نگران
شوری کا لاہور کے اجتماع میں بیان ، شخصیات
و عاشقان رسول سے ملاقات
1(.jpg)
ان
دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگران شوری حاجی عمران عطاری پنجاب کے مختلف شہروں کادورہ کیا ، اسی سلسلے
میں 24 اگست 2022ء کو لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران شوری نے
حاضرین کی دینی و اخلاقی تربیت کی ، اجتماع کے اختتام پر شخصیات و دیگر عاشقان رسول نے نگران شوری سے ملاقات و مصافحہ کیا اور انہیں تحائف
پیش کئے ۔
اجتماع
میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈی آئی
جی غازی صلاح الدین، ایس ایس پی فیصل اکرم
، ایس پی عمران ملک، ڈی ایس پی نوید اکمل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان رانا عرفان،
ڈاکٹر عدنان اسٹنٹ پروفیسر، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن پنجاب عاصم جاوید، ایڈوائزر ٹو
سی ایم اوقاف پنجاب رفاقت گیلانی، چیف ایگزیکٹیو اخوت پاکستان ڈاکٹر امجد ثاقب، ایڈوائزر
ٹو سی ایم پنجاب رانا ارشد اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹو اوقاف احمد افنان شامل تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)

گزشتہ روز دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے پنڈی بھٹیاں میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین
کملانہ سیال سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی
خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شجرکاری مہم
اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو
خوب سراہا۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ
حافظ آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
سیالکوٹ
میں اسلامی بھائیوں کا ایس پی انویسٹی
گیشن ضیاء اللہ سے ملاقات

پچھلے
دنوں سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اسلامی بھائیوں نے ایس پی انویسٹی
گیشن ضیاء اللہ، ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ، ایس ایچ او تھانہ کینٹ رانا اقبال خان،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد کمال، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد اسامہ، چیف آفیسر
زبیر وٹو اور ایم پی اے پی ٹی آئی چوہدری اخلاق گجرسے ملاقات کی ۔ جس میں دعوت
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ
سیالکوٹ میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے
لگنے والے بلڈ کیمپ میں آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: رابطہ
برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
.jpeg)
26
اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ کے افسران سے ملاقات کی ، جس میں انجینئر آغا خالد مجتبیٰ(secretary excise &
taxation depart) ، عبد الرشید بروہی (deputy secretary local government depart) اور ہوم سیکریٹری آفس کے لوگ شامل تھے۔
اس
ملاقات میں سیکریٹری افسران کو فیضان
مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ربیع الاول کے
مدنی مذاکروں اور اجتماعات کے حوالے سے انتظامات کرنےکی درخواستیں دیں جس پر انہوں نے مکمل تعاون کرنے
کی یقین دہانی کرائی۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کراچی ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
سرگودھا
میں ذمہ داران اسلامی بھائیوں کی محمد
شریف سیان اور چودھری محمد اقبال گجر کے ڈیرہ پر ملاقات
.jpeg)
گزشتہ
روز پاکستان کے شہر سرگودھا میں ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے ایکس ڈی پی او
سرگودھا ذوالفقار سیان کے ماموں محمد شریف سیان
اور چودھری محمد اقبال گجر کے ڈیرہ پر ملاقات کی اور انسانی فلاح وبہبود کے
لئے ساتھ ملکرپودے لگائے۔دعوت اسلامی کے اس نیک اقدام پر انہوں نے امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران محمد آصف
عطاری ، حاجی محمد اللہ رکھا ، ڈاکٹر محمد
آفتاب ،محمد ذوالفقار، محمد عبد السلام، محمد عثمان عطاری، محمد شکیل قادری، محمد
اعظم عطاری اور دیگر اسلامی بھائی موجود
تھے۔(رپورٹ: محمد احسان عطاری ، ڈسٹرکٹ ڈویژن گوجرانوالہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
ملک
بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر افراد میں دعوتِ اسلامی کی امدادی
سرگرمیاں جاری
.jpg)
پاکستان کے بہت سارے شہر (صوبہ بلوچستان، صوبہ
سندھ، جنوبی پنجاب اور KPK کے بعض
علاقے ) اس وقت بارشوں اورسیلاب سے شدید متاثر
ہیں۔ کئی مکانات منہدم ہوچکے ہیں جبکہ بہت
سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پورے گاؤں کے گاؤں،گوٹھ کے گوٹھ تباہ ہوکر صفحۂ
ہستی سے مٹ چکے ہیں۔کھیت کھلیان تباہ ہوچکے ہیں۔ پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کی قیمتی اشیاء
ضائع ہوچکی ہیں۔ مویشی سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں۔ فوت شدگان کو دفنانے کے لئے
کفن موجود نہیں ہے۔ لوگ اپنے نومولود بچوں
کو شاپروں میں ڈال کر دفن کرنے پر مجبور ہیں۔ لاکھوں لوگ کھلے آسمان کے نیچے بے
یارو مددگار مدد کے منتظر ہیں۔اب تک سینکڑوں لوگ لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ ہزاروں
افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ اگر بروقت ان
کی مدد نہ کی گئی تو چند دن بعد لوگ بارش اور سیلاب کے بجائے بھوک اور جراثیم کے باعث
بیماریوں سے مرنا شروع ہوجائیں گے۔
مصیبت کی اس گھڑی میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے ہزاروں کارکنان دن رات سیلاب زدگان کی خدمت
میں مصروفِ عمل ہیں۔ دعوتِ اسلامی نے سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے جو پلان
ترتیب دیا ہے اس کے تین حصے ہیں۔ پہلے حصے میں متاثرین کو زندہ رکھنے کے لئے پکا
ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی ،کیش رقم،راشن، ٹینٹ، زخمیوں کے لئے ابتدائی طبی امداد، لائف جیکٹس، جوتے اور کپڑے وغیرہ تقسیم کئے
جارہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں متاثرین کے تباہ شدہ گھروں کی تعمیرات کا سلسلہ کرنا ہے اور تیسرے مرحلے میں ان بے یار و مددگار افراد
کے لئے روزگار کی بحالی کرنا ہے۔
ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ حاجی
عبدالحبیب عطاری کے مطابق دعوتِ اسلامی اس وقت روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی امدادی
سرگرمیاں کررہی ہے جبکہ ہزاروں افراد تک
پکا ہوا کھانا اور پینے کاصاف پانی پہنچارہی ہے۔
اس موقع پر بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا
محمدالیا س عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تمام عاشقانِ رسول سے اپیل کی ہے کہ ان دکھیاروں کی
خوب مدد کریں اور اللہ کی راہ میں خرچ کرکے ثواب کے حقدار
بنیں۔
FGRG دعوتِ اسلامی نے ہیلپ لائن
قائم کردی ہے جس پر مالی یا کسی بھی طرح سے امداد کی خواہش رکھنے والےافراد ہم سے
رابطہ کرسکتے ہیں ، اس کے علاوہ جنہیں امداد درکار ہے وہ بھی اسی ہیلپ لائن پر کال
کرسکتے ہیں، اِن
شآءَ اللہ ممکنہ صورت میں دعوتِ
اسلامی کے رضاکار آپ کو ریسکیو کرنے کی
کوشش کریں گے۔
ہیلپ لائن نمبر:03152678657
TITLE: Dubai Islamic
Account Title: Dawat E Islami - Faizan Global Relief Foundation (FGRF)
ACCOUNT NO: 1760135392017
IBAN NO: PK53DUIB0000000135392017

آج26اگست 2022ء بروز جمعہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا تیسرا سیشن
منعقد ہوا۔
آج کا سیشن تحریر و تصنیف اور مقالہ نگاری کے درج ذیل 12 اہم عنوانات پر مشتمل تھا:
٭ذاتی مواد بینک بنانے کا طریقہ اور فوائد و ضرورت(تحریر، تحقیق، تدریس اور تقریر و تبلیغ سے
وابستہ افراد کے لیے مواد بینک بہت ضروری و مفید ہے) ٭کتابیں لکھنے کے مقاصد کیا ہیں؟ ٭موضوع و عنوان میں فرق ٭عنوانات کی کمی کے اسباب ٭انتخاب موضوع اور فن عنوان سازی ٭انتخاب موضوع میں معاون ذرائع(1۔مطالعہ 2۔ مشاہدہ 3۔ فہارس 4۔ انٹرنیٹ ویب
سائٹس 5۔ اشاریہ جات 6۔ماہنامے) ٭عنوان کی خوبیاں اور خامیاں ٭تحقیقی مقالہ کے عنوان کے انتخاب میں کی جانے
والی غلطیاں ٭مضمون نویسی کیا ہے؟ ٭مضمون نویسی کے اہم مراحل ٭کسی تفسیر کا اسلوب و منہج جانچنے کا آسان
طریقہ ٭دعوتِ اسلامی کےعلمی و تحقیقی
شعبے المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر) میں اِن
11طریقہ کار سے متعلق آگاہی
ان عنوان کے تحت اسلامک اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے تفصیلی
گفتگو کی جس پر طلبہ کرام نے کافی دلچسپی
کا اظہار کیا نیز اختتام پر دو اہم
پروجیکٹس پر ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ پروجیکٹس شروع
ہونے کے بعد اس کی تفصیلات بھی شیئر کی
جائیں گی۔ اِن
شاءَ اللہ الکریم

جیسے
جیسے سائنس ترقی کرتی جا رہی ہے اسی رفتار سے دنیا میں ٹرانسپورٹ کے دھوئیں اور فیکٹریوں
کی جانب سے پھیلائی جانےوالی فضائی آلودگی سے زمین کا درجہ حرارت بھی بڑھتا جا رہا
ہے جس کے نتیجے میں موسمی حالات میں شدت اور انسانی زندگی پر اس کے مُضِر اثرات
مرتب ہوتے جا رہے ہیں۔ گلوبل وارمنگ سے
نمٹنے کے لئے دنیا بھر میں شجرکاری پر زور دیا جارہا ہے، اس نیک کام میں دعوتِ
اسلامی کی طرف سے بھی بھرپور انداز میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا اور بانیِ دعوتِ
اسلامی نے مدنی چینل پر ایک ارب پودے لگانے کا اعلان فرمایا۔ ہدف کو علمی جامہ
پہنانے کے لئے اب تک WWF، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ حکومتی اداروں جانب سے بھی تعاون کا سلسلہ رہا۔
شجرکاری
مجلس کی جانب سے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق FGRF کی جانب سے سال 2021 میں 19 لاکھ 35 ہزار سے
زائد اور سال 2022میں اب تک 3لاکھ 83 ہزار سے زائد پودے لگادیئے گئے ہیں۔ یعنی اگر
ٹوٹل تعداد کی بات کی جائے تو دعوتِ
اسلامی کی جانب سے ملک بھر میں اب تک 23
لاکھ 18 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں جوکہ ایک اچھی تعداد ہے۔
اس کے
علاوہ دعوتِ اسلامی اربن فاریسٹ پر بھی کام کررہی ہےاور اب تک 12 مقامات پر اربن
فاریسٹ پلانٹیشن کی جاچکی ہے۔
شجرکاری
مجلس کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی حاجی
الطاف عطاری نے شب وروز کو مزید بتایا کہ یکم اگست 2022ء سے شروع ہونے والی شجر
کاری مہم کا ہدف 12 لاکھ متعین کیا گیا تھا، لیکن اس وقت ملکِ پاکستان کے بہت سارے
شہر زیرِ آب چکے ہیں اور سیلابی صورت حال سے دوچار ہیں، اس وجہ سے شجرکاری مہم بھی متاثر ہوئی ہے۔ حالات معمول پر آنے کے بعد اِن شآءَ اللہ ان
علاقوں، شہروں میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی کی شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے چند روز قبل ہی پنجاب اسمبلی میں ایک رکن پنجاب
اسمبلی کی جانب سے امیر اہل سنت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی پیش کی
گئی تھی جسے متفقہ طور پر قبول کیا گیا تھا اور اراکینِ پنجاب اسمبلی نے بانیِ دعوتِ
اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو بڑے پیمانے پر شجرکاری کرنے کی خدمات پر خراجِ
تحسین پیش کیا۔ (رپورٹ: محمد عمر فیاض عطاری مدنی)
عاشقانِ رسول
کی 100 سالہ قدیم دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ
رحمانیہ میں کفن دفن کورس کا انعقاد

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ہری پور میں قائم
عاشقانِ رسول کی 100 سالہ قدیم دینی
درسگاہ جامعہ اسلامیہ رحمانیہ میں دعوتِ
اسلامی کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام
نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو تدفین
کے مسائل بتاتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ سکھایا
نیز نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بھی بتائے۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی الیون میں بعد نمازِ فجر تفسیر سننے/سنانے کا حلقہ
.jpeg)
26
اگست 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون میں بعد نمازِ فجر تفسیر سننے/سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
کرتے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں روزانہ تلاوتِ
قراٰنِ پاک مع ترجمہ و تفسیر پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجو
دعاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ ائمہ مساجد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی الیون میں امامت کورس کے طلبۂ کرام کے لئے نشست کا انعقاد

لوگوں کے دلوں میں امامت کا شوق پیدا کرنے اور
انہیں اس کی اہمیت و ضروریات بتانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 اگست
2022ء بروز جمعہ اسلام آباد کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ جی الیون میں امامت کورس کرنے والے طلبۂ کرام کے لئے ایک
نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے منصبِ
امامت کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے کورس کو احسن
انداز میں اس منصب کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ ائمہ مساجد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سرگودھا علی ٹاؤن میں امام صاحبان اور شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران
کا مدنی مشورہ
.jpeg)
پاکستان کے شہر سرگودھا علی ٹاؤن میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں امام صاحبان
اور شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد
عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے منصبِ امامت کی اہمیت و فضیلت بیان کی نیز مدنی مشورے میں موجود اسلامی
بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
رکنِ شوریٰ نے مساجد کے اخراجات کو خود کفیل
کرنے پر امام صاحبان کی ذہن سازی کی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں
ا مام صاحبان اور ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی سے ملاقات بھی
کی۔(رپورٹ:شعبہ ائمہ مساجد، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)