مصیبت پر صبر کرتے ہوئے اپنی تکلیف کو چھپانے کی فضیلت بھی فرمائی کہ اپنی تکلیف کو چھپانا بھی بڑا ثواب کا کام ہے کہ جس شخص کو مصیبت یا بیماری پہنچی او ر اس نے اس مصیبت کو اللہ کی رضا کےلئے پوشیدہ رکھا اور لوگوں سے اس کی شکایت نہ کی تو ایسے شخص کے لئے مغفرت کی بشارت ہے۔ (دیکھئے:معجمِ اوسط، ج1،ص214 حدیث 838)اس لئے جتنا ہوسکے آدمی اپنی مصیبت پریشانی و چھپائے ۔

امیرِ اہلِ سنت کا پیغام سننےکے لئے نیچے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت11دسمبر2020ء بروز جمعۃ المبارک فیصل آباد ریجن عارف والا فیضان مدینہ میں 7 دن فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

7 دن فیضان نماز کورس میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی سرفراز عطاری مدنی نگران پاکپتن زون نے حاضرین کے درمیان فکر آ خرت کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نزع کی سختیاں ، موت کا تذکرہ اور قبر کی یاد کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے سچی توبہ اوراپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا ۔

حاجی سرفراز عطاری مدنی نگران پاکپتن زون7 دن فیضان نماز کورس کے شرکا کو دعوت اسلامی کے 12دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں کی ڈویژن ،علاقہ ،حلقہ اور ذیلی حلقہ کی ذمہ داریاں دیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے زیر اہتمام  15 دسمبر 2020ء بروز  منگل نارتھ مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی قاری محمد بغداد رضا عطاری نے طلباء میں مسلمان کی خیر خواہی کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے طلباء کو اپنی صلاحیتوں کا مثبت استعمال کرنے اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کے متعلق اہم نکات دیئے۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 09دسمبر2020ء بروز بدھ سلامت پورہ,واہگہ ٹاون کابینہ لاہور میں 07دن کا جزوقتی 12 دینی کام کورس کا اختتامی تربیتی اجتماع ہوا جس میں جزوقتی 12 دینی کام کورس کے شرکا نے شرکت کی ۔

اختتامی تربیتی اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی نعیم عطاری نگران شمالی لاہور زون نے حاضرین کے درمیان نیکی کی دعوت اور 12دینی کام کرنے کے اہداف پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو 7دن جزوقتی 12 دینی کام کورس میں جوسیکھا اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت12دسمبر2020ء بروز ہفتہ مدرستہ المدینہ استور گلگت بلتستان میں 7 دن فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

7 دن فیضان نماز کورس میں مبلغ دعوت اسلامی محمدرضوان عطاری معلم مدنی کورسز نے حاضرین کے درمیان اللہ پاک کے بارے میں عقیدہ، انبیاء کرام علیہم السلام کے بارے میں عقیدہ اور دیگر اہم موضوعات، وضو، غسل اور نماز کے مسائل پر کلام کرتے ہوئے شرکائے کورس کو مدنی قاعدہ پڑھایا جبکہ عاشقانِ رسول کو سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے کے طریقے سکھاتے ہوئے سنتیں اور آداب بیان کئے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی)


پچھلے دنوں حاجی منظور احمد نسیم  رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے


پچھلے دنوں حاجی ریاض ٹھیکیدار رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے


پچھلے دنوں منظور احمد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے