آج29اگست 2022ء بروز پیر انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا پانچواں سیشن منعقد ہوا۔اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے ریسرچ اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے کتاب اور تحقیقی مقالہ کے ابواب وفصول میں تقسیم کاری اور فن تخریج حدیث پر گفتگو فرمائی۔

آج کے سیشن میں زیرِ بحث آنے والے اہم عنوانات تحقیقی مقالہ اور کتاب کے ابواب و فصول میں تقسیم:

٭موضوع کے مطابق مضمون یا کتاب کی تقسیم کاری کیسے کریں ٭ابواب و فصول کیسے بنائیں ٭ابواب و فصول میں تقسیم سے پہلے یہ سوچیں کہ یہ عنوان ذہن میں کیوں آیا؟ ٭جس عنوان پر لکھنا ہے ، وہ کس فن سے تعلق رکھتا ہے؟ ٭میرے مقالے میں اس فن کے بارے میں شامل کرنے کی کتنی جگہ ہے؟ ٭میرے عنوان اور اس فن کے درمیان قریبی قریبی موضوعات کیا ہوسکتے ہیں؟ ٭میرے عنوان کو مختلف کتنے حصوں یا شاخوں یا متعلقات میں تقسیم کیا جاسکتاہے؟ ٭باب اور اس کے تحت فصلوں کی باہمی قریبی مماثلت لازمی ملحوظ رکھیں ٭ مرکزی عنوان و خیال والا باب سب سے بڑا ہونا ضروری ہے ٭خاکہ میں دیے گئے نکات پر غور کریں جو نکات آپس میں معنی و مفہوم اور کلام کے اعتبارسے بہت زیادہ قریب قریب ہوں، انہیں ایک ہی باب اور فصل وغیرہ میں رکھئے ٭جو نکات باہم کچھ دور ہوں یا ان کو جدا باب میں رکھنے سے جو دوری قائم ہوتی ہے اس سے ان دونوں کے سمجھنے سمجھانے میں پریشانی نہ بنتی ہویا رکاوٹ نہ آتی ہو یا حسن خراب نہ ہوتا ہو تو انہیں الگ الگ باب یا فصل میں رکھ سکتے ہیں ٭پہلے ابواب نہ بنائیں بلکہ خاکے کو صرف فصلوں میں بانٹ دیں، بعد میں ان فصلو ں کو ابواب میں بانٹ لیں فن تخریج حدیث ٭حدیث پاک کی اہمیت ٭اہم کتبِ زوائدِ حدیث کا تعارف ٭تخریج کا تعارف اور فن تخریج ٭حدیث کے مصادرِ اصلیہ و فرعیہ کا تعارف و فرق ٭کتبِ حدیث کی اقسام ٭تخریج میں مدارج کتب ٭راوی کے نام کے ذریعے حدیث کی تلاش ٭ متن حدیث کے پہلے لفظ کے ذریعے حدیث کی تلاش ٭متن حدیث کے کسی ممتاز یا غریب لفظ کے ذریعے حدیث کی تلاش ٭حدیث کے موضوع و مفہوم کے ذریعے حدیث کی تلاش ٭متن یا سند کے احوال یعنی کسی خاص نسبت کے ذریعے حدیث کی تلاش ٭موسوعات حدیث کا تعارف و استعمال ٭حدیث کی کتبِ الفبائیا کا تعارف و استعمال ٭حدیث کی کتب مبوبۃ کا تعارف و استعمال ماشاء اللہ طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا اور حدیث پاک کے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے کی نیت بھی کی۔


تفصیلات کے مطابق پچھلے 9 سالوں سے ماہِ صفر المظفر میں ہونے والا کوئز پروگرام ”ذوقِ نعت“   منسوخ کردیا گیا ہے۔ پروگرام کے میزبان مولانا اشفاق عطاری مدنی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک پاکستان میں بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کے باعث عاشقانِ رسول بڑی آزمائش کا شکار ہیں اور ملک بھر کے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں مصروف ہیں، اسی وجہ سے ذوقِ نعت کو منسوخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منسوخی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ملک بھر سے ہمارے پروگرام میں شامل ہونے والی ٹیموں کے اسلامی بھائیوں کو کراچی پہنچنے میں بھی آزمائشوں کا سامنا ہے، کیونکہ سیلابی صورتِ حال کے باعث کراچی کا کئی شہروں سے زمینی راستہ منقطع ہوچکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین سے بات کرتے ہوئے انہوں نےمزید بتایا کہ 25 صفر المظفر کو عرس اعلیٰ حضرت ضرور منایا جائے گا اور فیضانِ رضا پروگرام بھی نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 02 ستمبر کو ہونے والا ”ذہنی آزمائش اسپیشل پروگرام“ بھی انہیں وجوہات کی بناپر کینسل ہوچکا ہے۔ جس کا اعلان دو روز قبل مدنی مذاکرے میں کردیا گیا تھا۔ 


24 اگست 2022 ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد نور الہدی الاریکس کالونی گلبرگ ٹاؤن لاہور میں 7 دن کے جز وقتی فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کورس کے شرکا اور تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور نماز کے احکامات اور نماز کے واجبات پر عمل کا ذہن دیا ، اجتماع کے اختتام پر کورس کرنے والے علاقے کے اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کی گئی۔(رپورٹ: محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان آن لائن اکیڈمی فیضانِ مدینہ برانچ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شفٹ مدنی کے ذمہ داران و مدرسین کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی امور کے ذمہ دار عاصم عطاری مدنی نے شرکائے مدنی مشورہ سے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ برانچ ناظم طارق مہربان عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور گھریلو صدقہ بکس کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی نیز سابقہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔بعدازاں ذمہ داران کی مشاورت سے مختلف اہداف طے کئے گئے۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کھوسکی روڈ ڈسٹرکٹ بدین میں فرٹفرٹیلائزر ڈیلر سے وابستہ مختلف کمپنیز اینگرو، FFC،ICIایگرو ہٹ، بائر زرعی مرکز اور سمورا سیڈ شاپ میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔

صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے شرکا کو حالیہ بارشوں میں FGRF کی کاشوں کے بارے میں بتایا اور آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی نیزامیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحائف میں دیئے ۔(رپورٹ: ایوب عطاری بدین ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں قراٰن و سنت عام کرنے والے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کراچی کے تمام برانچ ناظمین کی میٹنگ نیو چالی برانچ میں منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں رکنِ شعبہ و صوبائی ذمہ دار تبریز حسین عطاری نے ناظمین سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور نمایاں کاکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کےعلاوہ صوبائی ذمہ دار نےناظمین کو شعبے سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف اہداف دیئےنیز شعبے کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ خدام المساجد و المدارس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے چند شخصیات کے ہمراہ فیضان آن لائن اکیڈمی کورنگی برانچ کراچی کا وزٹ کیا۔

اس دوران برانچ ناظم و ڈویژن ذمہ دار محمد وقاص حسین عطاری مدنی نے انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں دی جانے والی قراٰن و سنت کی تعلیم کے بارے میں آگاہی دی۔

بعدازاں شخصیات نے عالمی سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اور مختلف اسلامک کورسز میں ایڈمیشن (داخلہ لینے) کےحوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور پنجاب پاکستان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰنِ پاک سے اجتماع شروع ہوا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بارگاہِ رسالت میں نعت شریف پڑھی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شورٰی نے اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے درودِ پاک پڑھائے نیز رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری رقت انگیز دعا کروائی۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری نگرانِ سانگھڑ شہر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 اگست  2022ء کو گوجرانوالہ میٹرو پولیٹن میں شعبہ مدنی مذاکرہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فی یو سی ایک مستقل مدنی مذاکرے کے مقام کا طے ہوا اور ہر ہفتے مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز بروقت اس کی کارکردگی جمع کرنے پر مشاورت ہوئی۔(رپورٹ: عبدالرحمن مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست 2022ء بروز جمعرات اسلام آباد فیضان مدینہ جی الیون میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں فیضان نماز کورس میں شریک عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ظہیر عباس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتایا نیز شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھے جذبات کے ساتھ اظہار خیال کیا۔(رپورٹ: محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت مصیبت زدہ و پریشان حال لوگوں کی امداد کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائی ہمیشہ کوششیں کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں ڈسڑکٹ سانگھڑ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص کنڈیاری 4چک ورکشاب روڈ دلشاخ المنصورہ کالونی میرپور روڈ پیرومل میں حالیہ بارشوں و سیلاب سے متأثرین عاشقانِ رسول کے درمیان دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی وقتاً فوقتاً کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے بےگھر ہونے والے افراد یا جن کے گھر کو نقصان پہنچا ہو انہیں رقم بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

اس مشکل وقت میں امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والے صاحب استطاعت عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں اور اس بھلائی کے کام میں اپنا حصہ ملائیں۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری نگرانِ سانگھڑ شہر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


آج27اگست 2022ء بروز ہفتہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا چوتھا سیشن منعقد ہوا۔

اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے ریسرچ اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے مقالہ نگاری اور مضمون نویسی کی بنیادی ضروریات اور محاسنِ تحریر کے حوالے سے44 اہم نکات پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ ان عنوانات پر گفتگو کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کے مضامین کا انداز اور المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر)کے اندازِ تحریر کے اہم پہلو بھی گفتگو کا حصہ رہے۔

آج کے سیشن میں زیرِ بحث آنے والے اہم عنوانات

مضمون نویسی کے مراحل اور مضمون کے مشمولات

٭ابتدائیہ یعنی کسی بھی مضمون یا کتاب یا آرٹیکل کے آغاز کے کلمات ٭تمہید اور ابتدائیہ میں فرق ٭ابتدائیہ کی اقسام(حکایت، آیت، حدیث، محاروہ، ضرب المثل، موضوع کے بارے میں کلمات) ٭نفسِ مضمون کیا ہے؟ ٭نفسِ مضمون کے نکات مرتب کرنے کا طریقہ ٭مضمون کے مشمولات کا خاکہ بنانا ٭اختتامیہ کی تعریف اور اقسام ٭کثیر عنوانات سے آگاہی کے ذرائع ٭کتب کی فہارس ٭ہر محولہ کتاب اور اس کی فہرست ٭سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر کتب کے گروپ ٭یونیورسٹیز کے گروپس ٭علمی پوسٹ کے کمنٹس ٭لائبریری وزٹ ٭مارکیٹ وزٹ ٭آن لائن بک سیلنگ ویب سائٹس ٭امیجز سرچنگ ٭ہر کتاب کا ترجمہ و تخریج چیک کریں ہوا کہ نہیں ۔

تحاریر کے عمومی موضوعات کے لیے کیا ذرائع اختیار کریں؟

٭عقائد و نظریات ٭قرآنیات)تفاسیر کی فہارس دیکھیں) ٭حدیثیات(شروحات حدیث کی فہارس) ٭فقہیات(کتب فقہ کی فہارس دیکھیں) ٭سیرت النبی ﷺ( کتب سیرت کی فہارس) ٭سیرت الصحابہ ٭تذکرۃ الاعلام/سیرت بزرگانِ دین ٭اخلاقیات(اصلاحی اور حسن اخلاق والی کتب) ٭انذار و تبشیر(اصلاحی کتب کی فہارس) ۔

کتب، مضامین، مقالات عموماً کن کن چیزوں پر مشتمل ہوتے ہیں؟

٭تمہیدو ابتدائیہ ٭ نفسِ مضمون ٭ترغیبی کلمات ٭ ترہیبی کلمات ٭ موضوع کے مطابق آیات ٭موضوع کے مطابق احادیث ٭ موضوع کے مطابق حکایت ٭ موضوع کے مطابق فقہی جزئیہ٭ اختتامیہ(پورے مضمون کا نتیجہ ، ترغیب، ترہیب، دعائیہ کلمات) ٭تحرير وتصنیف میں لازمی ملحوظ رکھنے والی باتیں ٭املا و عبارت کی درستی ٭لفظی غلطیوں اصلاح ٭ تلفظ کی غلطیوں کی اصلاح ٭ قواعد کی غلطیوں کی اصلاح ٭ جمع و نقلِ مواد کی دیانت ٭ رموز و اوقاف کا درست اور برمحل استعمال ٭ کتب، سافٹ وئیرز، انٹرنیٹ اور اور دیگر ذرائع سے مواد لینے کا اختیار کہاں تک ہے اور طریقہ ٭منقولی و غیرمنقولی مواد کی تقسیم اور طریقہ استعمال ٭ابتدائیہ و اختتامیہ، تمہید، ترغیب اور ترہیب کا لحاظ۔

ماشاء اللہ طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا، طلبہ کی دلچسپی کا اندازہ اس سے بخوبی لگایا جاسکتاہے کہ لیکچر ختم ہونے کے 10 منٹ کے اندر کئی طلبہ نے سیشن کے نکات کا خلاصہ مرتب کر دیا اور دیگر طلبہ و اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا۔