صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ہری پور میں قائم عاشقانِ رسول کی 100 سالہ قدیم دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ رحمانیہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو تدفین کے مسائل بتاتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بھی بتائے۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)