تبلیغ
دین اسلام میں اَمَر بِالْمَعْروف و نہی عنِ
المُنْکَریعنی
نیکی کی دعوت کو عام کرنا اور برائی سے روکناایک بڑا منصب ہے۔ رب تبارک و تعالیٰ
نے بھی ان کاموں کو کرنے کا قرآن مجید میں
حکم ارشاد فرمایا ہے اور اسی مقصد کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ
نے
حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء و رسولوں
کومبعوث فرمایا ہے۔آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بھی لوگوں کو بھلائی کی طرف بلاتے اور برائی سے
روکتے تھے۔ اس کے علاوہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے اصحاب علیہم الرضوان کو بھی نیکی کی دینے اور برائی سے روکنے کا ذہن
دیتے رہے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عشق نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں غوطہ زن ہوکر اپنی ساری زندگی انہی کاموں میں وقف کر رکھی تھی۔ اس کے علاوہ
دنیا میں جتنے بھی اللہ کے نیک بندے آئے انہوں نے بھی اپنی زندگی میں لوگوں کو بھلائی کی طرف آنے اور برائی سے رُکنے
کا درس دیا۔
عاشقان
رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کا مدنی مقصد بھی یہی ہے کی ”مجھے اپنی اور
ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“۔ اس مقصد کے تحت دعوت اسلامی دنیا
بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے اور مسلمانوں کے دلوں میں گناہوں سے نفرت
پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
بانی
دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مختلف ذریعے سے عاشقان رسول کو نیکی دعوت
دیتے رہتے ہیں جن میں سے ایک ذریعہ ہفتہ وار رسالہ بھی ہے۔ اس ہفتے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا رب
الْمصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھ یا سُن
لے، اُسے علم و تقویٰ کا پیکر بنا اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
کراچی
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کے پوتےشعبان رضا کی رسمِ بسم اللہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس جانشین امیر اہلسنت
حاجی مولانا محمد عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بسم اللہ پڑھائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمداطہر عطاری، حاجی سید ابراہیم عطاری، حاجی ابو ماجد
محمد شاہد عطاری مدنی، حاجی فضیل رضا عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور شعبان رضا
کے والد نگرانِ بنگلہ دیش محمد رضا عطاری سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران بھی
موجود تھے۔
ساؤدرن
افریقہ ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ
10نومبر2021
ءبروز بدھ رکن عالمی مجلس شعبہ اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ساؤدرن
افریقہ ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آن لائن مدنی
مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی
تربیت کی گئی نیز ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع برائے شعبہ بین الاقوامی
امور اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے حوالے سے بات ہوئی۔
ساؤدرن
افریقہ ریجن کے ملک بوٹسوانا میں 3دن پر
مشتمل ”احکامِ وراثت کورس “کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام09 نومبر2021ء کو ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک بوٹسوانا میں 3دن پر مشتمل ”احکامِ وراثت کورس “کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش 12 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰن
و حدیث سے وصیت ووراثت کے مختصر اہم احکام اور اہمیت نیز وراثت کی تقسیم کرنے میں پائی جانے والی
غفلتوں اور خرابیوں کا بیان وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
نارتھ
امریکہ ریجن کے ملک امریکہ میں 3دن پر مشتمل ”احکامِ وراثت
کورس “کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام09 نومبر 2021ء کو نارتھ امریکہ ریجن کے ملک امریکہ میں 3دن پر مشتمل ”احکامِ وراثت کورس “کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش 15 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰن
و حدیث سے وصیت ووراثت کے مختصر اہم احکام اور اہمیت نیز وراثت کی تقسیم کرنے میں پائی جانے والی
غفلتوں اور خرابیوں کا بیان وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
نارتھ
امریکہ ریجن کے ملک امریکہ میں 8دن پر
مشتمل کورس بنام”ہفتہ وارسنتوں بھرا اجتماع“کا آغاز
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 08 نومبر2021ء سے نارتھ امریکہ ریجن کے ملک امریکہ میں 8دن پر مشتمل کورس بنام”ہفتہ
وارسنتوں بھرا اجتماع“کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش 24اسلامی بہنیں شرکت کی
سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھر ےاجتماع کی شرعی احتیاطیں و عملی طریقہ، کارکردگیوں کی اہمیت و
افادیت، نعم البدل کی تیاری کی اہمیت اوردینی کاموں کی تقسیم کاری کا انداز وغیرہ
سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں
لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے لگائے
گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد: 03
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:70
دئیے
گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:79
دئیے
گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 25
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یوکے بریڈ
فورڈ میں ماہ اکتوبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل
ہے:
دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے لگائے
گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد: 01
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:19
دئیے
گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:26
دئیے
گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 50
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 03
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال
(اسلامی بہنیں)کے
زیر اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے فیضان مدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو وقت ضائع کرنے سے بچنے کا ذہن دیا نیز رسالہ نیک
اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور
عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
امیراہل
سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے
عطاکردہ
ہفتہ
وار رسالہ
لاکھوں نیکیاں اورلاکھوں گناہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت
٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں50ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو
چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے17روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
Online
‘Islah-e-A’maal Ijtima’at’ conducted in Tartosa Division, Spain
Online
‘Islah-e-A’maal Ijtima’at’ conducted in Tartosa Division, Spain
Division
Nigran Islamic sister (Shoba Islah-e-A’maal) delivered
Sunnah-inspiring Bayans, briefed the attendees (Islamic
sisters)
about the purpose of the booklet, ‘Nayk A’maal’ as well as the methods of acting
upon them and motivated to spend their day and night according to them. Moreover,
she gave the mindset of becoming the practicing individuals of ‘Nayk A’maal’.
Under the supervision of Dawat-e-Islami, a monthly
religious Halqah was conducted on 30th October 2021 in Vienna,
Austria. Approximately, 16 Islamic sisters had the privilege of attending this
spiritual Halqah.
Kabinah
Nigran Islamic sister delivered Bayan on the topic ‘punishment of making Salah
Qada’ and explained the attendees (Islamic sisters) about
the punishment of making Salah Qada in the light of Quran and Hadith. Moreover,
she motivated to remain punctual in Salah and to attend the weekly
Sunnah-inspiring Ijtima’ with punctuality.
Dawateislami