پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں جامعۃالمدینہ بوائز
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام صوبہ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں واقع
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے ناظمین نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی رفیع عطاری نے
مختلف موضوعات پر گفتگو کی بالخصوص شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات
پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ناظمین نے بھی اپنی اپنی رائے پیش کی۔
مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس مدنی مشورے میں ساہیوال ڈویژن مشاورت کے نگران اور ڈسٹرکٹ مشاورت کے نگران اسلامی بھائی
بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے تحت 23 اگست 2022ء بروز منگل، ڈسٹرکٹ ہری پور مین خان پور روڈ، چیچیاں انٹر چینج، موٹر وے پر شجر
کاری کا سلسلہ ہوا جس میں ہزارہ ڈویژن کے
نگران غلام مرتضی عطاری ،ڈپٹی کمشنر آف ہری پور،ڈویژنل فارسٹ آفیسر،ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر موٹر وے پولیس،ڈسٹرکٹ نگران ہری پور،تحصیل نگران ہری پور،تحصیل نگران خان
پور،تحصیل نگران غازی اور دعوت اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نے بھی پودے لگائے۔
اس موقع پر شرکا نے شجر کاری کے حوالے سے
دعوت اسلامی کا یہ نعرہ بھی دہرایا:پودا لگانا ہے،درخت بنانا ہے۔الحمدللہ دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ہری پور ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں میں یکم
اگست 2022 ءسے 23 اگست 2022ء تک ان 23
دنوں میں 2 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں ناظمینِ جدول اور 12 دینی کاموں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا نواز عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز) نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ
لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جبکہ ذمہ داران نے پرزینٹیشن کے ذریعے شعبے کی کارگردگی پیش کی۔اس موقع پر 12 دینی کاموں کے
صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد سلیم عطاری
اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران مولانا سیّد عثمان عطاری مدنی، مولانا نوید عطاری مدنی اور مولانا افتخار عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد
امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس کے سلسلے میں مزار شریف پر دینی کاموں کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شیخ الاسلام و
المسلمین حضرت
بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃا
للہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں مزار شریف پر دینی کاموں کا انعقاد کیا گیا جس
میں پاکپتن شریف کے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام سمیت مولانا
نواز عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ
بوائز) نے شرکت کی۔
.jpg)
پچھلے دنوں صحرائے
مدینہ فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے مرحوم رکنِ شوریٰ مفتی دعوتِ اسلامی
ابو عمر محمد فاروق عطاری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے یومِ
عرس کے موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کراچی
کے تحت اجتماع ذکر ونعت کا سلسلہ ہو ا جس میں
مدرسۃ المدینہ بوائز رہائشی اور جامعۃالمدینہ
فیضان امام حسین کے طلبائے کرام نے قرآن خوانی کا اہتمام کیا ۔
بعدازاں مبلغ
دعوت اسلامی شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ابوحماد شہزاد احمد عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں میں خود کو مصروف رکھنے کا ذہن دیا۔ دُعا صلوٰۃو
سلام کے ساتھ اجتماع پاک اختتام پزیر ہوا ۔(رپورٹ:
شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ، رکن مجلس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عارف والا کے مرکزی جامعۃالمدینہ بوائز میں اساتذۂ کرام
و طلبۂ کرام کا مدنی مشورہ

ملک و بیرونِ ملک میں لوگوں کو عالمِ دین بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر عارف والا میں واقع
مرکزی جامعۃالمدینہ بوائز میں اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز مولانا نواز عطاری مدنی کی شرکت
رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی نیز شعبے کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا
جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف پر کلام کیا۔
مزید نگرانِ شعبہ نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ، یومِ تعطیل اعتکاف اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق مشاورت کی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار شعبہ 12
دینی کام جامعۃالمدینہ بوائز پنجاب محمد سلیم عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھر میں مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور
انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کروانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ملتان
میں قائم مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ بوائز میں تمام ناظمینِ جدول کا
مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃالمدینہ بوائز مولانا نواز عطاری مدنی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کام کس انداز میں کئے جائیں اس حوالے سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ
کےاہداف طے کئے جبکہ ملتان ڈویژن کے ناظم اعلیٰ مولانا احسان عطاری مدنی نے چند اہم
امور پر مشاورت کی نیز 12 دینی کاموں کے
متعلق پرزینٹیشن بھی دکھائی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت
پاکستان کے شہر بہاولپور میں قائم مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ بوائز میں
میٹنگ ہوئی جس میں بہاولپور کے ناظمینِ جدول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت
رہی۔
نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز
مولانا نواز عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی
تربیت کی جبکہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمِ اعلیٰ مولانا غلام مرتضیٰ عطاری مدنی
نے بھی شرکاکو مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں شعبہ مدنی قافلہ کے ڈویژن ذمہ دار محمد نعیم عطاری نے مدنی قافلہ، یوم تعطیل اعتکاف اور
علاقائی دورہ میں ذمہ داران کو طلبۂ کرام
کے ہمراہ شرکت کرنے کا ذہن دیا اور 12 دینی کاموں کے متعلق پرزینٹیشن دکھائی۔دورانِ
میٹنگ شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔
اس موقع پر 12 دینی کاموں کے صوبائی ذمہ دار
محمد سلیم عطاری اور ملتان ڈویژن کے 12 دینی
کاموں کے ذمہ دار مولانا ندیم عطاری مدنی
بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد
امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اگست 2022ء کو کراچی ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران سمیت
ذیلی شعبہ جات کے پاکستان سطح کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
نگران
مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کاتقابلی جائزہ کیا، اسلامی بھائیوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے نیز نیو ذمہ داران کی تربیت کا نظام
بنانے پر نکات بتائے۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے دعا ئے
خیر کروائی۔ (رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان عطاری ، رکن مجلس ،
کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
مدرسۃ
المدینہ فیضان عبداللہ بن ام مکتوم برائےنابینا میں تربیتی سیشن کا انعقاد

پچھلے
دنوں دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام نگران مجلس حاجی محمد حنیف عطاری کے ہمراہ صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز سندھ عابد
حسین عطاری کی مدرسۃ المدینہ فیضان عبداللہ بن ام مکتوم برائےنابینا میں حاضری ہوئی۔
نگران مجلس اسپیشل پرسنز پاکستان نے نابینا
افراد میں دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے ذہین دیا اور اسپیشل پرسنز(نابینا افراد)کو گائیڈ کرنے کے
متعلق موبلٹی کورس بھی کروایا جس میں نابینا افراد کو چلنے چلانے کا طریقہ سکھایا۔
اس کے بعد نابینا افراد کے ہمراہ مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

ٹی اے
ڈی (اجارہ)
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اگست 2022 ء بروز منگل دعوت اسلامی کو بطور اجیر (ملازم)جوائن
کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے کانفرنس ہال، رضوی بلڈنگ متصل فیضان مدینہ کراچی
میں انڈکشن سیشن کا انعقادکیا گیا جس میں نئے جوائن کرنے والے اجیروں کوخوش آمدید
کہنے کے ساتھ ساتھ ادارے کے اصول و قواعد کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی گئی ۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

ٹی اے
ڈی (اجارہ)
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اگست 2022 ء بروز منگل دعوت اسلامی کو بطور اجیر (ملازم)جوائن
کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے کانفرنس ہال، رضوی بلڈنگ متصل فیضان مدینہ کراچی
میں انڈکشن سیشن کا انعقادکیا گیا جس میں نئے جوائن کرنے والے اجیروں کوخوش آمدید
کہنے کے ساتھ ساتھ ادارے کے اصول و قواعد کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی گئی ۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)