دعوتِ اسلامی کےفنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت 27نومبر2021ءبروزہفتہ بذریعہ زوم میٹنگ ہوئی جس میں زو ن و ریجن سطح کے اکاؤنٹینٹ اسلامی بھائی شریک تھے۔

معاون نگرانِ فنانس ڈیپارٹمنٹ( پاکستان) حاجی محمد مزمل عطاری نے ای رسید ، رسید بکس ، ایس ایم آر(گوشوارہ)،پیشگی و عملی جدول اور وزٹ رپورٹ سمیت دیگراہم امورپرگفتگوکی۔

مزید معاون نگرانِ فنانس ڈیپارٹمنٹ کاکہناتھا کہ ذمہ داران شعبےکے نظام کو بہتر بنانے کے لئےاپنےشیڈول پرعمل کرکےپیش آنے والے   مسائل کوحل کریں تاکہ مزید مسائل سےبچاجاسکے۔(رپورٹ: آصف محمود عطاری  آفس ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کےتحت 26نومبر2021ءبروزجمعہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نے نگرانِ مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری ، نگران  شعبہ گھریلوصدقہ بکس عمران سرورعطاری اورریجن ذمہ دار کاشف سلیم عطاری سمیت دیگرذمہ داران کےہمراہ بلوچستان کے مشہور شہر کوئٹہ کادورہ کیا۔

رکنِ شوریٰ نےکوئٹہ کے عطیات بکس ذمہ دران کامدنی مشورہ کیاجس میں انہوں نےشعبےکی دینی کاموں کاجائزہ لیتےہوئےمزیدبہتری کےلئےمدنی پھول دیئےجس پرذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےشعبےمیں نمایاں کارکردگی والےاسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی فرمائی۔(رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نےپچھلےدنوں  ایس ایچ او کینٹ سرگودھا انسپکٹر حاجی عبدالمجید جٹ سےملاقات کی ۔

ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دیتےہوئےاُن کےبیٹےکی شادی پرمبارک باد پیش کی جس پرایس ایچ او نےاظہارِ مسرت کرتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےسرکاری ڈویژن  سےملاقات کی جس میں سی پی او/ڈی آئی جی ملتان منیر مسعود مارتھ، چیف سیکیورٹی آفیسر سی پی اوفیضان علی رضا، نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوجلال پور پیر والالیاقت، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی واپڈاملک رشید احمداورایکس ای این پاور کنٹرول خواجہ حفیظ اللہ سےملاقات کی۔

اس موقع پرذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع، ہفتہ وارمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنےاورمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنےکی دعوت دی جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

بعدازاں انہیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃالمدینہ کےرسائل تحفےمیں دی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی بلوچستان کےریجن ذمہ دار نے ڈیرہ مراد جمالی میں دینی کاموں کےسلسلےمیں کمشنر نصیر آباد ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دارنےانہیں عالمی سطح پرہونےوالی دعوتِ اسلامی کی دینی فلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتاتےہوئےدعوتِ اسلامی کےچندشعبہ جات کاتعارف بھی کروایا۔

اس دوران ڈسٹرکٹ نصیر آباد  کے ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد ابراہیم عطاری بھی موجودتھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت ڈسکہ سیالکوٹ زون میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے قائم مقام SHO تھانہ سٹی ڈسکہ سب انسپکٹر عامر گجر ، سیکیورٹی انچاچ تھانہ سٹی ڈسکہ ریاض جٹ ، چیئرمین بلدیہ ڈسکہ عاطف پاشا اور پسرور میں سی او ہیلتھ حافظ خالد سمیت غلام عباس گجر کونسلرسےملاقات کی۔

ذمہ داران نےاس موقع پرانہیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی سرگرمیوں سےآگاہی فراہم کرتےہوئےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنےکی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں کاڈویژن ڈی جی خان ذمہ دارکےہمراہ تحصیل چوک سرور شہیدکاشیڈول رہا۔

اس دوران ذمہ داران نےچندشخصیات سےملاقات کی جن میں چیئرمین راناجنیدخان، ملک حاجی ممتاز احمد اعوان اور رانا کاشف آفیسر میونسپل کمیٹی چوک سرور شہیدشامل تھے۔

شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےآگاہ کیاگیانیزمدنی مرکزفیضانِ مدینہ اورزیرِتعمیرجامعۃالمدینہ (گرلز) کا وزٹ بھی کروایاگیا۔

مزیدمدنی مرکزفیضانِ مدینہ سےمتصل مذبح خانہ کی سرکاری جگہ کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں استعمال کرنےاور متصل پلاٹ پر واٹر پلانٹ  لگوانے کےسلسلےمیں مشاورت ہوئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام پچھلےدنوں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کالےکی منڈی اطراف حافظ آبادمیں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں حافظ آبادکابینہ کےڈویژنزنگران سمیت اراکینِ کابینہ نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں نگرانِ کابینہ محمدعمران عطاری نے’’خبرگیری اورتیمارداری‘‘کےموضوع پرکلام کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس کےعلاوہ نگرانِ کابینہ نےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کاجائزہ لیااورنئےاہداف دیئےنیز12دینی کاموں کومضبوط کرنےکاذہن دیا۔ (رپورٹ: رکنِ کابینہ محمداعظم عطاری اطراف حافظ آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


                       28،29 نومبر کو سورج کی مدد سے درست سمتِ قبلہ(Direction of Qibla) معلوم کیجیے

سال میں 2 مرتبہ (28،29ْنومبر اور 13،14 جنوری )سورج کعبہ معظمہ کے مقاطر(Anti Pode of Kaaba )کے اوپر آتا ہے۔ اس وقت کسی شے (Object) کے بننے والے سائے(Sun Shadow) کی مدد سے (مساجداور گھروںوغیرہ کے لیے)بآسانی درست سمت قبلہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔

طریقہ : 28،29 نومبر کو گرین وچ کے وقت کے مطابق 21:09 پرکسی بھی لکڑی یا سریے (Iron Rod) وغیرہ کو عموداً (Vertical) اس احتیاط سے کھڑا کریں کہ وہ کسی جانب جھکا نہ ہو۔کسی ڈوری کے سرے پر کوئی وزنی چیز باندھ کر بھی لٹکا سکتے ہیں۔

اب درج شدہ وقت پر جس طرف سایہ بن رہا ہے اسی طرف قبلہ ہوگا لہٰذا سایہ پر کھڑے ہوکر اس کھڑی شے کی طرف پیٹھ کرنے سے آپ کا رخ عین سمت قبلہ ہوجائے گا ۔ اگر 4,2 منٹ قبل یا بعد بھی یہ عمل کیا تو کوئی حرج نہیں۔

نوٹ: اگر عین قبلہ سے (سیدھی یا الٹی جانب) 45درجے کے اندر اندر نماز پڑھی تو درست ہو گئی۔

(بہارِ شریعت، ۳؍۴۸۷، حصہ ۳ ماخوذاً ، مکتبۃ المدینہ کراچی)

چند مشہور ممالک اور ان میں درست سمتِ قبلہ معلوم کرنے کے اوقات کا شیڈول

Country Name

Diffrance To GMT

Standard Times

28/29th November

PAPUA NEW GUINEA

10+

7:09 AM

AUSTRALIA(Canberra)

+11

8:09 AM

FIJI,RUSSIA(Anadyr)

12+

9:09 AM

TONGA,NEW ZEALAND

13+

10:09 AM

KIRIBATI(Kiritimati)

14+

11:09AM

USA(Alaska)

9-

12:09 PM

MEXICO,EL SALVADOR

6-

3:09 PM

USA(Washington DC),ECUADOR PERU,BAHAMAS,CUBA(Hawana)

COLUMBIA(Bagota),CANADA(Ottawa)

5-

4:09 PM

GUYANA,BOLIVA(Lapaz),ANTIGUA,BARBUDA

4-

5:09 PM

CHILE(Saintiago),PARAGUAY,ARGENTINA

(Buenous Aires) , BRAZIL(Brasilia),URUGUAY

3-

6:09 PM


ہر ہفتے کی طرح آج 27نومبر 2021ء کو  بھی عشاء کے بعد دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، جو مدنی چینل پر بھی براہِ راست دکھایا جائے گا،اس مدنی مذاکرے میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے التجا کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ

اخلاق کا، تہذیب کا، طریقت کا خزینہ


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر2021ء کو  بنگلہ دیش ریجن راج شاہی زون سید پور کی کابینہ پونچھو گڑھ میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یہ سنتوں بھرااجتما ع اب ہر 15 دن بعد منعقدکیا جائے گا ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر2021ءکو بنگلہ دیش  ریجن راج شاہی زون سید پور دیناج پور کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا زون سطح کی 20 نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کر وانے کا ذہن دیا۔کابینہ دیناج پور میں دسمبر 2021ء میں 3د ن کا رہا ئشی کورس کروا یا جا ئے گا۔اسی ماہ نومبر سے ہی 4ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغا ز ہوگا ۔